BBC Urdu TV

عنوان: سفیر کی بیٹی’ را اور این ڈی ایس منصوبہ

ٹائٹل: بیدار ھونے تک

عنوان: سفیر کی بیٹی’ را اور این ڈی ایس منصوبہ۔۔!

بھارتی خفیہ ایجنسی را افغانستان کی خفیہ ایجنسی این ڈی ایس اپنی تمام تر منفی سوچ اور دہشتگردی بے امنی کی سازشوں کے باوجود کچھ کرنے سے قاصر رہی اسکی بڑی وجہ پاکستان کی بہترین بہادر اور ذہین خفیہ ایجنسیاں ہیں جنمیں آئی ایس آئی, آئی بی, مارخور کے فوری کامیاب کاروائیوں کے نتیجے میں ناکامی پر شور مچانے سے باز نہیں آتے درد ھوگا تو آہ کریں گے ضرور۔۔۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں را اور این ڈی ایس کی مشترکہ پلاننگ انتہائی بھونڈی انداز سے دنیا میں عیاں ھوگئی۔ را اور این ڈی ایس نے پاکستان کو اس وقت بدنام کرنے کی کوشش کی جب افغانستان اندرونِ خانہ انتشار کا شکار ھے۔ افغانی صدر اشرف غنی روس میں منافقت کے تمام حربے آزمانے کے بعد بھارتی حکومت اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ہاتھوں ایک بار پھر کھلونا بن کر خود دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا نشانہ بنے اور بھارتی میڈیا حسب عادت جھوٹ اور مکار لومڑی کی طرح ڈرامے بازیاں کرنے سے باز نہیں آیا چیخنے چلانے اور مگرمجھ کے آنسوں بہانے سے بھی پیچھے نہیں رہا دنیا بھارت کی ان مکاریوں سے اچھی طرح واقف ھوچکی ھے۔۔۔معزز قارئین!!پاکستان جنوب مشرق ایشیاء کے دیگرممالک کیساتھ جہاں امن و سلامتی اور ترقی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ھوئے ھے وہیں دوسری جانب بھارت اس خطے میں بے امنی اور دہشتگردی پھیلانے سے باز نہیں آرھا یوں تو ایران اب بھارت اور بھارتی بدنامِ زمانہ خفیہ ایجنسی را کے منفی مزموم عظام کو کسی حد تک بھانپ چکا ھے مگر افغانستان کے صدر اشرف غنی ذاتی خواہشات عیش و عشرت اور غلامیِ امریکہ میں اپنے وطن کو آگ میں جھونکنے سے باز نہیں آرھا ھے۔ افغانی صدر اشرف غنی نے اپنے سفیر کو بیٹی استعمال کرنے کا کہا کہ وہ ڈرامہ رچائے تاکہ پاکستان کو بدنام کیا جاسکے لیکن افغانستان کے صدر اشرف غنی اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی یہ بھول گئے کہ جس ملک میں وہ اپنی خباثت و غلیث پن کو دکھانا چاہتے ہیں اس ملک کی افواج اور خفیہ ایجنسیاں انتہائی چاک و چوبند ہیں میں جاوید صدیقی ایگزیکٹو ممبر کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور’ دستور گروپ اپنے رب العزت کا شکر ادا کرتا ھوں کہ پاکستانی خفیہ ایجنسیاں اس قدر ذہین ہیں کہ جہاں اور جب یہ ارادہ بناتے ھیں تو ھمارے ادارے بھانپ کر انکے ارادوں کو چکنا چور کردیتے ہیں اور دشمن کو خبر بھی نہیں ھوتی۔۔۔معزز قارئین!! افغانستان کے سفیر کا ڈرامہ عیاں ھوچکا ھےاس ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں افغان صدر اشرف غنی اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہیں جبکہ دیگر کرداروں میں انکی خفیہ ایجنسیاں اور سفارتکار سمیت سفارتخانہ بھی شامل ہیں۔ ناکامی کے سبب صدر اشرف غنی نے فی الفور اپنے سفیر سمیت سفارتخانہ کے بیشتر افراد کو ملک طلب کرلیا۔ یاد رہے اوچھے اور غلیث ہتھکنڈے بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس ہی کرسکتی ہیں غلاظت و خباثت میں ان کے باپ سی آئی اے اور موسلاد ہیں۔ ھم پاکستانی بہت خوش نصیب ہیں جنہیں بہادر نڈر انتہائی پروفیشنل افواج ملیں اور خفیہ ایجنسیاں کی ماہرانہ صلاحیت پر مبنی آئی ایس آئی, آئی بی, مارخور خدا کا عطیہ ہیں۔ الله تاقیامت پاکستان کو شاد و آباد رکھے آمین!!

کالمکار: جاوید صدیقی

Exit mobile version