ٹائٹل: بیدار ھونے تک
عنوان: کراچی دہشتگردوں کے شکنجے میں ۔۔۔!!
کالمکار : جاوید صدیقی
سندھ حکومت اور سندھ پولیس کی جانب سے مسلسل کبوتر کی مانند آنکھیں بند کرنے سے غیر ملکی و ملکی دیشتگردوں کی کاروائیاں بڑھتی جارھی تھیں۔ اس صورتحال سے شوشل میڈیا پرنٹ میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا چیخ چیخ کر صوبائی وزارت داخلہ سندھ وزیراعلیٰ سندھ اور سندھ پولیس کی بیدار کرنے کی تمام کوششیں صرف کرتا رہا۔ روزانہ کی بنیاد پر ڈکیتوں رہزنوں اور ٹارگٹ کلرز کی کاروائیوں کے سبب شہر خوف و دہشت کی فضا میں مبتلا رھا ھے۔ کراچی کے شہریوں کا گھر سے باہر نکلنا محال بن گیا ھے ایسے حالات میں وزیراعلیٰ سندھ اور پولیس چیف سب اچھا گنگناتے تھکتے نہیں تھے اللہ نے ان کی منافقت اور جھوٹ کو آج بے نقاب کردیا۔ اب خود پولیس محفوظ نہ رھے تو یہ عوام کو کس طرح حفاظت کی ضمانت دے سکتے ھیں۔ ریسرچ اور تحقیقی اداروں نے پہلے ہی سے رپورٹ جاری کی ھوئی تھیں کہ سندھ حکومت سر تا پا کرپشن لوٹ مار اور لاقانونیت میں تمام حدیں پار کرچکی ھیں۔ بروز جمعہ کی شب کراچی پولیس ہیڈ آفس میں دہشتگردوں نے واضع کردیا کہ تم کس قدر لوٹ مار اور کرپشن میں مبتلا ھوچکے ھو کہ تمہیں احساس بھی نہیں کہ ھم دہشتگرد تمہاری گردنوں کو لمحہ بھر میں دبوچ سکتے ھیں یہ حملہ سندھ حکومت اور سندھ پولیس کی سیاہ کاریوں کو عیاں کرتی ھے۔ افسوس کا مقام تو یہ ھے کہ دو چار دن میں سب بھول جائیں گے اور پھر ایک اور حملہ کا انتظار کریں گے وقت کا تقاضہ ھے کہ پورے کراچی میں فوجی آپریشن کرایا جائے تاکہ بلوں میں چھپے دہشتگردوں کا قلع قمع کیا جاسکے اب رینجرز یہ کام نہیں کرسکتے اس کیلئے پاک افواج کے کنانڈوز ہی کرسکتے ھیں اور اس سارے آپریشن کو سیاست سے دور رکھ کر آزادانہ کاروائی پر محیط کیا جائے تاکہ غدار وطن سمیت منشیات فروش لینڈ مافیاء اور اسمگلروں کا جڑ سے خاتمہ یقینی بنایا جاسکے بصورت اگر پولیس یا رینجرز سے کومبنگ آپریشن کرایا تو تعصب کی زد میں آکر ملک و ریاست کیلئے نقصان دہ ثابت ھوسکتا ھے کیونکہ کراچی اب مکمل طور پر دہشتگردوں کے شکنجے میں آچکا ھے۔ کراچی کے کئی علاقے جو گنجان میں بھی ھیں اور مضافات میں بھی مکمل نو گو ایریا ھیں جہاں پولیس اور رینجرز بھی داخل نہیں ھوسکتی ایسے علاقے پولیس اور رینجرز کی فہرست میں واضع ھیں۔ رینجرز اور پولیس کومبنگ اس لیئے نام ھوتی ھیں کہ پولیس میں پچاس فیصد خود کرمنل اور دہشتگردوں کے سہولتکار ھوتے ھیں جو بھاری رشوت کے سبب انہیں آپریشن اور دیگر خفیہ معلومات بہم کرتے رھتے ھیں اس بابت چند ایک ایماندار سچے پولیس اہلکاروں نے فہرستیں عدالت عالیہ میں جمع کرائی مگر عدالتیں بھی سیاست کی نظر ھوگئیں یا پھر ملک دشمنوں سے خوف کھاگئیں بحرکیف اب لازم و ملزوم ھوگیا ھے کہ کراچی اور اسکے مضافاتی علاقوں سمیت پاک افواج سے آزادانہ بے رحم بھرپور آپریشن کرایا جائے کیونکہ کراچی پرامن اور ترقی کریگا تو ملک آگے بڑھے گا کراچی تباہ ھوا تو ملک بھی تباہ ھوجائیگا۔۔۔۔!!