ٹائٹل : بیدار ھونے تک
عنوان: اے میری قوم !! پھر کہتا ھوں بیدار ھوجاؤ۔۔۔!!
کالمکار: جاوید صدیقی
وہی قومیں زندہ رہتی ھیں جو شعور اور درست آگاہی سے واقف رہتی ہیں۔ علمِ دین ھو یا علمِ دنیا یہ تمام علم اللہ نے ہی بنائیں ہیں البتہ علم کی نفی اور منفیت مخالف سمت صرف شیطان ابلیس اور اس کے چیلے ہی کرتے ھیں۔ قرآن پاک کا مکمل حافظ قاری اور عالم خود ابلیس بھی ھے یہی وجہ ھے کہ وہ اللہ کے عطا کردہ علم کو الٹ کر منفی اثرات پیدا کرتا ھے۔ موجودہ صدی میں ابلیس کے خاص الخاص چیلے اور سہولتکاروں میں صف اول اسرائیل، امریکہ برطانیہ فرانس جرمنی بھارت سمیت دیگر غیر مسلم ممالک ھیں جبکہ انکے سہولتکاروں میں چند ایک مسلم ممالک بھی۔ شام اور اردن پڑوسی ملک ہیں دونوں کی سرحدیں بولان کے پہاڑوں سے شروع ہوتی ہیں جبکہ ترکیہ کی سرحد شام سے ملتی ہے، دریائے فرات ترکیہ سے نکل کر شام اور پھر مختلف عراقی علاقوں کو سیراب کرتا ہے اور دریائے فرات کے کنارے دنیا کی قدیم ترین سول لائزیشن نے جنم لیا۔ أردن، شام اور ترکیہ ان تینوں ممالک کے عین درمیان چوتھا یہودی ملک اسرائیل ہے۔ گزشتہ دنوں ان چاروں ممالک میں شدید زلزلہ آیا، زلزلے کی شدت بہت زیادہ تھی۔ جس سے اردن، شام اور ترکیہ میں ہزاروں لوگ مارے گئے۔ شام اور ترکیہ میں شہروں کے شہر تباہ ہوگئے، صرف ترکیہ میں اٹھائیس سو بلڈنگز تباہ ہوئیں مگر حیرانگی کی بات یہ ہے کہ اسرائیل جو ان تینوں ممالک کے عین درمیان واقع ہے وہاں ایک اینٹ بھی نہیں گری اور اس سے بھی حیرت انگیز بات یہ ہے کہ صرف چند دن قبل جرمنی، ہالینڈ اور انگلینڈ نے ترکیہ سے اپنے قونصل خانے یہ کہہ کر بند کردئیے تھے کہ یہاں آنیوالے دنوں میں کوئی دہشتگردی ہوسکتی ہے۔ یہ سب کیا تھا کوئی اتفاقیہ حادثہ یا پھر کیا کوئی تجربہ تھا، بڑے غور و فکر اور چھان بین کے بعد اس نتیجہ پر پہنچا کہ یہ کوئی پلان تھا یا پھر ایک ہارپ ٹیکنالوجی تھی اور یہ بھی حقیقت ہے کہ تھا تو یہ زلزلہ ہی مگر اس کی تباہی آخر اسرائیل تک کیوں نہ گئی۔ فرق صاف ظاہر ھے کہ اس زلزلے کے پیچھے اسرائیل اور امریکہ کی مشترکہ ہارپ ٹیکنالوجی کا تجربہ شامل تھا جس کی تصدیق روس نے اپنی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ھوئے نتیجہ برآمد کیا اور اب از خود یو این او شام مدد کو پہنچ گیا۔یہ مشق اسرائیلیوں امریکیوں کی بہت پرانی ھے کہ وہ مسلم ممالک کو تہس نہس کرکے ہمدردی کا رونا روتے ھیں جیسے مگرمچھ کے آنسو نکلتے ھیں اور لومڑی روتی ھے۔ ان ممالک کی خصلیت بھی انہی وحشی جانوروں کی طرح ھیں۔ اے میری قوم !! پھر کہتا ھوں بیدار ھوجاؤ۔ تم جس اندھے سائے کے پیچھے دوڑ رھے ھو یہ تمہارے سائبان اور مسیحا ہرگز نہیں جب سیاستدانوں حکمرانوں اور ایلیٹ طبقہ سے امید لگائے بیٹھے ھو یہ وہی ظالم ھیں جو ایسٹ انڈیا میں غدار اور منافق کردار ادا کرتے تھے کیونکہ اگر پس منظر کا مطالعہ کروگے تو غداروں اور منافقوں کی نسل پاؤگے یہ تمہاری بچی کچی ہڈیوں کو بھی چوسنا چاہتے ھیں اور تمہیں سنہرے خواب میں مدہوش رکھ کر تمہارے ملک کے تمام خذانے اور دولت کو ملک دشمنوں کے تلوؤں میں پیش کرکے انکی غلامی کا حق ادا کرنا چاہتے ھیں یہ تمہارے کبھی تھے ہی نہیں۔ یہ تمام دولت سمیٹ کر ملک سے باہر بھاگ جائیں گے اور تمہیں اور تمہاری نسلوں کو مرتا چھوڑیں گے یاد رکھو۔ بد سے بدترین جانور بھی اپنی اور اپنے نسل کیلئے بیدار رہتا ھے تم تو اس بدتر جانور سے بھی بدترین ھوچکے ھو۔ یہ مملکت اسلامیہ اللہ کی عنایت ھے اس کی قدر کرو اور ملک کے لٹیروں ڈاکوؤں دھوکہ بازوں یوٹرن کرنے والوں کا مکمل خاتمہ کردو وگرنہ یہ تمہیں اور تمہاری نسلیں ماردیں گے یاد رکھو ان ظالموں میں بیشتر ججز اور چند ایک کرپٹ جنرل بھی ھیں۔ پاک فوج کا ساتھ دو یہی تمہاری آخری امید اور کرن ھے کیونکہ اس کے بعد سوائے تاریکی کے کچھ نہیں اب بھی کہتا ھوں بیدار ھوجاؤ ہوش کے ناخن لے لو۔۔۔۔۔!!
