ٹائٹل: بیدار ھونے تک
عنوان: دو چہروں والے 22500 بیوروکریٹس غیر ملکی شہریت کے حامل۔۔۔۔!!
دو چہرے والے سانپ اژدھے و دیگر موذی جانور دنیا میں پائے جاتے ہیں جو یک نہ شد دو شد کے تحت اپنے عزائم حملوں اور دھوکے کیلئے دو چہروں سے کام لیتے ہیں اور خود کو محفوظ بنانے اور بھاری فائدہ اٹھانے کیلئے ایسے دو چہرے نما جانور حاوی رہنے کی کوشش میں رہتے ہیں ان کی نفسیات اور اساس خودغرضی موقع پرستی اور ذاتی مفادات تک رہ جاتی ھے اپنے معززقارئین کو بتاتا چلوں کہ دوہری شہریت والے بھی اسی نفسیات کا پیش خیمہ ثابت ھوتے ہیں انکی وفاداریاں صرف انکی ذاتی مفادات تک رہتی ہیں ایسے لوگ کسی بھی ریاست کیلئے کسی بھی وقت انتہائی ناقابل تلافی نقصان کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔ پاکستان میں اگر صرف بیوروکریٹس پر نظر ڈالی جائے تو گریڈ چھ سے گریڈ بائیس تک کے بائیس ہزار پانچ سو ملازمیں و افسران ایسے ہیں جنھوں نے مختلف ممالک کی دوہری شہریت حاصل کی ہوئی ہیں اس بابت میں نے اپنے سینئر جرنلسٹ استاد صحافت جناب محمود ناصر صاحب سے دوہری شہریت کے حاملین کی فہرست حاصل کی۔ یہاں یہ واضع کرتا چلوں کہ انہیں دوہری شہریت کے حامل ملازمین و افسران کی مسلسل عدم توجہ اور ہٹ دھرمی کے سبب ملک بھر کے سرکاری ملازمین کو با حکم عدالتِ عظمیٰ کے باوجود تاحال گروپ انشورنس کے رقوم کی ادائیگی ممکن نہ ھوسکی ھے۔ اس سلسلے میں بلاول بھٹو کی ذاتی توجہ اور عوام دوست پالیسی کے تحت سندھ اسمبلی نے سندھ بھر کے سرکاری ملازمین کے ریٹائرمنٹ پر گروپ انشورنس کی ادائیگی کو لازم و ملزوم کرنے کا بل پاس تو کردیا ھے مگر تاحال سندھ سیکرٹریٹ کے ایس اینڈ جی ڈی کے بیورو کریٹس نے نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا جو سراسر عدالتِ عظمیٰ کی حکم عدولی اور توہینِ عدالت ہے۔ ذرائع کا کہنا ہیکہ اب یہ سب ملک کی خاطر بدلنا ہوگا اگر شہریت نہیں چھوڑ سکتے تو سرکار عہدے سے فارغ کرے، ان کی جگہ لاکھوں پاکستانی پڑھے لکھے نوجوان موجود ہیں۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کے بائیس ہزار پانچ سو بیورو کریٹس غیر ملکی شہریت کےحامل ہیں۔ فہرست دیکھ لیں تو آپ کے چاروں طبق روشن ہوجاٸیں گے۔ پاکستان ماں کی حیثیت رکھتا ہے اور پاکستان کے اصل حکمران بیوروکریٹ، اکثریت غیر ملکی شہریت رکھتے ہیں۔ ہمارے نظام کے یہ بےتاج بادشاہ بہت سے ممالک کے وفادار شہری ہیں اور ان ممالک کے حلف کے مطابق انکے مفادات کے امین بھی ہیں (جو دوسرے ممالک کے مفادات کے امین ہیں سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر ہمارے مفادات ان ممالک کے مفادات سے متصادم ہوئے تو یہ کن کے وفادار ہونگے؟؟؟) پاکستان میں دوہری شہریت والے افسران کی تعداد بائیس ہزار تین سو اسی ہے۔ ایک طویل فہرست ہے۔ آپ نے سی ٹی ڈی والے واقعے میں لگاتار ایک سے ایک پریس ریلیز تو دیکھی ہونگیں اور اس پہ ڈی پی آر پنجاب پولیس نبیلہ غضنفر کا نام بھی پڑھا ہوگا یہ گریڈ انیس کی محکمہ پریس انفارمیشن پنجاب میں ترجمان پنجاب پولیس ہیں اور کینیڈا کی شہری ہیں اور اتفاق سے گریڈ اکیس کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس اور ساہیوال سانحہ کی تحقیق کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ سید اعجاز حسین شاہ بھی کینیڈا کے شہری ہیں۔ پاکستان میں دوہری شہریت والے افسران کی تعداد بائیس ہزار تین سو اسی ہے اس میں گیارہ سو کا تعلق صرف پولیس اور
بیوروکریسی سے ہے اور ان میں سے پانچ سو چالیس کینیڈین، دو سو چالیس برطانوی، ایک سو نوے کے قریب امریکہ کے بھی شہری،
درجنوں سرکاری ملازمین نے آسٹریلیا،نیوزی لینڈ،ملائیشیا اور آئرلینڈ جیسے ملکوں کی بھی شہریت لے رکھی ہے۔ ایک سو دس سرکاری افسروں میں اہم حکومتی عہدوں پر بھی براجمان ہیں۔ گریڈ بائیس کے چھ جبکہ ایم پی ون اسکیل کے گیارہ، گریڈ اکیس کے چالیس، گریڈ بیس کے نوے،گریڈ انیس کے ایک سو ساٹھ، گریڈ اٹھارہ کے دو سو بیس اور گریڈ سترہ کے کم وبیش ایک سو ساٹھ افسران ہیں اسی طرح داخلہ ڈویژن کے بیس، پاور ڈویژن چوالیس، ایوی ایشن ڈویژن کے بیانوے، خزانہ ڈویژن چونسٹھ، پٹرولیم ڈویژن چھیانوے، کامرس ڈویژن کے دس، آمدن ڈویژن کے چھبیس، اطلاعات و نشریات کے پچیس، اسٹیبلشمنٹ کے بائیس، نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے سات، کیپیٹل ایڈمنسٹریشن کے گیارہ، مواصلات ڈویژن کے سولہ، ریلوے ڈویژن کے آٹھ اور کیبنٹ ڈویژن کے چھ افسر دہری شہریت کے حامل ہیں۔ سب سے زیادہ دہری شہریت کے حامل افراد کا تعلق محکمہ تعلیم سے ہے اور ان کی تعداد ایک سو چالیس سے زیادہ ہے اسی طرح قومی ایئر لائن کےاسی سے زیادہ، لوکل گورنمنٹ کے پچپن، اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے پچپن، نیشنل بینک کے تیس، سائنس اور ٹیکنالوجی کے ساٹھ، زراعت کے چالیس سے زیادہ، سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کے بیس، آبپاشی کے بیس، سوئی سدرن گیس کمپنی کے تیس، سوئی نادرن گیس کمپنی کے بیس،پی ایم ایس کے سترہ، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے چودہ، نادرا کے پندرہ ملازمین دہری شہریت کے حامل ہیں۔دوہری شہریت کی حامل اہم شخصیات میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ بائیس کے چیف سیکرٹری (کے پی کے) خیبرپختونخواہ نوید کامران بلوچ کی دوہری شہریت کینیڈا، (پی اے ایس) کی پہلی خاتون صدر اور گریڈ بائیس کی وفاقی سیکرٹری انسانی حقوق ڈویژن رابعہ آغا کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ بائیس کے سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ سردار احمد نواز سکھیرا کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ اکیس کے موجودہ ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ و امیگریشن عشرت علی کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ بائیس کی سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ سمیرا نذیر صدیقی کی دوہری شہریت نیوزی لینڈ، گریڈ بیس کے سیکرٹری اوقاف پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کی دوہری شہریت امریکہ، مراکو میں پاکستانی سابق سفیر نادر چودھری کی دوہری شہریت برطانیہ،
قطر میں پاکستانی سابق سفیر شہزاد احمد کی دوہری شہریت برطانیہ، کسٹم کے گریڈ اکیس کے ایڈیشنل وفاقی سیکرٹری خزانہ احمد مجتبیٰ میمن کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اکیس کی چیف کلیکٹر کسٹم زیبا حئی اظہر کی دوہری شہریت کینیڈا، پولیس سروس کے گریڈ بائیس کے اقبال محمود (ر)،گریڈ اکیس کے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب میاں شجاع الدین ذکا کی دوہری شہریت کینیڈا، چیئرمین پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین فوزیہ وقار کی دوہری شہریت کینیڈا، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر سید ومیق بخاری کی دوہری شہریت امریکہ،
موجودہ ایم ڈی معین رضا خان، نیشنل بینک کے سابق صدر سعید احمد کی دوہری شہریت برطانیہ، ڈائریکٹر جنرل پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف طاہر امریکہ،
گریڈ بیس کے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ/ پریس انفارمیشن آفیسرجہانگیر اقبال کی دوہری شہریت کینیڈا،سابق پنجاب حکومت کے ساتھ اہم قانونی معاملات پہ کام کرنے والے نامور قانون دان سلمان صوفی بھی امریکہ کےشہری ہیں۔ اسی طرح گریڈ بیس کے ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر محمد اجمل کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اکیس کے وزارت داخلہ میں ایڈیشنل سیکرٹری شیر افگن خان کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ بیس کے جوائنٹ سیکرٹری وزیراعظم آفس کے احسن علی منگی کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ بیس کے راشد منصور کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ بیس کے علی سرفراز حسین کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ اٹھارہ کے محمد اسلم راؤ کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ بیس کی سارہ سعید کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ اٹھارہ کے عدنان قادر خان کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ اٹھارہ کی رابعہ اورنگزیب کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کی صائمہ علی کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ بیس کے اسپیشل برانچ کے ڈی آئی جی زعیم اقبال شیخ کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ بیس کے لاہور پولیس ٹریننگ کالج کے کمانڈنٹ ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ بیس کے ڈی آئی جی مواصلات شاہد جاوید کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ بیس کے ڈاکٹر محمد شفیق (ریٹائرڈ) کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کے ایس ایس پی گوادر برکت حسین کھوسہ کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کے ایس ایس پی ندیم حسن کی دوہری شہریت کینیڈا،گریڈ اٹھارہ کے ایس پی عادل میمن کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ اٹھارہ کے عقیل احمد خان کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ اٹھارہ کے ارشد محمود کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کے سہیل شہزاد کی دوہری شہریت برطانیہ، تنویر جبار کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کے محمد جاوید نسیم کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کے محمد محسن رفیق کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کے راشد احمد خان کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کے طفیل خان یوسفزئی کی دوہری شہریت آسٹریلیا، گریڈ انیس کے محمد شاہد نذیر کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کے محسن فاروق کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے محمد ابراہیم کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ سترہ کے محمد افتخار کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ سترہ کے نواز گوندل کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کے اعجازعلی شاہ کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ انیس کے امجد علی لغاری کی دوہری شہریت کینیڈا، اسٹیٹ بینک کے عبدالرؤف کی دوہری شہریت امریکہ، صبا عابد کی دوہری شہریت امریکہ، سید سہیل جاوید کی دوہری شہریت کینیڈا ،
گریڈ بیس کے سید طارق حسن کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ بیس کے عبدالقادر کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ بیس کے سید شبیر احمد کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے سید نعمان احمد کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ سترہ کے خواجہ فیصل سلیم کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ اٹھارہ کے نوید تاجدار رضوی کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ اٹھارہ کے عثمان علی شیخ کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ اکیس کے امین قاضی کی دوہری شہریت جرمنی، محکمہ تعلیم میں گریڈ انیس کے منصور احمد کی دوہری شہریت جرمنی، گریڈ اکیس کے ڈاکٹر سہیل اختر کی دوہری شہریت آسٹریلیا، گریڈ اکیس کے خالد محمود کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ سترہ کی فرزانہ اکرم کی دوہری شہریت اسپین، گریڈ انیس کے محمد عمران قریشی کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اکیس کے ڈاکٹر مشرف احمد کی دوہری شہریت کینیڈا، بریگیڈیئر (ر) عامر حفیظ کی دوہری شہریت امریکہ، وقار عزیز کی دوہری شہریت کینیڈا، رملہ طاہر کی دوہری شہریت آسٹریلیا، ڈاکٹر جمشید اقبال کی دوہری شہریت جرمنی، ڈاکٹرکاشف رشید کی دوہری شہریت آسٹریلیا، ڈاکٹر اسد اﷲ خان کی دوہری شہریت برطانیہ، ڈاکٹر محمد مشتاق خان کی دوہری شہریت ہالینڈ، نعمان احمد کی دوہری شہریت کینیڈا، نیر پرویز بٹ کی دوہری شہریت برطانیہ، اعجاز احمد کی دوہری شہریت فرانس، صنم علی کی دوہری شہریت ڈنمارک، خالدہ نور کی دوہری شہریت کینیڈا، پروفیسر ڈاکٹر اسلم نور کی دوہری شہریت کینیڈا، محمد ارشد رفیق کی دوہری شہریت کینیڈا، نرگس خالد کی دوہری شہریت امریکہ، محمد افضل ابراہیم کی دوہری شہریت امریکہ، ڈاکٹر عقیل احمد قدوائی کی دوہری شہریت کینیڈا، ڈاکٹر پاشا غزل کی دوہری شہریت برطانیہ، محمد سعد بن عزیز کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کے خالد محمود احمد کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ انیس کی ثانیہ طارق کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ بیس کی طاہرہ ضیا کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ سترہ کی روشان امبر کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ سترہ کی سمرین آصف کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھرہ کی قنطا نور کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کے ڈاکٹر محمد شیراز ارشد ملک کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اکیس کے فرحت عباس کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کی شبنم نور کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ سترہ کی عاصمہ اعظم کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ اٹھارہ کی تہمینہ عتیق کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کی روحیلہ ریاض کی دوہری شہریت ہالینڈ، گریڈ اٹھارہ کی سیدہ نوشین طلعت کی دوہری شہریت کینیڈا، قمر الوہاب کی دوہری شہریت سویڈن، گریڈ سترہ کے منصور احمد بٹ کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے سید جمال شاہ کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کے محمد کلیم کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کے ڈاکٹر قیصر رشید کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اکیس کے محمد منیر احمد کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ انیس کے ڈاکٹر عبدالرحمان شاہد کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ اٹھارہ کے شاہ رخ عرفان کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ اٹھارہ کی ساشا احمد کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ سترہ کے سخن الٰہی کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ اٹھارہ کے حسن بخاری کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ سترہ کی رخسانہ احسن کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ سترہ کے محمد علی ظہیر کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ سترہ کے ابراہیم عبد القادر عارف امریکہ، ڈاکٹر محمد نعمان ملائیشیا، گریڈ سترہ کی عالیہ نذر کی دوہری شہریت کینیڈا،
گریڈ انیس کی ڈاکٹر مریم مصطفی کی دوہری شہریت جرمنی، گریڈ اٹھارہ کے نجم طارق کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ انیس کی کوکب علی کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کی فریدہ بیگم کی دوہری شہریت بحرین، گریڈ اٹھارہ کی عشرت این بخاری کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ انیس کی نسیم اختر کی دوہری شہریت بحرین، نوباح علی سعد کی دوہری شہریت برطانیہ، کامران ہاشمی کی دوہری شہریت امریکہ، طاہر عزیز خان کی دوہری شہریت برطانیہ، جنید شریف کی دوہری شہریت کینیڈا، ڈاکٹر جلیل اختر کینیڈا، گریڈ بیس کی ڈاکٹر صبینہ عزیز کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ اٹھارہ کے عتیق امجد کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ سترہ کی لائقہ کے بسرا کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ انیس قکی فاخرہ سلطانہ کی دوہری شہریت برطانیہ،گریڈ انیس کے ڈاکٹر آصف خان کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ اٹھارہ کی نسرین کوثر کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ سترہ کی کشور فردوس کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ بیس کے ناصر سعید کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے ڈاکٹر محمد علی عارف کی دوہری شہریت برطانیہ، ڈاکٹر محمد احمد بودلا کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کی ناظمہ ملک کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کی عائشہ سعید کی دوہری شہریت نیوزی لینڈ، گریڈ سترہ کے ساجد مسعود کی دوہری شہریت برطانیہ،
گریڈ سترہ کے شاہد آزاد کی دوہری شہریت نیوزی لینڈ، گریڈ اٹھارہ کے نیاز محمد خان کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کےشہزاد اسلم باجوہ کی دوہری شہریت آسٹریلیا، گریڈ سترہ کی ڈاکٹر عفت بشیر امریکہ،
گریڈ انیس کے محمد اسماعیل برطانیہ، گریڈ اٹھارہ کے محمد اظہر کی دوہری شہریت آسٹریلیا، گریڈ سترہ کی مدینہ بی بی کی دوہری شہریت افغانستان، گریڈ سترہ کی عطرت جمال کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ بیس کی ڈاکٹر راحیلہ آصف کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اکیس کے پروفیسر ڈاکٹر ناصر الدین شیخ کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کی ماریہ سرمد کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اکیس کی پروفیسر ڈاکٹر انیلہ نعیم کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اکیس کے پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا مہدی کی دوہری شہریت امریکہ، عمر میمن کی دوہری شہریت آسٹریلیا، گریڈ بیس کی سارہ کاظمی کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ اکیس کے شمس ندیم عالم کی دوہری شہریت امریکہ،گریڈ انیس کے اقتدار احمد صدیقی کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ انیس کے اسد خان کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کے سعید اختر کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ اٹھارہ کی شائمہ سلطانہ میمن کی دوہری شہریت جنوبی افریقہ، گریڈ اٹھارہ کے ذوالفقار نذیر کی دوہری شہریت امریکہ، شگفتہ نظام کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ اٹھارہ کے عدنان سرور سکو والا کی دوہری شہریت سویڈن، گریڈ انیس کی نادیہ رفیق کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ بیس کے مجیب رحمان عباسی کی دوہری شہریت آئرلینڈ، تزین ملک کی دوہری شہریت برطانیہ، زنیرہ طارق کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ بیس کے فرید الدین صدیقی کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کی مریم قریشی کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ انیس کی راشدہ پروین کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ انیس کے شاداب علی راجپوت کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ سترہ کی لبنیٰ بلوچ کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کی یاسمین زمان کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ سترہ کے محمد ارشد علی خان کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ انیس کے ڈاکٹر سلیم احمد پھل کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ سترہ کے توقیر کی دوہری شہریت سوئٹزر لینڈ، گریڈ انیس کی نبیلہ فرید کی دوہری شہریت برطانیہ، ڈاکٹر نوشین انور کی دوہری شہریت امریکہ، ڈاکٹر نادیہ قمر چشتی مجاہد کی دوہری شہریت امریکہ، ثمر قاسم کی دوہری شہریت امریکہ، ڈاکٹر جبران رشید کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اکیس کے ڈاکٹر شمیم ہاشمی کی دوہری شہریت امریکہ، ڈاکٹر اعجاز احمد میاں کی دوہری شہریت کینیڈا، ڈاکٹر محمد نشاط کی دوہری شہریت نیوزی لینڈ، ڈاکٹر شیبا سعید کی دوہری شہریت برطانیہ، محمد اسد الیاس کی دوہری شہریت کینیڈا، ڈاکٹر محمد شعیب جمالی کی دوہری شہریت امریکہ، لبنیٰ انصر بیگ کی دوہری شہریت کینیڈا،گریڈ اکیس کی علیسیا مریم ثمیمہ کی دوہری شہریت امریکہ،
گریڈ سترہ کی حمیدہ عباسی کینیڈا، گریڈ انیس کی رابعہ منیر برطانیہ، ڈاکٹر بینش عارف سلطان برطانیہ، گریڈ سترہ کی بشیراں رند کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ بیس کے زبیر اے عباسی کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ سترہ کی مہرین افضل کی دوہری شہریت امریکہ، پی آئی اے کے ضیا قادر قریشی کی دوہری شہریت آسٹریلیا، عنایت اﷲ کی دوہری شہریت آئرلینڈ، شیخ عمر اسلام کی دوہری شہریت کینیڈا، مبارک احمد کی دوہری شہریت کینیڈا، فواز نوید خان کی دوہری شہریت کینیڈا، تنویر لودھی کی دوہری شہریت امریکہ، سہیل محمود کی دوہری شہریت کینیڈا، اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں گریڈ انیس کی ڈاکٹر سعیدہ آصف کی دوہری شہریت امریکہ،محمد کامران منشا کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ اٹھارہ کے ڈاکٹر منیب اشرف کی دوہری شہریت امریکہ،
گریڈ اٹھارہ کی ڈاکٹر مریم اشرف کی دوہری شہریت برطانیہ، ڈاکٹر سمیرہ امین کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ سترہ کی ڈاکٹر گل رعنا وسیم کی دوہری شہریت برطانیہ، ڈاکٹر خواجہ ندیم کی دوہری شہریت آئرلینڈ، فراز تجمل امریکہ، گریڈ بیس کے پروفیسر آصف بشیر کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ اٹھارہ کی ڈاکٹر قعائشہ بشیر ہاشمی، گریڈ اٹھارہ کے ڈاکٹر سید مظاہر حسین کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ اٹھارہ کی ڈاکٹر رحسانی ملک کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ بیس کے پروفیسر ناصر رضا زیدی کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے ڈاکٹر علی رضا خان کی دوہری شہریت روس، گریڈ بیس کے ڈاکٹر مظہر الرحمان کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ اٹھارہ کے محمد توقیر اکبر کی دوہری شہریت آئرلینڈ، گریڈ اٹھارہ کے ڈاکٹر محمد یوسف معراج کی دوہری شہریت ملائیشیا، گریڈ سترہ کے ڈاکٹر انیس اورنگزیب کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ سترہ کے ڈاکٹر طیب اکرام کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ سترہ کے ڈاکٹر عدنان ایس ملک کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ بیس کے ڈاکٹر محمد مغیث امین کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ اٹھارہ کی ڈاکٹر ارم چودھری امریکہ، گریڈ بیس کی ڈاکٹر فرخندہ حفیظ کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے ڈاکٹر سلیمان اے شاہ کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ سترہ کی ڈاکٹر اشما خان کی دوہری شہریت نیپال، گریڈ سترہ کی ثمن صغیر کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ اٹھارہ کی ڈاکٹر بشریٰ رزاق امریکہ،گریڈ اٹھارہ کی ڈاکٹر لبنیٰ فاروق کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ سترہ کی ڈاکٹر شمائلہ رشید کی دوہری شہریت برطانیہ، پروفیسر محمد طارق کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ اٹھارہ کے ڈاکٹر گوہر علی خان کی دوہری شہریت برطانیہ،گریڈ سترہ کے ڈاکٹر سلمان یوسف شاہ کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ سترہ کی ڈاکٹر عائشہ عثمان کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ انیس کے ڈاکٹر خرم ایس خان کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے طارق اے بنگش کی دوہری شہریت آئرلینڈ، گریڈ اٹھارہ کے ڈاکٹر عامر لطیف کی دوہری شہریت آئرلینڈ، گریڈ اٹھارہ کے ڈاکٹر غلام سرور کی دوہری شہریت برطانیہ،گریڈ سترہ کے امجد فاروق کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ اٹھارہ کے کاشف عزیز احمد کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ سترہ کی ڈاکٹر لبنیٰ ناصر کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ سترہ کے ڈاکٹر فرقان یعقوب کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ اٹھارہ کے ڈاکٹر ظہیر خان کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ سترہ کی غازیہ خانم کینیڈا، گریڈ بیس کے پروفیسر اعظم جہانگیر کی دوہری شہریت امریکہ،گریڈ اٹھارہ کے ڈاکٹر شفیق چیمہ کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ انیس کے ڈاکٹر خورشید خان کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ اٹھارہ کے ڈاکٹر ارسلان کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ سترہ کے ڈاکٹر نعمان اکرم کی دوہری شہریت فرانس، گریڈ اٹھارہ کی ڈاکٹر حمیرہ رضوان کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کی ڈاکٹر تبسم عزیز کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ اٹھارہ کی رخسانہ کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ سترہ کے ڈاکٹر عمر فاروق کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ بیس کی نسرین منظور کی دوہری شہریت نیوزی لینڈ، گریڈ سترہ کے ڈاکٹر حسن فاریس النائف کی دوہری شہریت شام، گریڈ بیس کی ڈاکٹر مہرین سادات کی دوہری شہریت کینیڈا، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں گریڈ انیس کے اختر احمد بھوگیو کی دوہری شہریت کینیڈا، سہیل اصغر کی دوہری شہریت آسٹریلیا، چودھری آفاق الرحمان کی دوہری شہریت کینیڈا، سلمان اسلم کینیڈا،( نسٹ) گریڈ انیس کے اکرام رسول قریشی کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ انیس کی نگہت پروین گیلانی کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اکیس کے ریاض احمد مفتی کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ اکیس کے ارشد حسین کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کے کامران حیدر سید کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کے عدیل نعیم بیگ کی دوہری شہریت آسٹریلیا، گریڈ انیس کے ندیم احمد کی دوہری شہریت آسٹریلیا، گریڈ بیس کے ارشد زمان خان کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ انیس کے منیر احمد تارڑ کی دوہری شہریت کینیڈا، ڈاکٹر طاہر مصطفی مدنی کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ انیس کے ماجد مقبول کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کے سعد اعظم خان المروت کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ انیس کے عاطف محمد خان کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ اکیس کے شہباز خان کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ انیس کے نوید اکمل دین کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ انیس کے عثمان حسن کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کے فرحان خالد چودھری کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ انیس کے اطہر علی کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کے اختر علی قریشی کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کے حسن رضا کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کی ماہا احمد کی دوہری شہریت آسٹریلیا، گریڈ بیس کے فیصل شفاعت کی دوہری شہریت جرمنی، گریڈ اکیس کے ذاکر حسین جرمنی، گریڈ اکیس کے محمد فہیم کھوکھر کی دوہری شہریت جرمنی، محکمہ صحت میں گریڈ اٹھارہ کے ڈاکٹر فیاض احمد کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ سترہ کے ڈاکٹر صوبیہ ظفر کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ سترہ کے ڈاکٹر فیصل اعجاز کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ اٹھارہ کے ڈاکٹرمحمد عمران خان کی دوہری شہریت آئرلینڈ، گریڈ اٹھارہ کے ڈاکٹر خالد عثمان آئرلینڈ، گریڈ انیس کے ڈاکٹر آفتاب عالم برطانیہ، گریڈ اٹھارہ کی ڈاکٹر انیلہ ریاض کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ بیس کے ڈاکٹر عمر حیات کی دوہری شہریت آئرلینڈ، گریڈ اٹھارہ کے مجیب الرحمان کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے ہارون ظفر کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ اٹھارہ کی شازیہ طارق کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ اٹھارہ کی مینا خان ناظم کی دوہری شہریت برطانیہ، اظہر سردار کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ بیس کے آصف ملک کی دوہری شہریت برطانیہ،
گریڈ اٹھارہ کے ڈاکٹر سجاد اے خان کی دوہری شہریت روس، گریڈ سترہ کی ثمینہ ناز کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے ڈاکٹر مہدی خان کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ سترہ کی ڈاکٹر نسرین اختر کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ سترہ کے ڈاکٹر محمد آصف سلیم کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ سترہ کی ڈاکٹر طاہرہ حمید کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ سترہ کے ڈاکٹر محمد شیراز کی دوہری شہریت بحرین، گریڈ سترہ کے ڈاکٹر ناصر علی نواز کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ اٹھارہ کے ڈاکٹر محمد وسیم کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کی ڈاکٹر عائشہ ابراہیم کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ اٹھارہ کے ڈاکٹر محمد اقبال شکور کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ سترہ کی ڈاکٹر مشال وحید کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ اٹھارہ کے ڈاکٹر ساج علی ڈوگا کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ اٹھارہ کے ڈاکٹر آصف محمود اے قاضی کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے ڈاکٹر اسدالرحمان کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ سترہ کی ناہید انور برطانیہ، ڈاکٹر محمد بلال یاسین کی دوہری شہریت آسٹریلیا،گریڈ اٹھارہ کے ڈاکٹر آفتاب احمد علوی امریکہ، گریڈ سترہ کے ڈاکٹر نیر جمال کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے ڈاکٹر فیاض علی کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ سترہ کی ڈاکٹر ذکیہ صمد کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ سترہ کے ڈاکٹر راشد خان کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ اٹھارہ کے ڈاکٹر عبدالرؤف کی دوہری شہریت آئرلینڈ، گریڈ سترہ کی رفعت آرا خالد کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ سترہ کے ڈاکٹر وقار احمد کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ سترہ کی ڈاکٹر شیریں جان کی دوہری شہریت بحرین، گریڈ سترہ کی گل مہینا کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ سترہ کی شمیم نور کی دوہری شہریت آسٹریلیا، گریڈ انیس کے ڈاکٹر محمد فاروق ترین کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ سترہ کی حاجرہ علی آفریدی کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ سترہ کے ڈاکٹر محمد فیصل کی دوہری شہریت بحرین، گریڈ سترہ کی فریدہ بلوچ کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کی صائمہ شیخ کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ انیس کی ڈاکٹر لبنیٰ سرور کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ بیس کے زاہد حسن انصاری کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کی حمیرا معین کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ بیس کے پروفیسر ڈاکٹر ہاشم رضا کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ انیس کی ڈاکٹر سائرہ افغان کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ سترہ کی ڈاکٹر عنبر نواز امریکہ، گریڈ سترہ کی ڈاکٹر مشل طارق آسٹریلیا، گریڈ اٹھارہ کی ڈاکٹر فریدہ امریکہ، گریڈ سترہ کے ڈاکٹر محمد ہاشم کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کے محمد حنیف کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ انیس کی شہلا باقی امریکہ، گریڈ سترہ کے ڈاکٹر شہاب جونیجو کی دوہری شہریت امریکہ، شوہاب حیدر شیخ کی دوہری شہریت برطانیہ، سید اکمل سلطان کی دوہری شہریت برطانیہ، ڈاکٹر نوشیروان گل حیدر سومرو کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ سترہ کی عذرا پروین برطانیہ، گریڈ اٹھارہ کے عدنان قاسم کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ اٹھارہ کی ڈاکٹر آسیہ رحمان کی دوہری شہریت امریکہ، ڈاکٹر عامر حلیم کی دوہری شہریت آئرلینڈ، گریڈ سترہ کے ڈاکٹر محمدعامر ہارون کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کے محمد شاہد اقبال کی دوہری شہریت کینیڈا، منصوبہ بندی وترقی میں گریڈ بیس کے محمد اجمل کی دوہری شہریت کینیڈا، ڈاکٹر اسد زمان کی دوہری شہریت امریکہ، عامر منصف خان کی دوہری شہریت امریکہ، ڈاکٹر شہزادرحمان کی دوہری شہریت کینیڈا، مراد جاوید خان کی دوہری شہریت کینیڈا، علی رضا خیری کی دوہری شہریت برطانیہ، محمد احمد چودھری کی دوہری شہریت آسٹریلیا، انتساب احمد کی دوہری شہریت کینیڈا، حرا اقبال شیخ کی دوہری شہریت امریکہ، صداقت حسین کی دوہری شہریت کینیڈا، ملک احمد خان کی دوہری شہریت کینیڈا، مائرہ جعفری برطانیہ، فرحان ظہیر کی دوہری شہریت آسٹریلیا، حسن ایم خالد کی دوہری شہریت کینیڈا، نوشین فیاض کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کے ناصر اقبال کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ اٹھارہ کے عرفان احمد انصاری کی دوہری شہریت کینیڈا، ہما محمود کی دوہری شہریت برطانیہ، اعجاز غنی کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ بیس کے سابق ممبر پلاننگ سی ڈی اے (ر) اسد محمود کیانی کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ انیس کے ایاز احمد خان کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کے حافظ محمد احسان الحق کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کی ڈاکٹر شازیہ یوسف کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کی ڈاکٹر عظمیٰ علی کینیڈا،
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں گریڈ انیس کے معین شریف کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ بیس کے محمد ارشاد اﷲ کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہغ کے خالد محمود کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کے سلمان مجید بٹ کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے احمد فراز سلیم کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کے اعجاز احمد کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ بیس کے محمد علی ڈوگر کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ سترہ کے محسن وقار کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ انیس کے خالد خان کی دوہری شہریت کینیڈا، ہائر ایجوکیشن کمیشن میں گریڈ اکیس کے ڈاکٹر ریاض احمد کی دوہری شہریت نیوزی لینڈ، ڈاکٹر محمد لطیف کی دوہری شہریت آسٹریلیا، گریڈ اٹھارہ کے فواد مرتضیٰ کینیڈا، گریڈ انیس کی سیدہ ہما ترمزی کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ انیس کی نادیہ اقدس کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کی نبیلہ نثار کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کی ریحانہ افضل آسٹریلیا، گریڈ اٹھارہ کی عذرا منور کاظمی کی دوہری شہریت آسٹریلیا، گریڈ اٹھارہ کی سمرہ عبدالجلیل کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ اٹھارہ کی حمیدہ بیگم کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ سترہ کی رفیعہ مرتضیٰ کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ سترہ کی امین فاطمہ کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ سترہ کی غزالہ سہراب کی دوہری شہریت کینیڈا، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے سلیم اﷲ محمود کی دوہری شہریت برطانیہ، حسیب احمد کی دوہری شہریت کینیڈا، شجاعت احمد کی دوہری شہریت کینیڈا، عبدالوحید کی دوہری شہریت برطانیہ، سہیل رانا کی دوہری شہریت کینیڈا، فضل حسین کی دوہری شہریت برطانیہ، فاروق اعظم شاہ کی دوہری شہریت کینیڈا، خالد محمود رحمان کینیڈا، ثاقب احمد کی دوہری شہریت برطانیہ، کوثر احمد محمد کی دوہری شہریت کینیڈا، صدیق محمد چودھری کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ تیرہ کے صہیب قادر کی دوہری شہریت کینیڈا، شرجیل حسن خان کی دوہری شہریت برطانیہ، ایف بی آر میں گریڈ انیس کی مصباح کھٹانا کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ انیس کے سید آفتاب حیدر کی دوہری شہریت برطانیہ،
گریڈ اکیس کے احمد مجتبیٰ میمن کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے عبد الوہاب کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ انیس کے اورنگزیب عالمگیر کی دوہری شہریت کینیڈا، طارق حسین نیازی کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے بشارت علی ملک کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ بیس کے قاسم رضا کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اکیس کے ڈاکٹر اشفاق احمد تنیو کی دوہری شہریت کینیڈا، پاکستان ٹیلی ویژن میں گریڈ آٹھ کے ندیم احمد کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ چھ کے محمد امجد رامے کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ چھ کے میر عجب خان کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ سات کے منصور ناصر کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ چھ کی صبا شاہد کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ چھ کی نصرت مسعود کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ سات کے امتیاز احمد کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ چھ کے اعجاز احمد بٹ کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ نو کے محمد شاہ خان کی دوہری شہریت کینیڈا، اسد حسین کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ آٹھ کی شاہینہ شاہد، ان لینڈ ریونیو کے گریڈ انیس کے نعیم بابر کی دوہری شہریت آسٹریلیا، گریڈ بیس کے سجاد تسلیم اعظم کی دوہری شہریت برطانیہ،گریڈ انیس کے شاہد صدیق بھٹی کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ بیس کے عاصم افتخار کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے سید صلاح الدین جیلانی کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ بیس کی شازیہ میمن کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ اٹھارہ کے اسفندیار جنجوعہ کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ بیس کے نوید اختر کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اکیس کے حافظ محمد علی کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ بیس کے وسیم اے عباسی کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کی سیدہ نورین زہرہ کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ بیس کے عاصم افتخار کی دوہری شہریت کینیڈا، نادرا کے سمیرخان کی دوہری شہریت برطانیہ، جواد حسین عباسی کی دوہری شہریت برطانیہ، منظور احمد خواجہ کی دوہری شہریت برطانیہ، احمرین حسین کی دوہری شہریت برطانیہ، عارف علی بٹ کی دوہری شہریت آسٹریلیا، گریڈ اٹھارہ کے شاہد علی خان کی دوہری شہریت برطانیہ، عثمان چیمہ کی دوہری شہریت آسٹریلیا، وریام شفقت کی دوہری شہریت آسٹریلیا، مبشر امان کی دوہری شہریت نیوزی لینڈ، فضا شاہد کی دوہری شہریت آسٹریلیا، احمد کمال گیلانی کی دوہری شہریت کینیڈا، مکرم علی کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ انیس کے طاہر محمود کی دوہری شہریت پرتگال، سہیل ارشاد انجم کی دوہری شہریت امریکہ، سہیل جہانگیر کی دوہری شہریت امریکہ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں گریڈ انیس کے رانا ٹکا خان کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے عامر سید کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے محمد زمان کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے سجاد علی شاہ کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے محمد الطاف نیوزی لینڈ، گریڈ سترہ کے ندیم قاسم خان کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے سید اشرف علی شاہ کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کی نسیم کی دوہری شہریت کینیڈا، خالد اقبال ملک کی دوہری شہریت امریکہ، ڈاکٹر مریم پنہوار کی دوہری شہریت کینیڈا، مسعود نبی کی دوہری شہریت امریکہ، فیصل عارف کی دوہری شہریت کینیڈا، محمد ریاض کی دوہری شہریت آسٹریلیا، افتخار مصطفی رضوی کی دوہری شہریت برطانیہ،اظہر اسحاق کی دوہری شہریت کینیڈا، افتخار عباسی کی دوہری شہریت برطانیہ، سلیم باز خان کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ اٹھارہ کے کاشف علی شیخ کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ سترہ کے طاہر علی اکبر کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ سترہ کی صباحت احمد چودھری کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے آغا عنایت اﷲ کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ سترہ کے محمد جمیل کی دوہری شہریت کینیڈا، مواصلات اور ورکس ڈیپارٹمنٹ میں گریڈ انیس کے سلیم الرحمان کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کی سمیرا جمیل کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے محمد نسیم کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے زاہد امان وڑائچ کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کے امجد رضا خان کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کے ساجد رشید بٹ کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کے انصار محمود کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ بیس کے محمد جمال اظہر سلطان کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے علی نواز خان کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ اٹھارہ کے مہر عظمت حیات کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے ارشد خان کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے محمد ایوب کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ بیس کے علی احمد بلوچ کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اکیس کے ملک عبد الرشید کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کے شفقت حسین کی دوہری شہریت کینیڈا، خزانہ ڈویژن کے جیند احمد فاروقی کی دوہری شہریت برطانیہ، ایس ایم ای بینک کے اسسٹنٹ نائب صدر اطہر اشفاق احمد کی دوہری شہریت برطانیہ، سینئر نائب صدر حافظ محمد اشفاق کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ انیس کے تجمل الٰہی کی دوہری شہریت برطانیہ، ڈاکٹر خاقان حسن نجیب کی دوہری شہریت آسٹریلیا، گریڈ اٹھارہ کے باسط حسین کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ اٹھارہ کے وقاص خان کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ اٹھارہ کے قیصر وقار کی دوہری شہریت برطانیہ، اشعر حمید کی دوہری شہریت آسٹریلیا، گریڈ انیس کے عمران شبیر کی دوہری شہریت برطانیہ، نہال اے صدیقی کی دوہری شہریت کینیڈا، امتیاز احمد میمن برطانیہ، اطہر انعام ملک امریکہ، گریڈ سترہ کے سید علی معظم کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اکیس کے نیشنل بینک کے سابق سینئر نائب صدر خواجہ احسن الٰہی کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ انیس کے آفتاب عظیم امریکہ، گریڈ انیس کے محمد نادر اکرام کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ سترہ کے سید نازش علی کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ سترہ کے معیز ماجد ملک کی دوہری شہریت کینیڈا، ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں گریڈ سترہ کے شاہد اقبال گل برطانیہ، گریڈ اٹھارہ کے احسان الحق قمر کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے چودھری فاروق احمد کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ سترہ کے تنویر قیصر کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے راجہ شہزاد اصغر کی دوہری شہریت کینیڈا، طاہر مجید کی دوہری شہریت آسٹریلیا، گریڈ سترہ کے فہد انیس کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ انیس کے قیصر زمان کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے عرفان راشد کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کے بابراﷲ خان کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے قیصر فاروق کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے ریحان گل کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے منوہر لال کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ سترہ کے شاہد اقبال گل کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ اٹھارہ کے احسان الحق قمر کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے چودھری فاروق احمد کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ سترہ کے تنویر قیصر کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے راجہ شہزاد اصغر کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ سترہ کے فہد انیس کی دوہری شہریت امریکہ، لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی گریڈ سترہ کی نصرت ایمان کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کے نجم الثاقب کی دوہری شہریت کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ سترہ کے عاصم رشید خان کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ اٹھارہ کے انور جاوید کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے عامر بٹ کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے عباس قمر کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ سترہ کے اسد خان بابر کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ سترہ کے رائے شاہنواز حسن کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے رفاقت حیات کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ سترہ کی رفعت اکرام کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے بشیر احمد بلوچ کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے محمد جلیس صدیقی کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے وسیم ﷲ صدیق کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے سرفراز حسین کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کے محمد منور علی صدیقی کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے ندیم سرور کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے مسعود احمد کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ سترہ کے اسد ﷲ کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ سترہ کی لبنیٰ نائم کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے عبدالحق چھنا کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کی ڈاکٹر روحی کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ بیس کے نجیب احمد کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ بیس کے محمد مسعود عالم کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ سترہ کے نوید احمد خان کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ اٹھارہ کے سید فخر عالم رضوی کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ اکیس کے سید محمود حیدر کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ بیس کی سینا عزیز کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ اثھارہ کے سید عقیل تنظیم نقوی کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے محمد آصف حفیظ صدیقی کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے جنید احمد خان کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ سترہ کے اکرام الحق باری کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے جمال یوسف صدیقی کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کے شبیر احمد کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے ندیم اقبال کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ سترہ کے راشد ایوب کی دوہری شہریت فلپائن، گریڈ اٹھارہ کے ڈاکٹر علی گل لغاری کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ اٹھارہ کے سید جاوید حسن کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ سولہ کی سعدیہ خاتون کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ سترہ کے ادیب عالم کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے عمیر مقبول کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ سترہ کے سیف الاسلام خان کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ سترہ کے محمد نعیم الرحمان کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ انیس کے نجیب احمد کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے عظمت فہیم خان کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ سترہ کے اظہار احمد انصاری کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے جنید عالم انصاری کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ سترہ کی روبینہ ندیم کی دوہری شہریت آئرلینڈ، گریڈ اٹھارہ کے اسد ﷲ خان کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے حمایت ﷲ جان کی دوہری شہریت کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ سترہ کے مکرم شاہ کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کے نسیمﷲ کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ اٹھارہ کے ریاض علی کی دوہری شہریت کینیڈا، محکمہ صنعت میں گریڈ سترہ کی شکیلہ انجم کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ اٹھارہ کےناصر الدین کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ سترہ کی عافیہ ضمیر ضیا کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ اکیس کے عتیق راجہ کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ اکیس کے علی معظم سید کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ بائیس کے سعید احمد خان کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے شاہد محمود ارباب کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ اٹھارہ کی مریم اقبال کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ بیس کے امتیاز احمد کی دوہری شہریت کینیڈا، آفرین حسین کی دوہری شہریت برطانیہ، خالد سلیم علوی کی دوہری شہریت آسٹریلیا، محکمہ زراعت کے گریڈ سترہ کے جاوید اختر چیمہ کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ بیس کے ڈاکٹر عالمگیر خان اختر کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے محمد مقصود احمد کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے عارف منظور کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے نیر جلال کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ سترہ کے زاہد مشتاق میر کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے شوکت منظور کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے خالد حسین کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کی سحرش شکیل کی دوہری شہریت ہالینڈ، گریڈ بیس کے ڈاکٹر قربان احمد کی دوہری شہریت آسٹریلیا، گریڈ اٹھارہ کے محمد عبدالقدیر کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے تجمل حسین کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ سترہ کے سجاد حسین کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے طارق مقبول کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے ڈاکٹر محمد عارف خان کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے ڈاکٹر محمد آصف کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کی ڈاکٹر روشان علی کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ سترہ کے اختر حسین کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے ظفر علی کی دوہری شہریت کینیڈا، حسن عبدﷲ خان کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ اٹھارہ کے محمد اسلم کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے محمد عاشق کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے محمد عبدالرؤف کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے پرنسپل ضیاءﷲ کی دوہری شہریت کینیڈا، ڈاکٹر محمد قاسم کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ اٹھارہ کے خالد محمود بھٹی کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اکیس کے ڈاکٹر محمد اسحاق کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے ڈاکٹر ہارون رشید کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کے شفیق انور کی دوہری شہریت آسٹریلیا، گریڈ انیس کی نائلہ انور آئرلینڈ، گریڈ انیس کے ڈاکٹر وسیم احمد کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے محمد آفتاب کی دوہری شہریت آسٹریلیا،گریڈ اٹھارہ کے محمد شفیق عالم کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے تنزیل الرحمان کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ انیس کے کاشف محمد کی دوہری شہریت آسٹریلیا،گریڈ انیس کے محمد شفقت اقبال کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے ڈاکٹر ظہیر ﷲ خان کی دوہری شہریت نیوزی لینڈ، گریڈ سترہ کے ڈاکٹر عالمگیر اختر خان کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ سترہ کے عابد جاوید کی دوہری شہریت کینیڈا، شرجیل مرتضیٰ کی دوہری شہریت آسٹریلیا، گریڈ اٹھارہ کے سید نوید بخاری کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ انیس کے ڈاکٹر ظہیر احمد کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کے ڈاکٹر رضوان شوکت کی دوہری شہریت فرانس، گریڈ اکیس کے ڈاکٹر ممتاز چیمہ کی دوہری شہریت کینیڈا، پرائمری اور سکینڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں گریڈ سترہ کے سرجن ڈاکٹر محمدعاصم چوہان کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ سترہ کے ڈاکٹر ابو خنیفہ سعید کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ سترہ کے ڈاکٹر منصور اشرف کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ سترہ کے ڈاکٹر سید طارق حسین کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ سترہ کے میاں محمد طاہر کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ سترہ کی ڈاکٹر نبیھا اسلم کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ سترہ کےڈاکٹر عدنان ضیا ﷲ کی دوہری شہریت فرانس، گریڈ اٹھارہ کے ڈاکٹر یاسر عمران بخاری کی دوہری شہریت آئرلینڈ، گریڈ سترہ کی ڈاکٹر ام البنین کی دوہری شہریت آسٹریلیا، محکمہ توانائی میں گریڈ بیس کے نصرت ﷲ کی دوہری شہریت کینیڈا، عبدالفرید کی دوہری شہریت کینیڈا، ذیشان علی خان کی دوہری شہریت برطانیہ، کامران مقبول کی دوہری شہریت کینیڈا، نعمان اقبال کی دوہری شہریت کینیڈا، شعیب علی صدیقی کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ سترہ کے وقاص احمد کی دوہری شہریت برطانیہ، سید عابد رضوی کی دوہری شہریت امریکہ، محمد وشاق کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ انیس کے مقصود انور خان کی دوہری شہریت کینیڈا، سوئی ناردرن گیس سپلائی کمپنی کے فصیح اظہر کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کے عمران الطاف کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کے اظہر رشید شیخ کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اکیس کے عبد الاحد شیخ کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اکیس کے اعجاز احمد چودھری کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اکیس کے عامر طفیل کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اکیس کے وسیم احمد کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کےافتخار احمد کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کی عدیلہ مرزوق کی دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ انیس کے مرزا یاسر یعقوب کی دوہری شہریت امریکہ، رضا جعفر کی دوہری شہریت امریکہ، گریڈ اٹھارہ کے شیراز علی خان کی دوہری شہریت آسٹریلیا، گریڈ اٹھارہ کے فیروز خان جدون کی دوہری شہریت آسٹریلیا، گریڈ سترہ کے سید وجاہت حسین آسٹریلیا، گریڈ سترہ کی حبیبہ سرور کی دوہری شہریت آسٹریلیا، گریڈ سترہ کے کاشف نذیر کی دوہری شہریت آسٹریلیا، گریڈ سترہ کے احتشام الرحمان کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ سترہ کے اقبال اکبر کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے کاشف سلیم بٹ کی دوہری شہریت کینیڈا، سوئی سدرن گیس سپلائی کمپنی کے شیخ عرفان ظفر کی دوہری شہریت آسٹریلیا، عبدالعلیم کی دوہری شہریت کینیڈا، عدنان صغیر کی دوہری شہریت کینیڈا، سید عاصم علی ترمذی کی دوہری شہریت امریکہ، منیر اےمغل کی دوہری شہریت کینیڈا، ماریہ مغل کی دوہری شہریت کینیڈا، ایس ظل حسنین رضوی کی دوہری شہریت کینیڈا، شائستہ ساجد شیخ کی دوہری شہریت کینیڈا،عدنان رحمان کی دوہری شہریت کینیڈا، محمد شمائل حیدر کی دوہری شہریت کینیڈا، نورین شہزادی کی دوہری شہریت برطانیہ، اطہر حسین کی دوہری شہریت کینیڈا، سہیل احمد میمن کی دوہری شہریت کینیڈا، محمد طلحہ صدیقی کی دوہری شہریت امریکہ، اسلم ناصر کی دوہری شہریت برطانیہ، سید محمد سعید رضوی کی دوہری شہریت کینیڈا، محمد اطہر قاسمی کی دوہری شہریت امریکہ، عبد الحفیظ میمن کی دوہری شہریت کینیڈا، محمد ریاض کی دوہری شہریت کینیڈا، بینش قاسم کی دوہری شہریت برطانیہ، عتیق الزمان برطانیہ، ملک عثمان حسن کی دوہری شہریت امریکہ، سرفراز احمد کی دوہری شہریت امریکہ، مولا بخش کی دوہری شہریت کینیڈا، راشد اقبال کی دوہری شہریت کینیڈا، تراب اکبر بلوچ کی دوہری شہریت امریکہ، محمد زید اے سید کی دوہری شہریت کینیڈا، شبیر شیخ کی دوہری شہریت کینیڈا، اکرم علی شیخ کی دوہری شہریت امریکہ، صلاح الدین کی دوہری شہریت افغانستان، محکمہ آبپاشی میں گریڈ اٹھارہ کے خضر حیات کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے ولایت خان کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کے سعید احمد کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ بیس کے محمد عامر خان کی دوہری شہریت آسٹریلیا، گریڈ انیس کے میاں خالد محمود کی دوہری شہریت کینیڈا، قائد اعظم سولر پاور لمیٹڈ کے محمد امجد کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کے نصر ﷲ ڈوگر کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے فاروق احمد کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ بیس کے عبدالرحیم گاریوال کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کی یاسمین ناز کی دوہری شہریت کینیڈا، شبیر احمد ثاقب کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کے رضا الرحمان عباسی کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ انیس کے شیخ فضل کریم کی دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ اٹھارہ کے جاوید شامل ہیں۔ سابق چیف جسٹس نے اس پہ نوٹس لیا تھا کہ جنھوں نے دوران ملازمت کسی دوسرے ملک کے ساتھ وفاداری نبھانے کی شرط پر شہریت لے رکھی ہے یا وہ فوری طور پر اپنی غیر ملکی شہریت چھوڑیں یا ملازمت، کیوں کہ ایسے لوگوں کی اہم حکومتی عہدوں پر تعیناتی سے ملک کیلئے بہت سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔لیکن ان کے جانے کے بعد یہ کیس بھی اپنے منطقی انجام کی طرف جاتا دکھائی نہیں دیتا (کہا جاتا ہے کہ یہ فہرست حساس اداروں کی جانب سے سپریم کورٹ میں دہری شہریت کیس میں پیش کی گئی تھی) پاکستان میں بیوروکریسی جسے نوکر شاہی بھی کہا جاتا ہے ہمارے ہاں سیاہ سفید کی مالک ہے چاہے وہ پانچ سال کیلئے منتخب ہونے والی حکومت کے تخت کو تختے میں تبدیل کرکے اس کا دھڑن تختہ کردے چاہے وہ نا اہل حکومت کو بھی کامیاب ترین حکمران بنادے۔ بنیادی طور پر بیوروکریسی نظام کا بادشاہ ہے جو کہ کرپٹ ترین افراد پر مشتمل ہے۔ پاکستان سے لوٹنا اور باہر جائیدادیں بنانا ہر پروجیکٹ میں بیس اور بعض دفعہ پچاس فیصد کے حساب سے کھا جانا ان کیلئے عام بات ہے لیکن اس کا حساب بھی حکمران ہی دیتا ہے اکثر و بیشتر تو ان میں سےسیاست دانوں کے ہی فرنٹ مین ہوتے ہیں خود بھی کھاتے ہیں اور مالک کو بھی کھلاتے ہیں جیسے کہ احد چیمہ، فواد حسن فواد جس کی لوٹ مار کا حساب دو سو ارب تک لگایا گیا لیکن پاکستان ماں کی حیثیت رکھتا ہے اور پاکستان کے اصل حکمران بیوروکریٹ، اکثریت غیر ملکی شہریت رکھتے ہیں۔ ہمارے نظام کے یہ بے تاج بادشاہ بہت سے ممالک کے وفادار شہری ہیں اور ان ممالک کے حلف کیمطابق ان کے مفادات کے امین بھی جو دوسرے ممالک کے مفادات کے امین ہیں اگر ہمارے مفادات ان ممالک کے مفادات سے متصادم ہوئے تو یہ کن کے وفادار ہونگے؟؟؟؟دوسری بات یہ کہ یہاں سول بیورو کریٹس کی دوہری شہریت کی فہرست اپنے معززقارئین کی خدمت میں پیش کی ھے اور یہ واضع کرتا چلوں کہ دیگر بیوروکریٹس کی بھی طویل فہرست ھے جو بیرون ملک کی دوہری شہریت کے حامل ہیں۔ نظامِ ریاست اس وقت تک صحیح نہیں ہوسکتی جب تک کہ دوہری شہریت پرقانون بناکر قدغن لگایا جائے۔ جب تک آئین پاکستان میں اس بابت رعایت ھے تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے افسران و ملازمین فائدہ اٹھاتے رہیں گے ملک و قوم کی سلامتی و بقا کیلئے دوہری شہریت کو سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے احکامات کی روشنی میں اقدامات کیئے جائیں۔حقیقت تو یہ ہے کہ وطن عزیز پاکستان اور ریاستِ پاکستان کو مزاق بناکر رکھ دیا ھے جس میں حکومتیں براہِ راست قصور وار ہیں۔ عوام کے ووٹ کو جس قدر بے توقیر اور عوامی زندگی کو جہنم ان جمہوری حکومتوں نے اپنے اپنے ادوار میں بنایا دنیا میں کہیں مثال نہیں ملتی۔ موجودہ حکومت کے اطوار بھی سابقہ حکومتوں سے کم دکھائی نہیں دیتے تین سال گزرنے کے باوجود عوامی سطح پر کوئی مثبت کردار نظر نہیں آتا۔ ایک جانب حکومتی رٹ غائب ھے تو دوسری جانب ایوان میں صرف اپنے اشرفیہ کے مقاصد والے بل پاس ھوتے دکھائی دیئے ہیں۔اگر تحریک پاکستان کی حکومت اور پیپلز پارٹی کی حکومت چاہتی ھے کہ دو سال بعد انتخابات میں عوامی توجہ طلب کریں تو انہیں یہ دو اہم ترین کام کرنے ہونگے ایک دوہری شہریت کے حامل کو صرف ایک شہرت پر محیط کرنا دوسرا گروپ انشورنس کی رقوم کو ریٹائرمنٹ سے مشروط کرنا۔ اگر یہ دونوں میگا مسائل پر عمل درآمد کردیا تو امید کی جاتی ھے کہ وفاق سمیت تینوں صوبوں میں تحریک انصاف بڑی تعداد میں کامیابی حاصل کرلے گی اور صوبہ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی لیکن اب عوام اپنے جائز حقوق کی تکمیل اور امور کو دیکھ کر ووٹ دینے کا ارادہ کرتے ہیں بہت ہوگئی جمع خرچ اور لفاظی سنتے سنتے ۔۔۔۔۔!!!
کالمکار: جاوید صدیقی
