BBC Urdu TV

عنوان : قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان

*ٹائٹل ق: بیدار ھونے تک*

*عنوان : قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان ۔۔۔۔۔ !!*

*کالمکار : جاوید صدیقی*

اے روح قائد آج کے دن، ھم تجھ سے وعدہ کرتے ھیں، معروف گلوگار سجاد علی اور بینجیمن سسٹر نے جنرل ضیاء الحق کے دور مارشل لاء میں پی ٹی وی سے گایا تھا، مانا کہ وہ مارشل لاء کا دور تھا لیکن پاکستان اور ریاست پاکستان سے عوام کا لگاؤ، جذبہ قابل دید تھا، طالبہ و طالبات کو عسکری ٹریننگ لازمی کی قرار دی گئی تھی جس میں ہنگامی اور جنگ کی صورت میں دشمن سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت سے آشکار کیا جاتا تھا میں سیمی رائفل ، ایس ایم جی سمیت بھاری اسلحہ جارت کو استعمال اور عبور حاصل کرنے کیلئے مشقیں بھی کرائی جاتی تھیں جسے نیشنل کریڈٹ کورس یعنی این سی سی کہتے تھے یہ سلسلہ جاری رہنا چاہئے تھا مگر نام نہاد جمہوری یاد رھے کہ زندہ قومیں اپنی افواج کیساتھ شانہ بشانہ ہمہ وقت کھڑی رہتی ھیں، جب ایک قوم ھو تو تفریق مٹ جاتی ھیں، اس وقت بھارت لسانیت، عصبیت، تعصب اور مذہبیت کا شکار تھا اور آج بھی ھے۔ یہی وجہ ھے کہ بھارت ایک جانب مسلم نفرت تو دوسری جانب سکھ نفرت میں مکمل ڈوب چکا ھے صرف یہی نہیں بلکہ آئینی و دستور سیکولر ھونے کے باوجود نہ سیکولر نظر آتی ھے اور نہ ہی ایک قومیت یہی وجہ ھے کہ بھارت دنیا میں دہشتگرد اور شرانگیز کی علامت کے ھونے طور پر جانا پہچانا جاتا ھے اسکی دہشتگردی کی ایک بڑی حقیقت مقبوضہ جموں کشمیر کے حقوق کو سلب کرنا اور پورے علاقے کو فوجی چھاؤنی بنادینا بھی شامل ھے۔ اگر قائد کے پاکستان کی بات کی جائے تو بھارتی افواج خفیہ ایجنسی را نے سنہ انیس سے اڑتالیس کی پاک بھارت جنگ میں بری طرح ناکامی سے دوچار ھوئے اور پھر سنہ انیس سو پینسٹھ میں دوبارہ پھر پاک بھارت کی جنگ میں شکست اور ہار کے بعد سازشوں و مکاریوں اور دھوکہ دیہیوں کا جال پھیلا دیا جس میں پاکستان کے اہم منصب پر فائز چند اور چند خودغرضوں نے اقتدار کی ہوس کی خاطر بھارتی افواج خفیہ ایجنسی را اور مکتی باہنی کی سازشوں کو تقویت بخشی اور پاکستان کو دو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ پاکستان کی ایک شخصیت کا تاریخی جملہ موجود ھے *اُدھر تم اِدھر ھم* پھر دنیا نے دیکھا مغربی پاکستان، اسلامی جمہوریہ پاکستان ھوگیا اور مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بن گیا، اس وقت کے بدترین چند شخصیات کی ریاست پاکستان سے نفرت اور غداری کا بدترین عمل رھا تھا جہاں سقوط ڈھاکہ جیسا واقعہ پیش آیا ۔۔۔۔۔ معزز قارئین!! پچیس دسمبر ھمارے عظیم قائد قائداعظم محمد علی جناح کی پیدائش کا دن ھے، یہ وہ خوش نصیب دن ھے جب اللہ تبارک تعالیٰ نے مملکت اسلامیہ پاکستان کیلئے دنیا کا عظیم ترین، قابل ترین، ذہین ترین، مفکر، انتہائی سنجیدہ و انتہائی ہمدرد، مخلص اور دین محمدی ﷺ سے والہانہ محبت و عقیدت رکھنے والا ھمارے آباؤ و اجداد کو یہ پیارا قائد عطا کیا بیشک جیسی قوم ہوتی ھے ویسے ہی رہبر و رہنما ھوتے ھیں، اگر تاریخ ہند کی جانب نظر دوڑائیں تو تحریک خلافت کا ایک بڑا موثر عمل نظر آتا ھے اسی تحریک کی پھول پتیاں اور پھل تحریک پاکستان کی شکل میں ابھرا، اس ہرے بھرے اسلامی گلشن میں جو کاروان تشکیل پایا اس کے روحِ رواں قائداعظم محمد علی جناح تھے، آپ کے پسِ پشت علامہ اقبال کی دعاؤں اور ایمان یافتہ اشعار نے ہندوستان کے مسلمانوں کو جِلا بخشی اور سنہ انیس سو سینتالیس کی شب جو اسلامی تاریخ میں شبِ قدر تھی مملکت اسلامیہ پاکستان کا وجود دنیا کے نقشے پر ابھرا۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنے آخری ایام میں تحریری وصیت نامہ جاری کیا تھا کہ مملکت اسلامیہ پاکستان کا دستور و آئین وہی ھوگا جو قرآن پاک میں موجود ھے۔ کیا ستر سالوں سے مملکت اسلامیہ پاکستان کیا وہی پاکستان ھے ؟؟ جو ھمارے عظیم قائد مملکت اسلامیہ پاکستان کو آپ ﷺ کے مدینہ منورہ کا عکس دیکھنا چاہتے تھے ؟؟ یہی سبب تھا کہ یہود و عیسٰی اور بھارتی صیہونی زائینسٹوں نے قائداعظم محمد علی جناح کے وصیت پر عمل کرنے سے یہاں کی اہم شخصیات کو رکوانے رکھا ۔۔۔۔۔۔ معزز قارئین!! پاک افواج کے سابق انجینئر کرنل سید صادق علی جو پروفیشنل انجینئر ھونے کے ساتھ ساتھ آئین و قانون کی کمال مہارت رکھتے ھیں۔ قائداعظم کی وصیت کے سلسلے میں انھوں نے دو تین سال ھوا چاہتے ھیں سپریم کورٹ میں پیٹیشن جمع کرائی، اس پیٹیشن کے حق میں ہزاروں بلکہ لاکھوں شہریوں نے حصہ تائیدی بننے کی درخواست سپریم کورٹ میں آن لائن جمع کیئے لیکن تا حال سنوائی کیلئے تاریخ نہ دی گئی ھے یاد رھے کہ یہ کیس کسی ایک فرد کا نہیں بلکہ پوری قوم اور ریاست پاکستان کا ھے، معلوم ھوا ھے کہ اس پٹیشن کو روکنے کیلئے غیر ملکی قوتیں مسلسل دباؤ بڑھا رہی ہیں کیونکہ اگر قائد اعظم محمد علی جناح کے وصیت نامہ کا کیس اوپن ہوگیا تو یہ سارا کا سارا نظام ہی لپٹ دیا جائیگا اور اس فرسودہ و نکارہ نظام جمہوریت کے بجائے اسلامی نظام رائج کرنا پڑیگا اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے بجائے مملکت اسلامیہ پاکستان دنیا بھر پکارا کہا اور سنا جائیگا اگر ایسا ھوگیا تو ھم قائد سے وفا کا وعدہ پورا کرسکیں گے۔ دعا ھے اللہ ھمارے ملک کو ملک فروش سے نجات عطا فرمائے یہ ملک فروش ہی جمہوری حکمران ھیں جب تک ان کا وجود اور ان کا نظام ھے یہاں سے سود کا خاتمہ ناممکن ناممکن ناممکن ھے یاد رھے اللہ نے سود لینے اور دینے والوں کو خود سے جنگ کا کہا جو اللہ سے جنگ کرتے ھیں وہ مسلمان کیونکر رہ سکتے ھیں، ھمیں خود کو بدلنا ھوگا قائد اعظم محمد علی جناح کے اقوال کو سمجھنا اور اس پر عمل کرنا ھوگا، قائداعظم زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔۔۔!!

Exit mobile version