BBC Urdu TV

*عنوان: غزہ کے بےبس لاچار شہریوں کی رب کیجانب سے غیبی خوراک ۔۔۔۔!!*

*ٹائٹل: بیدار ھونے تک*

*عنوان: غزہ کے بےبس لاچار شہریوں کی رب کیجانب سے غیبی خوراک ۔۔۔۔!!*

*کالمکار : جاوید صدیقی*

پاکستانی الیکٹرونک میڈیا اپنے بھاری بھرکم اور پھیلے ہوئے کاروبار کے سبب سچ و حق اور تحقیقاتی رپورٹنگ سے دور نظر آتا ھے بڑی کوشش کھوج اور تحقیق و ذرائع سے پتا چلا کہ امریکہ یورپ اور مڈل ایسٹ میں قائم ذیلی کاروبار کے سبب خاص کر امریکہ اور اسرائیل سے متعلق اصل حقائق سے روگردانی کی جاتی رہی ھے لیکن شوشل میڈیا آج کے دور میں حقائق و سچائی عیاں کرنے میں ایک خاص مقام، حیثت اور آزادیٔ خیال رکھتا ھے، یہ درست ھے کہ شوشل میڈیا عام عوام کے ہاتھوں متحرک اور عمل پزیر رہتا ھے اسی سبب بیان بازی اور عکس بندی میں ٹیکنیکل خامی بھی نظر آتی ہیں لیکن اصل نقاط پر پہنچ کر سرے عام آشکار کر ہی دیتے ہیں اسی لئے شوشل میڈیا پروفیشنل میڈیا سے دو قدم آگے اور بھرپور تاثر رکھنے کی علامت بھی سمجھا جانے لگا ھے۔ آج اپنے معزز قارئین کی خدمت میں اللہ سبحان تعالیٰ کا وہ کرشمہ بیان کرنے جا رھا ھوں جو فلسطین بلخصوص غزہ کے علاقہ کے نہتے مجبور بھوکے لوگوں کی خوراک کا بہترین ذریعہ بنا۔ چند ماہ قبل دنیا نے دیکھا تھا کہ بین الاقوامی لومڑی اور دہشتگرد ملک امریکہ کی دہشتگردی کے سبب رب نے اس کے ایک بڑے حصے کو خاکستر کردیا تھا اب اسی دہشتگرد ملک امریکہ کی رکھیل ناجائز اولاد اسرائیل کی فلسطین غزہ میں انسانی حقوق کی تذلیل اور ظلم و جبر کے انتہا پر پہنچنے پر رب العزت نے بھی اسرائیل کے ایک بڑے حصے کو آگ میں جھونک دیا، یہ ایک ایسا منظر ہے، جو تقدیر کے حیرت انگیز تضادات کو ظاہر کرتا ہے۔ جب قابض اسرائیلی بستیوں کو آگ کے شعلے اپنی لپیٹ میں لے رہے تھے تو اس دوران دو سو سے زائد گائیں مقبوضہ علاقوں سے فرار ہو کر خراماں خراماں غزہ روانہ ہوگئیں، یہ خصوصاً غزہ کے اس شمالی علاقے کی طرف نکل آئیں، جو اسرائیل کے ظلم و جبر کے سبب قحط، بھوک اور اجتماعی فاقہ کشی کا شکار ہیں۔ جہاں نہ امدادی قافلے پہنچتے ہیں، نہ سرحدی راستے کھلتے ہیں اور نہ دنیا کا ضمیر جاگتا ہے مگر اللہ نے بے بس معصوم مسلمان فلسطینی بھوکوں کو رزق دشمن کی آگ سے نکال کر دیدیا۔ غاصب دجالیوں کی یہ گائیں ان لوگوں کے ہاتھ لگیں جو مسلسل محاصرے اور مظالم سے تھک چکے ہیں۔ اہل غزہ نے انہیں غنیمت کے طور پر نہیں، بلکہ ایک چھینا ہوا حق سمجھ کر اپنایا۔ یوں اللہ ٹوٹے دلوں کو سنبھالتا ہے اور ان بھوکوں کو ایسی جگہ سے کھلاتا ہے، جہاں کوئی تدبیر کام آتی ہے اور نہ وہم و گمان کا گزر ہوتا ہے۔ یہ ایسا رزق ہے جو اقوامِ متحدہ کی رپورٹوں میں درج نہیں ہوتا، نہ ہی امدادی تنظیموں کی فہرستوں میں، بلکہ فرشتوں کے صحیفوں میں لکھا جاتا ہے۔ یہ اعلان ہے کہ غزہ زندہ ہے، کبھی نہیں مرے گا، کیونکہ مسلمانوں کا ربّ آسمانوں والا ہے، جو دروازے بند ہونے پر بھی رزق عطا کرتا ہے۔ یہاں میں بھارتیوں کو بھی خبردار کرتا چلوں کہ غزوہ ھند شروع ہونے سے پہلے پاکستان کے جو بھی جیسے بھی حالات غدار وطن اور منافقین کر بیٹھیں پھر بھی پاکستان ایمانی طاقت کے سبب تم جہنمیوں کو واصل جہنم بناڈالیں گے اور سر زمین بھارت کو چیرتے ہوئے برما سے بھی آگے فتح یابی کیساتھ بڑھ جائیں گے، بھارتی سورماؤں کو یہ نہیں معلوم کہ مسلمانوں کی غزوہ جنگ اسے کہتے ہیں جس میں پیغمبر خدا رسول اللہ ﷺ خود شریک ہوکر قیادت فرماتے تھے اب اس جنگ یعنی غزوہ ھند میں بھی آپ ﷺ کی قیادت ہوگی اور افواج پاکستان سمیت کالے لشکر والے مجاھدین صف للکارتے اور تمہیں چیرتے ہوئے فتحیابی کیساتھ جھنڈے گاڑیں گے۔ انشاءاللہ۔۔۔۔۔!!

Exit mobile version