BBC Urdu TV

عنوان: ای سی پی کے منصفانہ فیصلے ۔۔۔۔!!

ٹائٹل: بیدار ھونے تک

عنوان: ای سی پی کے منصفانہ فیصلے ۔۔۔۔!!

کالمکار: جاوید صدیقی

کراچی کے سینئر جرنلسٹ و کالمکار جاوید صدیقی کا کہنا ھے کہ پاکستان کو 75 سال ھوا چاہتے ہیں مگر تا حال کسی بھی ذمہدار با اختیار میں سنجیدگی نظر نہیں آتی اسی لیئے ان کے امور اور فیصلے بھی ان کی بکھرتی سوچ کے مطابق منتشر نظر آتے ہیں۔ ان میں غیر سنجیدگی کی بناء پر ھمارا ملک پست سے پست ترین ھوتا جارھا ھے اور ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان نظریہ اسلام میں وجود آنے والی دوسری ریاست ھے اور اس ریاست کی بنیاد ہی نظریہ اسلام اور ریاستِ مدینہ تھی یہی وجہ ھے کہ اس ریاست کے قیام کیلئے الله نے اپنے پسندیدہ بندوں کا چناؤ کیا۔ ان چنے گئے بندوں کی لمبی فہرست ھے اور ان مجاہدینِ اسلام جنہیں ھم تحریکِ پاکستان کے کارکنان ہمدرد ہم خیال کہتے ہیں ان کی تعداد اس وقت لاکھوں پر محیط تھی ان سب کی کاوشوں اور شاعر مشرق علامہ اقبال کے اشعار سے انقلاب کو تقویت ملتی رہی بلآخر 14 اگست کو ریاستِ پاکستان دنیا کے نقشے پر ابھر آیا لیکن یہ پاکستان کی بد قسمتی رہی کہ چند سالوں بعد سے ہی دشمنانانِ پاکستان نے اپنی سازشوں کے جال بننے شروع کردیئے اور بے دین بے ایمان کرپٹ عیاش سہولتکاروں اور اپنے ذہنی غلاموں کو ریاست کے اہم ترین منصبوں تک پہنچادیا یہ سلسلہ 75 سال کے باوجود تاحال جاری ھے۔ ایک سے ایک کرپٹ جمہوری ٹھیکیدار آتے رھے۔ ظالم اور بے انصاف ڈکٹیٹر اقتدار پر قبضہ کرتے رھے ہر ایک نے اپنی تئیں ملک و قوم کو نا تلافی نقصان سے دوچار کیئے رکھا اور اس پر سونے پے سہاگہ سن دو ہزار میں میڈیا کو انڈسٹری کا درجہ دیکر ایک منفی انداز کا نیا کرپشن اور بیلک میلنگ کا دریچہ کھول دیا جہاں سے جھوٹ پروپیگنڈہ اور بلیک میلنگ کی پرورش ھوتی رھیں ھیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے دباؤ ہمیشہ سے ڈالے جاتے رہے ہیں اور کوشش رہی کہ ای سی پی کا سربراہ حکومتی پارٹی کا ھو لیکن یہ حقائق اسے وقت ثابت ھوتے ہیں جب الیکشن کمیشن آف پاکستان جانبداری عمل دکھائے۔ حالیہ دنوں میں الیکشن کمیشن نے ایک سیاسی پارٹی کی بیرونی فنڈنگ کو غیر قانونی ذرائع اور جھوٹ سے ثابت ھونے پر سخٹ نوٹس لیا ھے اور قانونی چارہ جوئی کی ھے جو درست عمل ھے مگر یہاں سوال یہ پیدا ھوتا ھے کہ دیگر سیاسی جماعتوں کو کیوں نظر انداز کیا۔ کیا یہ سب فرشتے ہیں ھونا تو یہ چاہئے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنے ادارے کے تمام کے تمام سیاسی جماعتوں اور ان کے سربراہوں اور ایگزیکٹو کمیٹیوں کے ممبرز ان کے وزرا و مشراء کے اثاثوں جائیدادوں کی شفافیت کیساتھ تحقیق کرکے فی الفور فیصلہ صادر کردے یہی عمل منصفانہ و عادلانہ ھوگا بصورت ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے ناسور بنا رہیگا اللہ ھمارے تمام کے تمام اداروں کو آزاد با اختیار بنادے اور انہیں عدل و انصاف کا بول بالا رکھنے کی توفیق دیدے آمین یا رب اللعالمین۔۔۔۔۔۔!!

Exit mobile version