ٹائٹل : بیدار ھونے تک
عنوان: وقت گزرتا رہیگا ملک چلتا رہیگا۔۔۔۔!!
کالمکار: جاوید صدیقی
پاکستان کے بانی اور پہلے گورنر جنرل
قائد اعظم محمد علی جناح کا وصال ھوا پھر پاکستان کے پہلے وزیراعظم نواب لیاقت علی خان کو شہید کردیا گیا۔ مادر ملت فاطمہ جناح بھی وفات پاگئیں۔ جنرل یحییٰ جنرل ٹکا جنرل ایوب پی پی پی کے بانی و روح رواں ذوالفقار علی پھر بھٹو ضیاء الحق محمد خان جونیجو مولانا کوثر نیازی مولانا مودودی شاہ احمد نورانی پھر بینظیر بھٹو اور ناجانے چھوٹے بڑے کتنے وزراء مشیران جنرلز جسٹس اور دیگر اہم امور پر فائز دنیا سے کوچ کرتے چلے گئے لیکن پاکستان چلتا رھا بڑھتا رھا۔ اندرونی و بیرونی سازشوں نے کمر کستے رھے قومی خذانے کو لوٹتے رھے قتل و غارت کا بازار بھی گرم رھا چوری ڈکیتیاں بھی عروج پر رھیں عدالتوں میں فیصلے بکتے رھے شراب جوا نشہ اور زناکاریاں بھی عروج پر رھیں غریب غربت کی چکی میں پستا رھا تعلیم کی کنجیاں جاہلوں کو تھمادی گئیں بے علم علمدان بن گئے مسجد و مدارس تجارت گاہیں بن گئیں عصبیت تعصب لسانیت اور فرقہ واریت تمام حدیں عبور کرگئیں بے ربطگی کا سماں رھا طاقتور حاوی اور کمزور مغلوب بن کر رہ گیا محافظین تشویش میں مبتلا رھے میڈیا جھوٹ غلط اور پروپیگنڈے میں مصروف رھا جبکہ بلیک میلنگ میں ریاست اور ریاستی اداروں کو نوچ ڈالا افرا تفریح کے اس نظام میں رشوت سر پر دوڑتا رھا تب بھی پاکستان آگے بڑھتا رھا چلتا رھا یہ الگ بات ھے کہ اس اثناء میں اللہ ﷻ نے غرق کرنے والوں کو غرق کیا اور محفوظ والوں کو محفوظ کیا اور پاکستان یونہی چلتا رھا بڑھتا رھا آج نہ عمران خان ھے نہ نواز شریف اور نہ ہی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کہ ان شیاطین کی نسلوں سے اللہ ﷻ نے پاکستان کو محفوظ رکھا اور مہاجروں کے قاتلوں مہاجر رہنماؤں کو بھی عبرت کا نشان بنادیا واقعی ماضی میں ایک جرنلسٹ و کالمکار جاوید صدیقی تھا جو سچ و حق کو اپنا دین و ایمان سمجھتا تھا آج وہ بھی نہیں مگر اس کی تحریر بول رھی ھیں بیشک جس نے سچ کو مضبوطی سے تھامی رکھا اللہ ﷻ بھی اسے اپنی رحمت کے سائے میں رکھے گا اور انعامات کی بارش عطا کریگا آج دوسری سے دسویں جنریشن جان لے حقیقی ابدی زندگی سچ و حق والی ہی ھوتی ھے مانا کہ اس راہ میں مشکلات تکالیف اور آزمائیشیں کٹھن ہیں مگر انعامات و درجات بھی اسی قدر ملتے ہیں پاکستان کی قسمت کے فیصلے آسمانوں میں طے کیئے جاتے ہیں اسی سبب دنیاوی والے اپنی تمام کوشش کے باوجود تھک ہار کر ناکام لوٹتے چلے جاتے ہیں اسی لیئے جاوید صدیقی کہتے ہیں اور کہتے رھیں گے پاکستان چلتا رہیگا بڑھتا رہیگا اس کو مٹانے والے خود مٹتے چلے جائیں گے انشاءاللہ تعالیٰ ۔۔۔۔۔ !!
