BBC Urdu TV

عنوان: روٹی کپڑا اور مکان، جھوٹ پر تھا یہ پیام۔۔۔!!

ٹائٹل: بیدار ھونے تک

عنوان: روٹی کپڑا اور مکان، جھوٹ پر تھا یہ پیام۔۔۔!!

کالمکار: جاوید صدیقی

کہتے ھیں نیک نیت منزل آسان لیکن جمہوریت اور جمہور میں اس کا دور دور تک کوئی تعلق نہیں، ھم نے بچپن سے ہی اسکول و مدارس سے پڑھتے سمجھتے سنتے چلے آئیں ہیں کہ لوگوں کی مالی مدد اور نیکی کے امور میں خرچ کرنے سے اضافہ ھوتا ھے لیکن ایلیٹ طبقہ اشرفیہ سیاستدان اور نوکر شاہی طبقہ اس سنہری سطور سے مکمل غافل ہیں۔ یہ بھی سنتے آئے ھیں کہ ریاست کی ذمہداری ھے کہ وہ اپنی عوام کو روٹی کپڑا اور مکان کیلئے بیشمار سہولیات فراہم کرے مگر مملکت ریاست پاکستان کی جمہوری حکومت اس قانون اخلاقات اور احکامات الہٰی سے لا تعلق ھیں۔ فور اسٹار جنرلز ھوں یا حکمران حکومت خود کو شائد قرآن و سنت اور دینِ محمدی ﷺ کی پابندیوں سے مبرا اور مستثنٰی سمجھتے ھیں۔ یاد رھے پوری افواج نہیں صرف اور صرف فور اسٹار جنرلز کیونکہ ریاست پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق ایک طاقت کے مالک ھوتے ھیں بیرونی و اندرونی سطح پر ملک کی حفاظت انپر واجب ھوتی ھے معاشی و اقتصادی جنگ عام جنگ سے کئی گناہ خطرناک اور نقصان دہ ثابت ھوتی ھے اس جنگ سے افواج سمیت عوام پستی اور کمزوری کی طرف دھکیل دیئے جاتے ھیں۔ آئین و قانون اخلاقیات و دین کہتا ھے کہ ایسا نااہل یا کرپٹ یا غدار حکمران جو ملک و قوم اور ریاست کو تباہی کی طرف دھکیلے اسے فوری گرفتار کرکے احتساب کیا جائے لیکن ستر سالوں سے ایسے بدکردار بر فعل حکمرانوں کی کمر پر تھپکی دی جاتی رھی اور انہیں لوٹ مار کرپشن کرنے پر قطعی سزا سے عمل سے گزارا نہیں گیا یہی وجہ ھے کہ وہ اور ان کی نسلیں کرپشن میں انتہا کو پہنچ چکی ھے اور انکی ایماء پر وزراء ھوں یا مشیران نوکرشاہی طبقہ ھو یا ایلیٹ و اشرفیہ اور خاص طور پر منصفین کی بدکاریاں اور ملک و قوم سے غداریاں عروج پر پہنچ چکی ھیں جنکے فرائض میں عام عوام کو سستی روٹی سستا کپڑا اور سستا مکان فراہم کرنا تھا یہ سب کے سب چور ڈاکو لٹیرے دونوں ہاتھوں سے ملکی قومی خذانے لوٹنے میں مصروف رھے اور بدکردار بددیانت عیاش وزراء و مشیران مہنگائی میں اضافہ اور ٹیکسوں میں انبار کرتے رھے ھیں جمہوریت کو باپ کی لونڈی بناکر ان سب صاحب اختیاروں نے بربریت کیساتھ زیادتیاں کیں جو تاحال جاری ھیں۔ تف ھے اس قوم پر تف ھے منصفین پر کہہ انہیں جرم سے آزادی دیتے رھے صرف ایک اپنی ذات اور اپنی نفسانی خواہشات کی خاطر اور حیرت و تعجب ھے ان سب فور اسٹار جنرلز پر کہہ کیا آپ نے قرآن نہیں پڑھا کیا آپ نے احادیثوں تفسیروں کا مطالعہ نہیں کیا خدارا انکار مت کیجئے گا کیونکہ اسلام کے پہلے سپہ سالار آپ ﷺ خود تھے اور آپ کے بعد یہ منصب عظیم صحابہ اجمعین کرام نے انجام دیئے پھر تابعین و تبع تابعین اور یہ سلسلہ کئی صدیوں سے جاری ھے۔ آپ مسلم امہ کے سپہ سالار ھیں کیونکہ یہ سرزمین پاکستان اللہ ﷻ و رسول خدا ﷺ کی رضا سے وجود میں آئی اسی لیئے دین کی سربلندی اور آزادی اسلامی ریاست قائم کرنے کیلئے لاکھوں سچوں ایمانداروں دینداروں دیانتداروں مومنوں اور شہداؤں سے اپنی جان و مال کی قربانی سے دریغ نہیں کیا یاد رکھئے آپ دین الہٰی کے مطابق سرزمین پاکستان و ریاست پاکستان میں قرآن کے مطابق نظام رائج نہیں کریں گے تب تک پاکستان کمزور سے کمزور تر ھوتا چلا جائیگا اور بیرونی ملک دشمن اپنی کاروائیوں میں تقویت حاصل کرتے رھیں گے۔ ھم عوام اپنے رہنماؤں اور سیاسی لیڈروں سے انتہائی مایوس ھوچکے ھیں آپ خود کو دنیا کی بہترین افواج اور بہترین ایجنسی کہتے ھیں پھر دین الہٰی کو رائج کرنے میں کمزور اور ناکام کیوں اگر آپ سب فور اسٹار جنرلز نے عہد کرلیا تو یقیناً ایسا ھونا بہت آسان ھے کیونکہ پاکستان جب بنا تھا تو نہ جمہوری نظریہ وجود میں آیا اور نہ ہی جمہور یہ سب یہودی لابی اور ملک دشمنوں کی کارفرمائی تھی جس میں اس وقت کے فور اسٹار جنرلز اور مکار منافق گھٹیئے مفادپرست خودغرض سیاسی رہنما تھے ان سب پر اللہ کی بیشمار لعنت ھو کیونکہ انہی کی وجہ سے آج یہ دن دیکھنے پڑ رھے ھیں اگر آپ سب فور اسٹار جنرلز نے اب بھی قرآن کے مطابق اور دین اسلام کو رائج کرنے میں سستی برتی تو تاریخ تو تاریخ روز قیامت کیا اللہ ﷻ و رسول خدا ﷺ کے سامنے چہرہ دکھائیں گے یاد رکھئے کہ اچھا فعل کے بہترین اور نافع ثمرات سات نسلوں تک پہنچتے ھیں اور برے فعل کے برے اثرات سات نسلوں تک جا پہنچتے ھیں۔ اس وقت لوگ قتل ھورھے ھیں ایک جانب معاشی قتل بڑھ گیا ھے تو دوسری جانب نا حق خون خرابہ انتہا کو پہنچ چکا ھے یہ غبیث غلیظ سیاسی حکمران و اشرفیہ اور ھر کرپٹ بااختیار جہنم واصل ھونگے انشاءاللہ اور ہر بااختیار دیندار ایماندار سچا بہشت اور جنت الفردوس کا حقدار قرآن و سنت کی روشنی میں ٹھہریگا انشاءاللہ۔ جس جس حکمران نے عوام کیلئے روٹی کپڑا اور مکان کی بآسانی فراہم کرنے کا وعدہ کیا لیکن کچھ نہ کیا وہ روز محشر ضرور ذلت اٹھائے گا انشاءاللہ

Exit mobile version