BBC Urdu TV

*عنوان: پاکستان کا سب سے بڑا دیہات ۔۔۔ !!*

{"fte_image_ids":[],"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":[],"source_ids":{},"source_ids_track":{},"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"total_editor_actions":{},"photos_added":0,"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

*ٹائٹل: بیدار ھونے تک*

*عنوان: پاکستان کا سب سے بڑا دیہات ۔۔۔ !!*

*کالمکار: جاوید صدیقی*

حالیہ بارشوں کے سبب پاکستان کا سب سے بڑا دیہات دریافت ہوگیا۔ اس دیہات میں ٹوٹی پھوٹی سڑکین و شاہراہیں، اجڑے باغات و میدان، خستہ تعلیمی درسگاہیں اور اسپتال، اندھیرے میں ڈوبا دیہات جس کی آبادی چار کروڑ سے زائد، اس دیہات میں کمزور ترین پل اور انڈر پاس سب سے بڑھ کر آزادانہ مجرم اور کھلے عام وارداتیں، دیہات رقبہ سے لحاظ سے وسیع و عریض جہاں پر تحفظ ناپید، بھکاری مکھی اور مچھروں کی بہتات کی طرح بغیر خون چوسے چھوڑے نہیں، عدالتیں نام نہاد اور انصاف گویا کوئی قصہ گوئی، پیرا ملٹری جابجا لیکن تصاویر کی طرح، وزراء و مشیران، سیکریٹری و افسران تمام کے تمام چھوٹے دیہات سے درآمد، گویا یہ وسیع و عریض دیہات اپنے مکینوں میں قابلیت اہلیت ذہانت اور وطینیت سے خالی، وسیع و عریض دیہاتی مکینوں کی جانب سے خیرات صدقات فطرات عطیات ٹیکس اور بھتہ وصولی البتہ انکے جینے کے بنیادی حقوق تلف در تلف۔ بڑا عجیب وسیع و عریض دیہات ھے خود ایک اناج کے دانے سے محروم لیکن پاکستان بھر کو اناج فراہم کرنے والا۔ بجلی گیس اور پانی اس قدر مہنگا کہ دنیا بھر اس تقسیم پر لعنت بھیجے۔ دیہاتیوں کا یہ عالم کہ اپنے اپنے بیل کی لڑائی میں عافیت جانیں۔ پرائے تو پرائے اپنے بھی جبر سے باز نہ آئیں۔ اس وسیع و عریض دیہات کے مکھی مگرمچھ سے کم نہیں۔ کیا آپ نے دیکھا ھے یہ وسیع و عریض دیہات جس کی لگام اندرون دیہات کے ہاتھوں میں ھے جو عقل سے نابلد، تعصب و نفرت میں لاثانی، اور ان کی منافقت اور جھوٹ پکڑ میں نہ آئیں۔ آہ رے پاکستان!! یہ کیا دریافت ہوگیا! یہ کیا نمودار ہوگیا! کیا یہ حقیقت ھے یا خواب؟ ہاں یہ کھلی آنکھوں سے حقیقت ہی دکھائی دیا ھے۔ یقیناً یہ پاکستان کا سب سے بڑا دیہات ھے شہر نہیں، اور شہر کہنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ مانا کہ قائد یہاں آرام فرما رھے ہیں۔۔۔۔۔!!

Exit mobile version