BBC Urdu TV

*عنوان: اسلام عالمگیر امن کا مذہب ھے ۔۔۔!!*

*ٹائٹل: بیدار ھونے تک*

*عنوان: اسلام عالمگیر امن کا مذہب ھے ۔۔۔!!*

*کالمکار: جاوید صدیقی*

بے امنی، بےچینی، بے سکونی، دہشتگردی، خوف و ہراس، ذہنی بیماری، جنسی درندگی اور انسانی سوز عوامل ہی شیطان و ابلیس کی پیدا کردہ ہیں، انسان جسے اللہ واحد لاشریک نے پیدا کیا اور زمین پر زندگی و موت دی اس واحد لاشریک کو چھوڑ کر شیطانی و ابلیسی خداؤں کی پرتش کرنے سے انسان بھٹک جاتا ھے، گمراہ ہوجاتا ھے اور بدترین راہ پر ہموار ہوجاتا ھے، جہاں بربریت، نفرت، ظلم و زیادتی، درندگی اور دہشتگردی جیسے بدترین عوامل کا شکار ہوتے رہتے ہیں۔ اللہ واحد لاشریک نے نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کو اپنا آخری نبی و پیغمبر بنا کر بھیجا اور انہیں امام الانبیاء کا درجہ بھی دیا۔ اللہ سبحان تعالیٰ نے آپ ﷺ کے دین کو پسند فرمایا اور سابقہ دین کو سمیٹ لیا تاکہ تاقیامت صرف دین محمدی ﷺ ہی رھے۔ دین محمدی ﷺ کو ضابطہ حیات کے مطابق ڈھالا اور اسے انتہائی امن سے آراستہ کیا تاکہ دنیا میں مسلم امن و امان کیساتھ محبت، اخوت، بھائی چارگی اور ایثار و قربانی کے جذبے سے جڑے رہیں۔ آج کے زمانے میں ھم دیگر مذاہب کا تقابلی جائزہ اسلام سے لیتے ہیں تو غیر مسلم کافروں، مشرکروں، مرتدوں اور بت پرستوں کو دنیا میں فحاشی کے لحاظ سے سرفہرست دس ممالک کے غالب پاتے ہیں اپنے معزز قارئین کی خدمت میں انکی تفصیل پیش کررھا ھوں:۔۔۔ مذاہب … ☜ تھائی لینڈ – بدھ مت ☜ ڈنمارک – عیسائیت ☜ اٹلی – عیسائیت ☜ جرمنی – عیسائیت ☜ فرانس – عیسائیت ☜ ناروے – عیسائیت ☜ بیلجیم – عیسائیت ☜ اسپین – عیسائیت ☜ برطانیہ – عیسائیت ☜ فن لینڈ – عیسائیت ☜ دنیا میں چوری کی شرح کے لحاظ سے سرِ فہرست دس ممالک اور انکے غالب مذاہب: ؎ ڈنمارک اور فن لینڈ – عیسائیت ؎ زمبابوے – عیسائیت ؎ آسٹریلیا – عیسائیت ؎ کینیڈا – عیسائیت ؎ نیوزی لینڈ – عیسائیت ؎ بھارت – ہندومت ؎ انگلینڈ اور ویلز – عیسائیت ؎ امریکا – عیسائیت ؎ سویڈن – عیسائیت ؎ جنوبی افریقہ – عیسائیت ؎ دنیا میں شراب نوشی کی شرح کے لحاظ سے سرفہرست ممالک اور انکے غالب مذہب: ؏ مالڈووا – عیسائیت ؏ بیلاروس – عیسائیت ؏ لیتھوینیا – عیسائیت ؏ روس – عیسائیت ؏ چیک ریپبلک – عیسائیت ؏ یوکرین – عیسائیت ؏ انڈورا – عیسائیت ؏ رومانیہ – عیسائیت ؏ سربیا – عیسائیت ؏
؏ آسٹریلیا – عیسائیت … دنیا میں قتل کی بلند شرح والے ممالک اور انکے غالب مذاہب: ؞ ہونڈوراس – عیسائیت وینزویلا – عیسائیت ؞ بیلیز – عیسائیت ؞ ایل سلواڈور – عیسائیت ؞ گوئٹے مالا – عیسائیت ؞ جنوبی افریقہ – عیسائیت ؞ سینٹ کٹس – عیسائیت ؞ بہاماس – عیسائیت ؞ لیسوتھو – عیسائیت ؞ جمیکا – عیسائیت … دنیا کی چھ خطرناک ترین گینگوں کی مذہبی شناخت: ☜ یاکوزا – جاپان لا مذہبی ☜ اگبیرس – نائجیریا عیسائیت ☜ واہ سینگ وُو – ہانگ کانگ / چین بدھ مت ☜ جمیکا بوس – جمیکا عیسائیت ☜ پی سی سی – برازیل عیسائیت ☜ آرین برادرہڈ – امریکا انتہا پسند سفید فام عیسائیت … دنیا کے سب سے بڑے منشیات فروشوں کی قومیت اور مذاہب: ۞ پابلو ایسکوبار – کولمبیا عیسائی ۞ آمادو کاریو – میکسیکو (عیسائی) ۞ کارلوس لیدر – کولمبیا عیسائی ۞ گریسیلڈا بلانکو – کولمبیا عیسائی ۞ خواکین گوزمان ال چاپو – میکسیکو عیسائی ۞ رافائیل کارو – میکسیکو عیسائی پھر بھی ہمیں کہا جاتا ہے کہ اسلام دنیا میں دہشت گردی اور تشدد کا سبب ہے، اور ہم سے توقع کی جاتی ہے کہ ہم اس پر یقین کریں؟ مسلمانوں نے پہلی عالمی جنگ شروع نہیں کی، بلکہ یہ مغربی سیکولر عیسائیوں کی پیدا کردہ تھی مسلمانوں نے دوسری عالمی جنگ بھی شروع نہیں کی، وہ بھی مغرب ہی نے بھڑکائی آسٹریلیا کے بیس ملین مقامی باشندوں کا قتل مسلمانوں نے نہیں کیا، بلکہ وہ لوگ تھے جو "محبت کے دین” کے پیروکار تھے۔ جاپان کے دو شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹمی بم گرانے والے بھی مسلمان نہیں تھے جنوبی امریکا میں ایک کروڑ سے زائد ریڈ انڈینز کے قاتل بھی مسلمان نہیں تھے بلکہ "امن کا پیغام” لے کر آئے ہوئے عیسائی مبلغ تھے۔ شمالی امریکا میں پانچ کروڑ ریڈ انڈینز کا قتل بھی مسلمانوں نے نہیں کیا افریقہ سے اٹھارہ کروڑ افراد کو غلام بنا کر لے جانے والے بھی مسلمان نہیں تھے بلکہ وہی تھے جو آزادی اور لبرل ازم کے نعرے لگاتے ہیں مسلمان دہشت گرد نہیں بلکہ دہشت گردی کی تعریف ہی مغرب کی طرف سے امتیازی اور جانبدار ہے۔ اگر کوئی غیر مسلم حملہ کرے تو وہ ایک "انفرادی جرم” کہلاتا ہے لیکن اگر کوئی مسلمان کسی حملے میں ملوث ہو، تو اُسے فوراً دہشت گردی قرار دے دیا جاتا ہے چاہے وہ اپنے دین اور امت کے دفاع میں ہی کیوں نہ ہو، ایف بی آئی کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سنہ انیس سو اسی سے سنہ دو ہزار پانچ عیسوی کے درمیان امریکا میں ہونے والے حملوں میں صرف چھ فیصد حملے مسلمانوں سے منسوب تھے جبکہ یہودیوں سے سات فیصد لیکن ان پر میڈیا نے کبھی توجہ نہیں دی لہٰذا ہمیں دوہرے معیارات چھوڑنے ہوں گے تب ھی ہم اسلام کی اخلاقی بلندی اور عدل کو دنیا کے سامنے درست انداز میں پیش کرسکیں گے۔ پندرہ سو سال ہمارے پیارے نبی ﷺ کو دنیا میں تشریف لائے ہوئے ہیں اور دین محمدی ﷺ یعنی اسلام کی روشنی پھیلانے کیلئے آپ ﷺ نے مکة المکرمہ سے مدینة المنورہ ہجرت فرمائی آج اسے بھی چودہ سو سینتالیس سال کا عرصہ ہوگیا ھے، اسلام کی خوبصورتی یہ ھے کہ کلام اللہ یعنی قرآن پاک آج بھی چودہ سو سال بعد حرف بہ حرف لفظ بہ لفظ نقاط بہ نقاط جوں کا توں ھے۔ میرے دین اسلام کی خوبی یہ ھے ہ اللہ نے اس دین کو پرامن محبت اور ایثار و قربانی سے بنایا ھے، دین محمدی ﷺ کو اپنے نور سے منور کیا اور اس دین محمدی ﷺ کو اللہ تبارک تعالیٰ نے سارے جہاں کیلئے بنایا حضرت جبرائیل امین علیہ السلام، حضرت میکائیل علیہ السلام، حضرت اسرافیل علیہ السلام اور حضرت عزرائیل علیہ السلام کیساتھ ساتھ تمام فرشتوں کو مسلمان بنایا یہی وجہ ھے کہ آپ ﷺ کا فرمان عالیشان ھے کہ میرے آسمان پر دو خلیفہ ہیں ایک حضرت جبرائیل علیہ السلام دوسرے حضرت میکائیل علیہ السلام اور زمین پر حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، کائنات کے زرہ زرہ کا معبود رب العزت واحد لاشریک ھے تو وہیں زرہ زرہ کے محبوب رحمة اللعالمین رسولِ خدا ﷺ ہی ہیں۔ جن کی بادشاہت ساری کائنات میں ھو وہ رب ھے اور جس کی رحمت ساری کائنات میں ھو وہ محمد ﷺ ہیں۔ اس پیغام کو خود تک محدود نہ رکھیں اس سچائی کو دوسروں تک بھی پہنچائیں، کیونکہ میڈیا کی طاقت دولت اور مفاد پرستی نے اسلام کی تصویر کو مسخ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور افسوسناک پہلو یہ ہے کہ ہماری ہی قوم کے کچھ منافق اس مہم کا حصہ بن چکے ہیں یہ دراصل اسلام کے خلاف ایک جنگ ہے اور ہم پر فرض ہے کہ ہم اپنے لوگوں کو اس حقیقت سے خبردار کریں جتنے ممکن ہوں اور جتنے وسائل ہمارے پاس ہوں اورآخر میں فخر سے کہیں میں مسلمان ہوں اپنے دین پر فخر ہے اور اپنی امت اور اس کی جدوجہد پر مجھے ناز ہے اور اللہ کے محبوب نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنا نہ بھولیں۔

Exit mobile version