ٹائٹل: بیدار ھونے تک
عنوان: پیغام تشکر حکومت سندھ اور صدر کے پی سی کا شکریہ
دستود گروپ آف کراچی یونین جرنلسٹس دستور نے صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی کی درخواست پر کراچی پریس کلب کی سالانہ گرانٹ دگنی پانچ کروڑ روپے کرنے پر حکومت سندھ بالخصوص وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات سید ناصر حسین شاہ کے مشکور ہیں اور امید کرتے ہیں کہ حکومت سندھ کراچی اور سندھ کے صحافیوں کے دیگر مسائل بھی جلد حل کرنے میں خصوصی دلچسپی اور سنجیدگی کا مظاہرہ کریں گے۔ دستور گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالجبار خان, ڈپٹی چیئرمین ناصر محمود, ڈپٹی چیئرمین طارق اسلم, ڈپٹی چیئرمین محمد عارف خان اور ایگزیکٹو ممبر جاوید صدیقی نےاپنے پیغام تشکر میں صدر کے پی سی فاضل جمیلی کا بھی شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے خصوصی دلچسپی لے کر کے پی سی کی گرانٹ دگنی کروانے میں کلیدی کرداد ادا کیا ہے۔دستور گروپ کے پی سی کے صدر فاضل جمیلی سیکرٹری رضوان بھٹی اور کابینہ سے بجا طور پر یہ امید بھی رکھتا ہے کہ صحافیوں کے پلاٹوں کے دیرینہ مسائل بالخصوص پلاٹوں کی لیز، قبضہ شدہ پلاٹوں کےمتبادل پلاٹوں کا حصول اورترقیاتی کاموں میں خصوصی دلچسپی اور کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے ان کو بھی جلد از جلد حل کریں گے واضح رہے کہ پلاٹوں کی لیز نہ ہونے کی وجہ سے گھر بنانے والے صحافیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہےجبکہ پلاٹوں کی لیز نہ ہونے کی وجہ سے پلاٹوں کی ویلیو ، مارکیٹ ویلیو سے بہت کم ہے جس کی وجہ سے صحافیوں کو شدید مالی نقصان ہو رہا ہے۔۔۔۔!!
کالمکار: جاوید صدیقی
