BBC Urdu TV

*عنوان: ایپسٹین فائلز ، پاکستانی تعلیمی درسگاہیں*

*بیدار ھونے تک*

*عنوان: ایپسٹین فائلز ، پاکستانی تعلیمی درسگاہیں*

*کالمکار: جاوید صدیقی*

حالیہ دنوں میں دنیا بھر میں امریکی جزیرہ پر ھونے والے ہولناک واقعہ پر پوری دنیا کی میڈیا اور شوشل میڈیا چیخ اٹھی ھے۔ ایپسٹین فائلز میں کم عمر بچیوں کیساتھ زیادتی اور پھر قتل کرکے انہیں کھانے کے مکروہ عمل سامنے آئے ہیں۔ یہ اس ملک میں برسوں سے ہوتا چلا آرھا تھا جہاں کا قانون اور نظام ریاست نایاب منفرد اور انسانیت پر سمجھا جاتا تھا لیکن آخرکار چیطان و ابلیس اور دجال کے پیروکاری اور بربریت کی بلندی ہی نظر آئی۔ ذی شعور عوام چاہے عیسائی ھو یہودی یا بت پرست انھوں نے اس عمل کو برترین اور سیاہ قرار دیا یہ قوتیں وہیں تھیں جو خود کو چھپانے کیلئے اسلام اور مسلمان کو بدنام کرنے کیلئے غلیظ ترین سازشیں رچاتے چلے آرھے ہیں انہی مکروہ مافیاء نے ہمارے مولوی ازم میں بھی زہر گھول ڈالا ھے۔ کم عمر بچے اور بچیوں کی عصمت دری کے مدرسوں اور دارلعلوم میں ھونے والے واقعات اس بات پر نشاہدہی کرتے ہیں کہ ان مولویوں میں نہ خوف خدا ھے اور نہ ہی ایمان، ایسے عوامل میں ملوث مولویوں کی سپورٹ کرنے والے علماء بھی برابر کے شریک جرم ہوتے ہیں کیونکہ ایسے مولوی کو صرف اسی لئے بچایا جاتا ھے کہ مسلک بدنام ہوگا اور مدرسہ و دارلعلوم پر بھی بندش لگ سکتی ھے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مدارس و دارلعلوم کے بابت ابتک کوئی اصولی شرعی قوائد و ضوابط پارلیمنٹ سے پاس نہیں کئے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کو مکمل قرآن و سنت کے تحت مروج کیا جانا چاہئے۔ اسلام میں نہ تو مسلک ھے اور نہ ہی فرقہ اسی لئے خود رب العزت نے تفرقہ سے منع فرمایا ھے اور آپس میں اتحاد و اتفاق کا حکم دیا ھے۔ مدارس و دارلعلوم کیساتھ ساتھ ˝شریک تعلیم“ طلبہ و طالبات کی یونیورسٹیز اور کالجز کے قوانین کو اسلامی طرز پر لازماً رکھا جائے تاکہ حجاب کیساتھ ساتھ الگ الگ کلاسیں لیباٹریز رکھی جائیں۔ پاکستان کی تمام کی تمام نجی کالجز نجی یونیورسٹیز اور ٹیوشن سینٹرز میں سخت ترین قوانین کو لاگو کرنے کی ضرورت ھے۔ کراچی سمیت لاہور اسلام آباد اور ملک بھر کی تعلیم گاہیں بے حیائی بے شرمی اور گناہ کے مراکز ہوتے جارھے ہیں۔ آزادی نسواں کا نام ھو یا جمہوریت پسندی یا پھر خودمختیاری یہ سب کے سب نظریئے ین محمدی ﷺ اور اسلام کے خلاف ہیں ان نظریات کی ترویج و تشہیر اور پشت پناہی یہود و نصاریٰ کے بڑے بڑے گمراہ دولت مند اور حکومت کیساتھ ساتھ انکی خفیہ ایجسیاں بھی شامل رہتی ہیں۔ دنیا بھر کے ستاون اسلامی ممالک سے یہ کفار و مشرکین جدت آزادی خوشحالی اور دولت کی ریل پیل میں غلط راستے فراہم کرکے مکمل اخلاقی ، مذہبی، اور نفسیاتی طور پر تباہ و برباد کرتے چلے آرھے ہیں۔ کراچی کے معروف جرنلسٹ جاوید صدیقی نے کہا ھے کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف، صدر پاکستان آصف علی زرداری اور فیلڈ مارشل جنرل آصف منیر سے کہا ھے کہ یہ ملک یہ ریاست یہ پاکستانی قوم اور یہ مستقبل کے معمار کوئی اور نہیں آپ کے ہی ہیں انکی ذہنی فکری جسمانی اور اخلاقی تحفظ پہنچانا آپکے فرائض میں صف اول ھے آپ پاکستان بھر کے مدرسہ دارلعلوم اسکولز کالجز یونیورسٹیز اور ٹیوشن سینٹرز میں ایس او پیز تعینات کرائیں اور اس پر سخت ترین عمل بھی کرائیں خلاف ورزی پر جرمانے کیساتھ ساتھ سزا بھی وارد کریں یاد رکھئے کہ پاکستان دنیا کی غلیظ قوتوں کو برداشت نہیں یہ ملک چاروں اطراف گھرا ھوا ھے اس کی حفاظت ناگزیر ھے۔ کراچی کے معروف جرنلسٹ جاوید صدیقی نے کہا ھے کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف، صدر پاکستان آصف علی زرداری اور فیلڈ مارشل جنرل آصف منیر نے اس بابت سنجیدگی کا مظاہرہ پیش نہ کیا تو یہ قوم نا تلافی نقصان سے دوچار ہوسکتی ھے۔ یاد رھے کہ جنسی بے راہ روی معاشرے میں جہاں پڑوان چڑھی ھے وہاں تعلیمی درسگاہوں کو بھی منفی اثر انداز کرچکی ھے۔ اب سوائے سخت قوانین شریعیہ لاگو کئے بغیر شیطانی ابلیسی و دجالی عوامل اور اثرات سے محفوظ ممکن نہیں۔ اللہ پاکستان کا حامی و ناظر رہے آمین

Exit mobile version