BBC Urdu TV

عنوان: ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن کراچی کرپشن اور لاقانونیت کے دلدل میں ۔۔۔۔ !!

ٹائٹل: بیدار ھونے تک

عنوان: ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن کراچی کرپشن اور لاقانونیت کے دلدل میں ۔۔۔۔ !!

کالمکار: جاوید صدیقی

محکمہ تعلیم سندھ میں بڑے پیمانے پر کرپشن باعث شرم اور باعثِ فوری توجہ کا طلبگار ھے۔ اس کرپشن کی اصل وجہ یہ ھے کہ کرپشن زدہ افسران کو جو کہ معطل تھے۔ ان کو مک مکے کے ذریعہ بحال کر کے ڈائریکٹریٹ ایجوکیشن کراچی میں اھم عہدون پر متعین کیا گیا ھے وہاں ناجائز کمائی کا بہترین موقعہ ھے۔ سمجھ میں نہیں آتا کہ سیکریٹری تعلیم آئے روز جن کی پوسٹ نہیں ھے انھیں ان پوسٹوں پر ٹرانسفر کرکے لارھے ھیں جبکہ یہ توھیں عدالت ھے۔ اس وقت جو ایسوسی ایشن ھیں انہیں عدالت میں اس معاملے کو اٹھانا چاھئے۔ موجودہ ڈائریکٹر صاحبہ نے اس بات کا اعتراف کیا ھے کہ انھوں نے ایسوسی ایشن اور ڈائریکٹریٹ ایجوکیشن کے اعلیٰ عہداران کے دباؤ میں یہ کام کیا ھے۔ اس سے اس بات کی تصدیق ھوتی ھے کہ محکمہ تعلیم کرپشن کا گڑھ تھا اور اس میں مزید کرپشن بدعنوانی اور لا قانونیت عروج پر پہنچ چکی ھے اور ایسوسی ایشن بھی ٹأؤٹ بنی ھوئی ھیں۔ سیکریٹری تعلیم نے کرپشن میں معطل افسران کو ان اھم پوسٹوں پر متعین کرکے نظام تعلیم کو بہتر بنا رھے ھیں یا اس کو تباہ کر رھے ھیں کیوں کہ اس گھناؤنے فعل پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ھے اس پر فوری ایکشن لے کر نظامِ تعلیم کو تباھی سے بچایا جاتا ھے یا مک مکا ھوجائے گا۔ ڈائریکٹر صاحبہ نے خود تسلیم کرلیا ھے کہ وہ اس عہدہ کی اھل نہیں ھیں۔ کیا وزیرِ تعلیم، تعلیم کو تباہ ھونے سے بچانے کیلئے کوئی توجہ دیں گے اب اس تحریر کے بعد شائد وہ جاگ جائیں اور اپنے ضمیر اور ایمان کو زندہ کرلیں۔ کرپشن بدعنوانی حق تلفی اور لاقانونیت ایک جانب آئین کی کھلی خلاف ورزی ھے تو دوسری جانب مسلمان کے ایمان کو تباہ کرکے کہیں کا نہیں چھوڑتی۔ پڑھے لکھے با شعور معلمین افسران جب ذہنی گندگی اور غلاظت میں مبتلا ھوجائیں گے تو تعلیم، قابلیت، اہلیت اور انصاف قطعی نہیں پڑوان چڑھ سکتا ھے۔ اگر ان میں زرہ برابر بھی شرم و حیا باقی ھے تو ان غلیظ حرکات سے باز آجائیں بصورت رسوائی اور ذلت کا سامنا کرنا پڑیگا۔ افسوس سے کہنا پڑتا ھے کہ یہی صورتحال سندھ بھر کے تمام ڈائریکٹریٹ کا بھی ھے جہاں کے کرپشن کی داستانیں زدِ عام ھیں یاد رھے ایمانداری، دیانتداری اور سچائی کیساتھ امور کو اللہ ﷻ اور اس کے رسول ﷺ کو پسند ھیں اور ایسے نیک لوگوں کیلئے اللہ کے ہاں بیشمار انعامات موجود ھیں ۔۔۔۔۔!!

Exit mobile version