BBC Urdu TV

عنوان: پاکستانی فوج کے جوان ھیں ھم

ٹائٹل: بیدار ھونے تک

عنوان: پاکستانی فوج کے جوان ھیں ھم ۔۔۔۔!!

کالمکار: جاوید صدیقی

وہ زمانہ میرے طالبعلمی کا تھا کہ جب پاکستان کے صدر جنرل ضیاء الحق شہید تھے۔ سب سے زیادہ قومی نغمے اور قومی تہوار بڑے جوش و خروش سے منایا جاتا تھا۔ میں کبھی فراموش نہیں کرسکتا کہ جنرل ضیاء الحق نے سات ستمبر کو یوم فضایہ اور آٹھ ستمبر کو یوم بحریہ عوامی تقریبات کیساتھ منانے کا سلسلہ شروع کیا تھا یوں تو چھ ستمبر کو ہر دور میں اور آج تک یوم دفاع منایا جاتا رھا ھے۔ جنرل ضیاء الحق نے طلباء و طالبات میں فوجی ٹریننگ جسے این سی سی کہتے تھے لازم قرار دیا تھا ایک جانب عوام اپنے دفاع کی تربیت سیکھتے تھے تو دوسری جانب وطن عزیز کی محب سے بھی سرشار رہتے تھے۔ فوج میں بہترین نظم و ضبط ھے ان کی پروفیشنل ٹریننگ سے شعور اور ذہانت بلندی پر فائز ھوجاتی ھے الحمدللہ ھماری افواج دنیا کی بہترین افواج تسلیم کی جاتی ھے۔ حالیہ دنوں میں افواج پاکستان ہمیشہ کی طرح ہر برے وقت میں ملک و قوم کی مدد کرنے میں صف اول کھڑی نظر آتی ھے۔ ایک جانب سپہ سالار افواج پاکستان دنیا بھر کے اہم ممالک کو ڈیفالٹر ھونے سے بچانے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کر رھے تھے تو دوسری جانب نائب افسران بلوچستان کے سیلاب سے متاثرین کی مدد کرنے میں مصروف رھے اسی ثناء میں موسم کی خرابی کے باعث ہوائی حادثے میں پانچ عظیم جانوں کا نظرانہ پیش کیا لیکن افواج پاکستان خدمات کے سلسلہ کو رکنے نہ دیا تاحال ملک و قوم کی خدمت میں مصروف عمل ھیں انہیں جتنا بھی سراہا جائے کم ہے ان کی بے لوث خدمات پر پوری قوم سلام پیش کرتی ھے۔۔۔۔۔ معزز قارئین!! پاک فوج کے دستے سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں مقامی انتظامیہ کی مسلسل مدد کر رہے ہیں۔ فوج کے دستے اور سامان ایچ اے ڈی آر آپریشنز، بچاؤ اور امدادی سرگرمیوں اور لوگوں کو ہوائی جہاز سے محفوظ مقامات پر پہنچانے میں مصروفِ عمل ہیں۔ آرمی میڈیکل کور اور پیرا میڈیکل ٹیمیں سیلاب زدگان کا علاج کر رہی ہیں جبکہ فوجی مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کیلئے راشن اور پکا ہوا کھانا بھی تقسیم کر رہے ہیں۔ صوبہ سندھ خیرپور، کے علاقے صائم نالہ میں شدید سیلاب سے دو سو سے زائد مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ پنو عاقل گیریژن کے دستے علاقے میں پہنچ گئے اور سیلاب سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی۔ صوبہ بلوچستان میں فوجی اور نیم فوجی دستے سیلاب سے بچاؤ اور امدادی کارروائیوں میں سول انتظامیہ کو چوبیس گھنٹے مدد فراہم کرتے رہتے ہیں۔ یہ کارروائیاں کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، زیارت، ژوب، لورالائی اور نوشکی میں کی گئیں دیگر فوجی دستے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں جہاں انہیں پکا ہوا کھانا اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ نصیر آباد، دکی اور لسبیلہ کے علاقوں میں ریلیف کیمپ قائم کیے گئے متاثرہ علاقوں میں مفت علاج اور ادویات کے ساتھ میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔ مواصلات کے بنیادی ڈھانچے کو جلد از جلد بحال کرنے کی تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اس لائن میں، ژوب- ڈی آئی خان سڑک کو آرمی انجینئرز نے کامیابی سے بحال کیا۔ صوبہ پنجاب کے علاقے وہاڑی، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں فوجی امدادی سرگرمیاں اور متاثرہ آبادیوں کو طبی امداد فراہم کر رہے ہیں ۔۔۔۔۔ معزز قارئین!! کہاں گئے تنقید کرنے والے شرمندگی سے اپنا منہ چھپاتے پھر رھے ہیں انہیں یاد رکھ لینا چاہئے کہ افواج پاکستان کا قوم سے اور قوم کا افواج پاکستان سے روحانی جذباتی گہرا سچائی کیساتھ رشتہ ھے دنیا جان لے کہ عوام کسی طور اپنی افواج کے خلاف نہ سن سکتی ھے اور نہ کسی کو تنقید کرنے کی اجازت دے سکتی ھے۔ عوام اپنے جمہوری لیڈران سے سوال پوچھتی ھے کہ اس ہنگامی حالات میں آپ اور آپ کی سیاسی جماعت کے کارکنان کہاں مرگئے۔ عوام یہ بھی پوچھتی ھے کہ سیاسی جماعتوں کے سربراہان ذاتی دولت کیوں نہیں نکالتے اور اپنے پریشان حال عوام کی مدد کو آگے آتے۔ عوام یہ بھی پوچھتی ھے کہ ایک جانب لٹ پٹ گئے ہیں دوسری جانب حکومت ٹیکسوں کے انبار لگاکر جینا حرام کررہی ھے۔ ایسی جمہوریت پر لعنت جو عوام دشمنی پر محیط ھو ایسی جمہوریت سے لاکھ درجہ ھے کہ جمہوری حکومت ہی نہ ھو۔ ھم عوام ہر لمحہ اپنے فوجی جوانوں کو سلام اور دعائیں دیتے ہیں پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد ۔۔۔!!

Exit mobile version