*ٹائٹل: بیدار ھونے تک*
*عنوان: ڈاکٹر فردوس عمران ، طبی دنیا کا چمکتا ستارہ۔۔۔!!*
*کالمکار: جاوید صدیقی*
ڈاکٹر فردوس عمران کی پیدائش راولپنڈی شہر میں ہوئی، آبائی تعلق کہوٹہ راولپنڈی کے ہاشمی قریشی گھرانے سے ہے، تاہم تعلیم کراچی شہر میں حاصل کی، کراچی میں ہی میڈیکل کی تعلیم مکمل کی، اور اسی کی تربیت کے دوران ہی جڑی بوٹیوں پر تحقیق کا آغاز کیا اور ایڈز کے علاج کی دوائی تیار کی اور اسکے کامیاب نتائج حاصل کرنے کے بعد کراچی سے راولپنڈی منتقل ہوگئیں، راولپنڈی میں مختلف اسپتالوں میں طبی خدمات سر انجام دیں اور مزید تعلیم شعبہ طب کے مختلف کورسز کی صورت میں حاصل کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات کا رخ کیا اور اپنے علم و تجربے کو استعمال کرتے ہوئے پہلے پرائیویٹ جابز کیں اور کچھ عرصے بعد اپنا کلینک اور اسپتال قائم کرنے کیساتھ ساتھ سماجی اور سوشل ورکنگ کا آغاز کیا اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی میں نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانی خواتین کی چیئرپرسن منتخب ہوگئیں، پاکستانی کمیونٹی کیلئے بیشمار خدمات اور کارناموں کے سبب ڈاکٹر فردوس عمران کو متعدد سرکاری و نجی اداروں سے ایوارڈ اور اعزازی شیلڈز و اسناد سے نوازا گیا، حال ہی میں آزر بائیجان میں منعقدہ ایک انٹرنیشنل فورم سے اعلی خدمات کے اعتراف میں بین الاقوامی اعزاز سے نوازا گیا۔ جن کی مختصر تفصیلات درج زیل ہیں ۞ سنہ دو ہزار چوبیس عیسوی میں متحدہ عرب امارات میں شعبہ طب میں نمایاں کارکردگی پر ویسٹ ورلڈ کی جانب سے انٹرنیشنل اچیور ایوارڈ باکو آزر بائیجان سے حاصل کیا ۞ سنہ دو ہزار تیئس عیسوی میں پرائڈ آف پاکستان کا ایوارڈ حاصل کیا ۞ متحدہ عرب امارات میں انکریڈیبل پاکستانی ایوارڈ ملا ۞ راس الخیمہ گورنمنٹ کی جانب سے سوشل ورک میں نمایاں خدمات پر خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا ۞ سنہ دو ہزار تیئس عیسوی میں وومن ڈے، وومن ایمپاورمنٹ کے ایوارڈ حاصل کئے ۞ بیسٹ بزنس وومن کا ایوارڈ جی بی سی کی جانب سے وصول کیا ۞ کووڈ کے دوران شیخ زید ایوارڈ حاصل کیا ۞ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر خصوصی ایوارڈ حاصل کیا ۞ جشن آزادی پاکستان کے موقع پر خصوصی ایوارڈ حاصل کیا ۞ سنہ دو ہزار بائیس عیسوی میں فاطمہ جناح ایواڈ حاصل کیا ۞ سنہ دو ہزار بائیس عیسوی میں ورلڈ پیس ایوارڈ حاصل کیا ۞ دبئی کے پچاس سال مکمل ہونے پر فخر امارات کا ایوارڈ ملا ۞ سنہ دو ہزار اکیس عیسوی میں محبت کی علامت کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس کے علاؤہ متعدد ایوارڈز کے ساتھ اعزازی اسناد، سرٹیفکیٹ اور تعریفی اسناد حاصل کیں۔ ڈاکٹر فردوس عمران عرصہ دراز سے متحدہ عرب امارات میں کینسر، ایڈز اور مختلف امراض پر ریسرچ میں مشغول ہیں ایک عدد پرائیویٹ اسپتال بھی قائم کیا ہوا ہے اور عوامی خدمات، سوشل ورک اور پاکستانی خواتین کی فلاح و بہبود اور سوشل ورکر کی حیثیت سے نمایاں اور منفرد شخصیت کے طور پر جانی جاتی ہیں۔
