BBC Urdu TV

*عنوان: اسرائیلی سابقہ وزیراعظم گولڈا میئر۔۔۔۔!!*

*ٹائٹل: بیدار ھونے تک*

*عنوان: اسرائیلی سابقہ وزیراعظم گولڈا میئر۔۔۔۔!!*

*کالمکار: جاوید صدیقی*

غاضب، جابر، ظالم، دہشتگرد اسرائیل کی سابقہ وزیراعظم گولڈا میئر نے کہا تھا کہ میری زندگی کا سب سے برا اور خوشگوار دن وہ تھا جب میں نے مسجد اقصٰی کو آگ میں جلتے دیکھا جب اس سے وجہ پوچھی گئی تو کہنے لگی بُرا دن اس لئے تھا کہ جس دن میں نے مسجد اقصٰی جلائی تھی تو میں ساری رات سو نہ سکی کہ کہیں صبح عالم اسلام ہم پر حملہ نہ کردے کیونکہ اگر ایسا ہوگیا تو پھر اسرائیل کا وجود مٹ جائے گا اور خوشگوار اس لئے کہ ساری رات گزر گئی اگلے دن کا سورج نکلا اور میں نے مسجد اقصٰی کے جلانے پر مسلمانوں کا رد عمل دیکھا کہ مسلم حکمرانوں میں اتنی ہمت نہیں تھی کہ وہ سب اسرائیل پر حملہ کرتے بلکہ وہ لوگ تو خود اپنی عوام کو جنگ سے ڈرانے اور روکنے میں خود ہی پیش پیش تھے. یہ سب دیکھ کر میں مطمئین ہوگئی کہ اب اسرائیل حدود عرب میں محفوظ ہے اور ہمیں امت مسلمہ سے کوئی خطرہ نہیں۔ معزز قارئین!! ایک اور حقیقت وہ یہ کہ مسلم اُمّہ کو رب العزت نے دنیا بھر کی تمام تر دولت سے نواز دیا اور ایک ملک تو ایسا ھے کہ جس کے پاس ہر قسم اور ہر سائز کے دنیا کے طاقتور ترین ایٹم بم بھی ہیں، اس ملک و ریاست کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کہتے ہیں جنکے حکمران، سربراہاں، صاحب اختیاران کافران کے مطع و فرمانبردار ہیں اور کفر کرنے سے باز نہیں آتے اس ملک کی مکمل پارلیمنٹیرین بھی کافران کی ایماء پر چلنے کو اپنا فخر اور ایمان سمجھتی ھے جو اپنے قوانین کو کفر کی آمیزش کیساتھ بناتی ہیں۔ اس مقننہ میں نہ تو قرآنی اور نہ ہی شرعی قوانین کو اہمیت و افادیت کی نظر سے دیکھا جاتا ھے سوائے الفاظ کے چیدہ چیدہ چناؤ سے صرف تعریف کی حد تک محدود وہ بھی عوام الناس کو گمراہ اور دھوکہ دینے کیلئے۔ اسی سبب سود شراب زنا قتل اور ظلم ان صاحبان کیلئے کوئی معنی نہیں رکھتی حیرت تو یہ ھے کہ آج کے حکومتی ارکان یا پھر سابقہ حکومت یعنی آج کے حزب اختلاف سب کے سب ایک ہی ذہنیت شیطانیت اور دجالت کے امراض میں دائمی مبتلا ہیں انہیں شریعت اور شرعی قوانین کو مکمل رائج کرنا قبول نہیں گویا اسلامی جمہوریہ پاکستان میں رائج کرنا سخت ترین ممنوع ھے اسی لئے میرا کہنا ھے کہ یہ نظام جمہوریت کفر پر مبنی ھے اور اس کی اطاعت کرنے والے رائج کرنے والے آئین بنانے والے اسلام اور شریعت سے نابلد ھیں۔ آج تک اس ملک میں سود کا مکمل خاتمہ نہ کیا جاسکا جبکہ سود براہ راست اللہ سے جنگ ھے۔۔۔۔۔معزز قارئین!! افسوس کہ ہمارا المیہ ھے کہ ھم پاکستانی اپنے محسنوں، مخلصوں، دیانتداروں، ایمانداروں اور سچوں کے غدار اور رب کے انتہائی ناشکرے بھی رھے ہیں یہی سبب ھے کہ ھم پر کئی سالوں سے ایسے حکمران منصب اقتدار آتے رہیں ہیں جنہوں نے دین تو دین اخلاقیات اور عدل و انصاف کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دیں میں کسی ایک کو اس کا ذمہدار نہیں ٹہراتا اس بے دینی معاملہ میں ہر ایک نے اپنا کردار ادا کیا ھے یہاں وہ اہم ترین منصف جنہیں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے تھا ان میں مقننہ عدلیہ انتظامیہ علمائے دین اور سیاستدانوں کیساتھ ساتھ اسٹبلشمنٹ بھی ہیں جو شرعی اور قرآنی قوانین نافذ کرنے میں کبھی بھی دل و دماغ نیک نیتی اور سچائی و خلوص کیساتھ عملی اقدامات کرتے نظر نہیں آئے۔ پاکستان بظاہر اسلامی ملک دنیا کے نقشہ پر نظر آتا ھے لیکن اس ملک میں اسلام یعنی دین محمدی ﷺ کے نام کی کوئی شئے نہیں۔ گر یہ سلسلہ یونہی جاری رھا تو ھم اور ھمارے ملک مکمل مفلوج اور غلام بنا رھے گا اور ہمارے دین محمدی ﷺ کے دشمن کفار و مشرکین ھم پر تھوکتے رہیں گے اور بھوکنے والے سے بھی بدتر سمجھتے رہیں گے۔ اللہ کی زمین ھے اور اللہ نے اپنے منتخب بندے نافذ کردیگا لیکن اس سے قبل نافرمان کو عبرتناک سزا دیکر مٹادیگا۔ یہ ملک تو رہیگا تا قیامت انشاءاللہ لیکن خبیث و ذلیل اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے۔ دوسری بات مسلم ممالک خاص طور پر عرب ممالک جس بےحسی، بےشرمی، بیغیرتی، بےحیائی اور منافقت کا رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں بہت جلد بربادی و تباہی کا شکار ھوجائیں گے کیونکہ اللہ نے انہیں بے انتہا دولت سے نوازا لیکن انھوں نے اس دولت سے عیاشیاں ہی کیں ہیں اور حالات جنگ میں جہاد کے بجائے چھپتے پھرتے ہیں۔ اللہ نے جنگی طاقت میں ایران ترکی افغانستان عراق اور پاکستان کو عطا کی ھے کیا ان ممالک نے دنیا کی بدترین دہشتگرد ملک اسرائیل کی دہشتگردی کو روکنے کیلئے ٹھوس کردار ادا کیا یاد رکھیں کہ اسرائیل کی روح اور زندگی امریکہ ھے امریکہ ہی دنیا بھر میں فتنہ و فساد برپا کئے ہوئے ہیں امریکہ کے ساتھ محدود ہی تعلقات اسکی بدمعاشی پر قفل لگا سکتی ھے۔ امت مسلمہ کو چین اور روس کیساتھ تمام اہم معاملات استوار کرنے چاہئیں تاکہ دنیا تباہی و بربادی سے محفوظ بن سکے۔۔۔۔!!

{"remix_data”:[],”remix_entry_point”:”challenges”,”source_tags”:["local”],”origin”:”unknown”,”total_draw_time”:0,”total_draw_actions”:0,”layers_used”:0,”brushes_used”:0,”photos_added”:0,”total_editor_actions”:{},”tools_used”:{},”is_sticker”:false,”edited_since_last_sticker_save”:false,”containsFTESticker”:false}
Exit mobile version