ٹائٹل: بیدار ھونے تک
عنوان: ایک نگاہ روس ملک پر۔۔۔!!
روس کا کل رقبہ اتنا بڑا ہے کہ اس میں دو امریکہ یا دو چین یا پانچ بھارت یا اکیس پاکستان جتنے ملک سما سکتے ہیں ۔ یہ سیارہ پلوٹو کے سائز کا ہے. روس میں گیارہ الگ الگ ٹائم زون استعمال ہوتے ہیں، اس کی سرحدیں چودہ ممالک سے ملتی ہیں، یہاں ایک لاکھ سے بھی زیادہ دریا موجود ہیں۔ دنیا کی سب سے لمبی ریلوے لائن بھی روس میں ہی ہے۔ یہ نو ہزار دو سو کلو میٹر تک پھیلی ہوئی ہے۔ اگر ایک طرف سے نان سٹاپ سفر شروع کیا جائے تو آخری اسٹیشن تک پہنچتے پہنچتے ایک سو تریپن گھنٹے یعنی چھ دن سے بھی زیادہ لگ جاتے ہیں، صرف ماسکو سے نوے لاکھ لوگ میٹرو ریلوے سے روزانہ سفر کرتے ہیں. روس کی کل آبادی پندرہ کروڑ کے قریب ہے اور خواتین کی تعداد مردوں سے ایک کروڑ زیادہ ہے، شرح خواندگی تقریبا سو فیصد ہے، دنیا میں سب سے زیادہ قدرتی گیس کے ذخائر یہاں پائے جاتے ہیں، یورپ اپنی چالیس فیصد گیس روس سے حاصل کرتا ہے۔ روس کے پاس آٹھ ہزار چار سو ایٹمی ہتھیار ہیں جبکہ پاکستان کے پاس ایک سو پینسٹھ ہتھیار بتائے جاتے ہیں، روس نے سنہ دو ہزار سترہ میں چھیاسٹھ ارب ڈالرز دفاع کا بجٹ رکھا تھا. روس پر کسی ملک کا قبضہ کرنا تقریبا ناممکن ہے۔ اسکی وجہ وہاں کا سرد ترین موسم اور رقبہ ہے۔ بین الاقوامی دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق روس پر مکمل قبضے کرنے کیلئے تقریبا سوا کروڑ فوج درکار ہے۔ روس کے بارے میں یہ بات بھی مشہور رہی ہے کہ اس نے پندرہ کے قریب خفیہ شہر آباد کئے ہوئے ہیں، ان شہروں کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہاں کون رہتا ہے، کیا ہوتا ہے؟
کالمکار:جاوید صدیقی
