BBC Urdu TV

عنوان: مارخور کا پیغام ، پاکستانی عوام کے نام ۔۔۔ !!

ٹائٹل: بیدار ھونے تک

عنوان: مارخور کا پیغام ، پاکستانی عوام کے نام ۔۔۔ !!

کالمکار: جاوید صدیقی

اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی افواج کے چند ایک سپہ سالاروں سے سنگین غلطیاں سرزشت ھوئی جس بناء پر ریاست پاکستان ناتلافی نقصان سے دوچار رہا لیکن اس کا ہرگز یہ مقصد نہیں کہ افواج پاکستان اور اس کے ذیلی ادارے کمزور اور حب الوطنی میں کسی طور کم رھے ھوں۔ پاک افواج کے ایک سپاہی سے لیکر جنرل تک ہر ایک وطن عزیز کی سلامتی و بقاء کیلئے شہادت کو پسند کرتا ھے بلکہ شہادت سے عشق کرتا ھے۔ اسلام اور پاکستان کی جنگ اللہ اور اس کے حبیب کی رضامندی اور عشق میں لڑی جاتی ھے پاک افواج کا ہر سپاہی اور افسر جانتا ھے کہ مسلمان ہتھیاروں سے نہیں بلکہ جذبہ ایمانی سے جنگ و جہاد کرتا ھے خاص طور پر کفار و مشرکین غیر مسلم ممالک کی افواج سے لڑنے جہاد کرنے کا الگ ہی مزہ آتا ھے کیونکہ انکے خلاف جہاد و جنگ سنت رسول اور حکم الہٰی ھے۔ قرآن پاک میں ارشاد ھے: وَالْعَادِيَاتِ ضَبْحًا (1) فوج مخالفین کیلئے اللہ کا حکم.! میدانِ جہاد میں تیز دوڑنے والے گھوڑوں کی قَسم جو ہانپتے ہیں، پھر جو پتھروں پر سم مار کر چنگاریاں نکالتے ہیں، پھر صبح ہوتے ہی دشمن پر اچانک حملہ آور ہوتے ہیں، پھر وہ اس حملے کی جگہ سے گرد و غبار اڑاتے ہیں، پھر وہ اسی وقت دشمن کے لشکر میں گھس جاتے ہیں، بیشک انسان اپنے رب کا بڑا ہی ناشکرا ہے، اور یقیناً وہ اس ناشکری پر خود ہی گواہ ہے، اور بیشک وہ مال کی محبت میں بہت سخت ہے، تو کیا اسے معلوم نہیں وہ مردے جب اٹھائے جائیں گے جو قبروں میں ہیں، اور راز ظاہر کر دیئے جائیں گے جو سینوں میں ہیں، بیشک ان کا رب اس دن ان کے اعمال سے خوب خبردار ہوگا…! سورہ العادیات نمبر سو۔! اللہ ان جانبازوں کی سواری یا گھوڑوں کی قسمیں کھاتا ہے، تو ان کا خود کیا مقام ہوگا، تو نادانوں سوچو اور اللہ تعالیٰ سے ڈر جاؤ ورنہ یہود و نصاریٰ اور ہنود کیساتھ حشر کیلئے تیار رہو، کیونکہ تم جہالت میں انہی کے مشن پورے کر رہے ہو، البتہ تم نقصان اپنا ہی کرو گے۔! یاد رھے کہ غزوہ ہند کی فوج سے کوئی نہیں جیت سکتا، جیش المہدیٰ کی فوج سے مت ٹکراؤ، ورنہ دھنسا دیئے جاؤ گے اللہ کی طرف سے ہر حوالے سے، اور تم بہت تھوڑے ہو، اللہ کا ظاہری و پوشیدہ لشکر ملا کے کل کائنات میں پھیلا ہوا ہے، تم اللہ کو نہیں تھکا سکتے وہ تمہیں تھکا کے مغلوب کر دے گا، اگر تم باز نا آئے۔! اے میرے ہموطنوں مارخور کی چال سے تم انجان تھے، ہو، اور رہو گے، سو انہیں ان کے کام کرنے دو، ٹانگ مت اڑاؤ۔! اداروں میں چہرے تبدیل ہوتے ہیں پالیسیاں نہیں، یہی سمجھو کہ اختیار ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ میں گیا، مارخور کے دشمنوں مارخور کا مشن ختم نہیں ہوا۔ مارخور کی چال ابھی باقی ہے۔ مارخور اپنے شکار پہ وقت سے پہلے پہنچنتا اور بروقت جھپٹتا جانتا ہے۔ مارخور کبھی بھی اپنے شکار کو نہیں چھوڑتا، چاہے بدلے میں مارخور کی زندگی خطرے میں چلی جائے کیا ہوا جو اگر مارخور کے قدموں کی چاپ اپنوں کو سنائی نہیں دیتی دشمنوں کو تو نیند میں بھی مارخور کے قدموں کی چاپ سونے نہیں دیتی باطل مٹ کر رہتا ہے، فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے، مارخور اپنی ذمہداری اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر پوری ایمانداری سے نبھا رہا ھے، تبھی دشمن اسے خطرناک کہتا ہے۔ دشمن اگر اپنے منصوبوں میں اچھی طرح کوئی پیش قدمی نہیں کرسکا تو اس کی کوئی وجہ ہے اب پھر دشمن بہت بڑے بڑے نئے جال اور منصوبوں پہ کام کر رہا ہے، ناکامی دشمن کا مقدر ہو گی انشاءاللہ، کیونکہ مارخور اپنی چال جب چلتا ہے تو سپر پاورز کا سرمارخور کے دربار میں کٹا ہوا پڑا ملتا ہے درجنوں ملکوں کی بہترین ٹیکنالوجی اور انٹلیجنس ایجنسیوں کو شکست دینے والے مارخور کو ہرانا آسان نہیں ہے، الحمدللہ ناممکن ہے مارخور کو جان سے مارا جاسکتا ہے لیکن ہرانا ناممکن ہے، مارخور کو ہرانے کیلئے دنیا کی دو سپر پاور اس کے سامنے ڈھیر ہوگئیں، باقیوں کی باری ہے۔ مارخور اس وطن پر جان لٹانا جانتا ہے اور اس وطن کیلئے کسی کی جان لینا بھی جانتا ہے، مارخور کے خون میں وفا ہے، جو مارخور جانتا ہے وہ اور نہیں جانتے مارخور کا پیغام ہے، مایوس مت ہونا، ففتھ جنریشن وار کا شکار مت ہونا، آپ نے اللہ تعالیٰ اور افواجِ پاکستان پہ بھروسہ رکھنا ہی ہوگا، اور ان کا بھرپور ساتھ دینا ہی ہوگا، یہ جنگ حق و باطل کی جنگ ہے، یہ تم سب کی بقاء کی جنگ ہے، اندرونی یا بیرونی، اسلام اور کفر کی جنگ ہے، ہم نے ہر حال میں، اسلام و پاکستان اور عوام کا دفاع کرنا ہے، مارخور کی چال ڈھال ذہن منصوبہ کوئی نہیں سمجھ سکتا اسکے پروردگار کے علاوہ۔ پاک فوج کیا کررہی ہے کیا کر چکی ہے کیا کرنے جارہی ہے اور مقابلے میں جو لوگ طنز کرتے ہیں یا ان کو معلومات نہیں۔ یہ کیا طنزیہ سوالات کرتے ہیں آج کے وقت کے حساب سے؟ نمبر ون گزشتہ ایک سو بیس سال سے پوری مسلم دنیا رحم و کرم پر معاشی حساب ہو یا پھر دفاعی ہر لحاظ سے عالمی طاقتوں کے گھیرے میں ہے۔ پاکستان کو بنے چھہتر سال ہوگئے ہیں۔ عالمی طاقتوں کا فارمولا ہے کوئی بھی مسلم ملک دفاعی طور پر معاشی طور پر خود کفیل اور مضبوط نہ ہوسکے۔ لیکن پوری مسلم دنیا میں ایک پاکستان ہے جس نے یہ پلان توڑا اور دشمن کے پریشر اور دشمن کو پتا بھی نہ چلنے دیا اور نیوکلیئر ہتھیار بنائے؟ اس موجودہ اور گزشتہ صدی کی دو بڑی طاقتوں کو جنگی قانون اور جنگی میدانوں میں گوریلا وار کے ذریعے شکست سے پہلے مرحلے میں دو چار کر کے جدید ہتھیاروں کی کاپی مزید تجربات حاصل کیئے پہلے مرحلے میں؟ مانو یا نہ مانو دشمن بھی مانتا ہے کہ اللہ پاک نے جتنی عزت غیرت اور دلیری اس پاک وردی کو دی ہے۔ جنگ کا دوسرا نام دھوکا ہے دوستی دشمنی کبھی ایک قدم پیچھے ہٹ نہ کبھی آگے جانا؟ اس زمانے میں جدید ترین ھتیار دنیا میں جدید ترین دشمن تعداد میں بھی کہیں زیادہ اور دشمن سے نبرد آزما ہونا۔ سمجھوتا کرتے یا لیٹ جاتے یا ڈالر خور ہوتے تو تمہارا حال برما شام عراق لیبیا جیسا ہوتا یا پھر ہوچکا ہوتا؟ آج کے جدید زمانے میں ارطغرل کا کردار دیکھنا ہے تو پاک فوج کی پالیسی اقدامات دیکھ لو آپ کو پاک فوج میں۔ ارطغرل نظر آئے گا۔۔۔۔۔۔!!

Exit mobile version