BBC Urdu TV

عنوان : نظامِ مصطفیٰ ﷺ میں تھے تو دنیا پے حکومت کی

ٹائٹل : بیدار ھونے تک

عنوان : نظامِ مصطفیٰ ﷺ میں تھے تو دنیا پے حکومت کی

کالمکار: جاوید صدیقی

اے وطن عزیز کے لوگو!! ذرا آنکھیں کھولو، خواب غفلت کی نیند سے بیدار ھوجاؤ کیونکہ سونے والے سوتے ہی رہ جاتے ھیں اور وہ جومحنت و مشقت، دیانتداری و ایمانداری اور سچ و حق کیساتھ مصروف عمل رہتے ہیں اللہ واحد لا شریک اُن بندوں کو کامیابی و کامرانی سے ہمکنار کرتا ھے اور اُن کی زندگیوں میں خوشحالی و برکت عطا کردیتا ھے۔ ایسی قوم چاہے وہ غیر مسلم یا لادین ہی کیوں نہ ہوں اللہ ان کے اچھے اعمال کے سبب ان کے ملک کو بھی ہر طرح مضبوط اور خوشحال رکھتا ھے۔ اس بات کا جب دنیا بھر کا جائزہ لیا گیا تو مجھے ہر ترقی یافتہ اور خوشحال ملک میں وہ اصول اپناتے دکھائی دیئے جو اللہ نے ھمیں قرآن کے ذریعے بتائے اور جن کی تفصیل اور عملی نمونہ خود پیغمبر اسلام، آخر الزماں، نور مجسم، حضور کائنات محمد مصطفیٰ ﷺ نے پیش کیا اور ایک مکمل جامع ریاست بناکر دی تاکہ تاقیامت میری امت انہی اصولوں پر کاربند ھوکر دنیا بھر میں حکمرانی کرے۔ ” نظامِ مصطفیٰ ﷺ میں تھے تو دنیا پے حکومت کی، نظامِ مصطفیٰ ﷺ کو چھوڑا تو دنیا کی غلامی کی”۔ پاکستانی عوام اٹھہتر سال بیت جانے کے بعد اب محسوس کررھے ھیں کہ ھمیں جمہوریت نہیں بلکہ نظام مصطفیٰ ﷺ چاہئے۔ وہ وہی جو خلفائے راشدین اور تابعین و تبع تابعین و اسلاف اور ولایت پر پہنچنے والے سپہ سالاروں نے بھی اپنایا۔ بیشمار سپہ سالار گزرے جنھوں نے فروغ اسلام اور اشاعت اسلام کیلئے یہود و نصاریٰ اور کفار و مشرکین سے جنگیں لڑیں اور کامیابی کے تاج پہنے۔ یہ مسلم سپہ سالار ہوں یا سلطنت کے بادشاہ سب نے ہی نظام مصطفیٰ کو اپنی اپنی ریاستوں مملکت میں جاری رکھا اور عظیم نظام مصطفیٰ ﷺ کی بدولت عوام اور رعایا کے دلوں پر بھی حکومت کیں۔ بحرکیف اس سوال یہ پیدا ھوتا ھے کہ ھم کس طرح اس یہودی مشرکین کے نظام جمہوریت سے جان چھڑا سکیں گے اس کا بہت سیدھا اور آسان جواب ھے سب سے پہلے من حیث القوم ھم سب کو امت محمدی ﷺ بن کر ایک قوم بننا ھے۔ اپنی اندر اتحاد و اتفاق ایثار و قربانی اور اخوت کو جنم دینا ھوگا پھر متحد ھوکر اس جمہوری ٹھیکیداروں کا قلمع قمع اپنی قوت اور اتحاد کو ظاہر کرکے پیش کرنا ھے کیونکہ کوئی بھی سپہ سالار اب اس وقت تک قدم آگے نہیں بڑھائے گا جب تک کہ قوم اپنے اتحاد اور بھائی چارگی کا یقین نہ دلا دیں۔ اللہ منتظر ھے کہ تم راہ راست پر چل پڑو اس راہ پر جس کا اس نے حکم دیا ھے پھر رب العزت تمہارے سپہ سالاروں سے ہی یہ عظیم کام لے گا اور ایک بڑے خونی انقلاب کے بعد نظامِ مصطفیٰ ﷺ رائج کرادیگا۔ ھم سب پاکستانیوں کو سب سے پہلے جھوٹ، دھوکہ فریب ذخیرہ اندوزی ہوس دولت ملاوٹ خیانت جیسے مکروہ اعمال سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے جان چھڑانی لازمی ھوگی تب اللہ ھمیں اپنی انعام و اکرام کی صورت میں نظام کی تبدیلی کا حکم صادر کریگا یاد رھے دنیا و کائنات کے فیصلے اللہ ہی صادر کرتا ھے بناء رب العزت پتہ بھی نہیں ہل سکتا۔ اپنے ایمان میں یقین اور توکل کی پختگی پیدا کرنے ھے تا کہ رب العزت کی خوشنودگی حاصل ھوسکے۔ یاد رھے پاکستان دنیا میں نظامٍ مصطفیٰ ﷺ کے رائج ھونے کے بعد ہی راج کرسکے گا۔میرا جینا میرا مرنا اسلام اور پاکستان کیلئے ہی ھے۔
اسلام زندہ باد؛ پاکستان پائندہ باد!!

Exit mobile version