BBC Urdu TV

عنوان:ھم کس پر لعنت بھیجیں۔

ٹائٹل: بیدار ھونے تک

عنوان:ھم کس پر لعنت بھیجیں۔۔۔!!

پاکستان کا صوبہ سندھ بلعموم اور کراچی بلخصوص انتہائی برترین صوبائ اشرفیہ اور کرپٹ ترین نوکرشاہی طبقے کے بدترین شکنجے میں قید ہیں۔ نظام ریاست کو جس قدر تار تار کیا جاسکتا تھا وہ سندھ کی حکومتوں نے کیا۔ سابقہ سندھ کی دو بڑی سیاسی جماعتوں نے قانون کو جس طرح مفلوج لاغر کمزور کیا شائد کوئی دشمن ممالک بھی نہ کرتا ھوگا۔ اپنی دولت اور نفسانی ہوس لالچ میں تمام اخلاقی قدریں کھوڈالی۔ ظلم و بربریت کے پہاڑ آج تک قائم کیئے ھوئے ہیں۔ سندھ کو جیسے لاوارث دوشیزہ سمجھ کر مسلسل نوچتے جارھے ہیں گوکہ سندھ بلخصوص کراچی کو نچوڑ کر ڈھانچہ بنادیا ھوں لیکن ان سیاسی مافیاء کی سندھ کارڈ بلیک میلنگ لوٹ مار دہشتگردی رشوت ستانی اور بربریت پہلے سے بھی کہیں زیادہ بڑھ چکی ھے۔ ھمارے محافظوں نے ایک دائیں ہاتھ والی سیاسی جماعت کو کیفر کردار تک پہنچادیا مگر بائیں ہاتھ والی دوسری جماعت کو کھلی چھٹی دے دی اور پھر نتیجہ بھی سامنے آگیا ھے۔ کراچی کی عوام کس پر لعنت بھیجے دائیں والی سیاسی جماعت کو یا بائیں جانب والی سیاسی جماعت کو۔۔۔!! جناب چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد صاحب اور جناب وزیر اعظم عمران خان صاحب کراچی کی عوام آپ دونوں سے اپیل کرتی ھے کہ جناب عالیٰ سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو لوٹنے کے نئے نئے طریقے ایجاد کئے ھوئے ہیں -کراچی کے شہریوں کو اپنی پراپرٹی ٹرانسفر کرتے ھوئے ذلیل ھونا پڑتا ھے ڈی ایچ اے کے علاوہ کہیں بھی کوئی ڈھنک کا آفس نہیں ھے- پراپرٹی رجسٹری کے کاغزات واپس ملنے میں ایک سے دو سال لگ جاتے ہیں اور اگر دس ھزار سے پچاس ھزار مزید رشوت دین تو دس سے پندرہ دن میں آپ کی رجسٹری کے کاغزات واپس مل جائیں گے۔ حالانکہ حکومت کے لیے یہ کوئی مسلۂ ھی نہیں – پنجاب اور اسلام آباد میں پراپرٹی کی رجسٹری والے دن ھی آپ کی رجسٹری رجسٹرڈ کر کے آپ کے ہاتھ میں ھوتی ھے- مگر کراچی میں جان بوجھ کر رجسٹری سالوں بعد دی جاتی ھے۔ یہاں تک کہ اندرون سندھ میں بھی ایک سے دو مہینے میں رجسٹری واپس مل جاتی ھے مگر کراچی میں جان بوجھ کے یہ عمل کیا ھوا ھے اور روزانہ کروڑوں روپے رشوت لے کر پھر جلدی دے دی جاتی ھے۔اب جب کراچی کے معملات پر سپریم کورٹ نے ایکشن لیا ھوا ھے تو یہ بھی بہت بڑا ظلم ھے کراچی والوں کیساتھ – اس بابت بھی سپریم کورٹ سندھ حکومت کا یہ حرام خوری رشوت کا دروازہ بند کرے اور آرڈر دے کہ ایک ہفتے کے اندر اندر لوگوں کی رجسٹری کے کاغزات ان کو واپس دئیے جائیں۔۔۔۔!!

کالمکار: جاوید صدیقی

Exit mobile version