*ٹائٹل : بیدار ھونے تک*
*عنوان: ڈاکٹر سمیہ تسلیم ، پی ایچ ڈی ۔ مائیکروبیالوجی*
*کالمکار: جاوید صدیقی*
ڈاکٹر سمیہ تسلیم ایک علمی، تحقیقی اور وژنری شخصیت ہیں جنہوں نے تعلیم، تحقیق، اختراع اور سماجی خدمت کے میدان میں نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں۔ وہ نہ صرف ایک محقق اور استاد ہیں بلکہ ایک تربیت کار اور قائد بھی ہیں، جو نوجوان طلبہ، اساتذہ اور محققین کو سائنسی تحقیق، اختراعی سوچ اور عملی جدت کی جانب رہنمائی کرتی ہیں۔ بطور محقق، ان کے تحقیقی موضوعات میں پروبایوٹکس، صحت عامہ، پانی و ماحولیاتی تحفظ، اور پائیدار زرعی نظام جیسے جدید اور بین الاقوامی اہمیت کے حامل شعبے شامل ہیں۔ وہ تحقیق کو معاشرتی مسائل کے عملی حل سے جوڑنے پر یقین رکھتی ہیں۔ بطور معلم و ٹرینر، ڈاکٹر سمیہ تسلیم نے مختلف قومی و بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر STEM تعلیم، صحت، اور ٹیکنالوجی کے میدان میں گراں قدر کردار ادا کیا ہے۔ ان کی قیادت کا انداز مثبت، شفاف اور باہمت ہے، جو دوسروں کو متاثر اور متحرک کرتا ہے۔ اگر انکی شخصی خصوصیات پر نظر ڈالیں تو آپ مثبت سوچ اور تخلیقی وژن والی شخصیت کی مالکہ ہیں۔ خدمتِ خلق اور انسانی ہمدردی کا جذبہ آپ میں واضع نظر آتا ھے علم کو عملی زندگی میں ڈھالنے کی صلاحیت خوب جانتی ہیں اور ٹیم ورک اور شراکت داری پر یقین رکھتی ہیں یہی وجہ ھے کہ مشکلات میں استقامت اور آگے بڑھنے کا حوصلہ قائم رہتا ھے۔ مختصراً، ڈاکٹر سمیہ تسلیم ایک ایسی شخصیت ہیں جو علم، خدمت اور اختراع کو یکجا کرتے ہوئے ایک روشن اور پائیدار مستقبل کے لیے کوشاں ہیں۔ آپکا تعلق درس و تدریس اور تحقیق کے حوالے سے ہمدرد یونیورسٹی سے وابستہ نظر آتا ھے
