BBC Urdu TV

عنوان:غیر سیاسی غیر جماعتی پلیٹ فارم ۔۔ کے پی سی انتخابات 2022

ٹائٹل: بیدار ھونے تک

عنوان:غیر سیاسی غیر جماعتی پلیٹ فارم ۔۔ کے پی سی انتخابات 2022

کراچی پریس کلب کے سالانہ الیکشن قریب ہیں یہ کلب اور اس کے معزز ممبرز کے لئیے ایک انتہائی اہم مرحلہ اور موقع ہوتا ہے۔ کراچی پریس کلب کے الیکشن میں صحافیوں کی تنظیمیں یو جیز حصہ لیتی ہیں اس وقت وقت یو جیز کے تین دھڑے موجود ہیں۔ یو جیز کے ان تینوں دھڑوں پر سیاسی و مذہبی جماعت (ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی) کے لیبل لگے ہوئے ہیں جو کہ ایک انتہائی افسوسناک امر ہے۔صحافیوں کی جس تنظیم پر جماعت اسلامی کا لیبل لگا ہوا ہے وہ کراچی پریس کلب، کے یو جے دستور اور پی ایف یو جے دستور کے تمام معاملات ادارہ نور حق سے چلاتی ہے۔
جس کیلئے کے یو جے دستور میں موجود جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے معزز ممبرز نے حلقہ صحافت، حلقہ احباب اور مشاورت بنا رکھی جس کا ناظم بھی ہے اور ان کے اجلاس وغیرہ باقاعدگی سے ادارہ نور حق میں ہوتے ہیں۔ اس وجہ سے پوری تنظیم پر جماعتی کا لیبل لگا ہوا ہے حالانکہ کے دستور میں اکثریت ایسے ممبرز کی ہے جو غیرسیاسی غیر جماعتی اور غیر جانبدار ہیں۔ کے یو جے دستور کو غیر سیاسی غیر جماعتی بنانے کیلئے فروری 2021 میں ہونے والے کے یو جے دستور کے الیکشن میں ہم نے حصہ لیا تھا اور اب کے پی سی الیکشن میں حصہ لینے کی تیاری کررہے ہیں۔ ایم کیو ایم کا لیبل جن صحافی تنظیموں پر لگا ہوا ہے ان پر بھی الزام ہے کہ وہ کھلے عام یا ڈھکے چھپے ان کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں اور جب یہ لیبل زدہ تنظیمیں یا ان کے حمایت یافتہ جیت کر
کراچی پریس کلب کےعہدے سنبھالتی ہیں تو لامحالہ ان پر لگے سیاسی و مذہبی جماعت کے لیبل کراچی پریس کلب پر بھی چسپاں ہوجاتے ہیں جس سے کلب ممبرز کے مفادات کو ٹھیس پہنچتی ہے۔ صحافیوں کی ان تینوں تنظیموں کے ممبرز بڑی تعداد میں کراچی پریس کلب کے ممبر بھی ہیں۔کراچی پریس کلب کے ممبرز جو کسی سیاسی و مذہبی جماعت سے وابستہ ہیں ان میں سے بھی بیشتر کی یہ خواہش ہے کہ ان کی صحافتی تنظیم اور کراچی پریس کلب پر کسی سیاسی یا مذہبی جماعت کا لیبل نہ لگے۔ کراچی پریس کلب کے ایسے غیر جانبدار اعتدال پسند ممبرز جوکہ صحافیوں اور ان کی تنظیموں کے مفاد کو عزیز رکھتے ہیں۔انہیں ہم اہمیت اور ترجیح دیتے ہیں چاہے ان کا تعلق کسی بھی صحافی تنظیم سے ہو لہٰذا وہ کراچی پریس کلب کے اس اہم مرحلے اور موقع پر
آگے بڑھیں ۔۔ غیر سیاسی غیر جماعتی ۔۔۔ صرف صحافتی گروپ و پینل
کا ساتھ دیں اور اس سال کو کراچی پریس کلب کیلئے
تبدیلی کا سال بنادیں۔ واضح رہے کہ ہم تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں اور ان سے وابستہ صحافیوں کا تہہ دل سے احترام کرتے ہیں۔ اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں اور ہماری راہنمائی فرمائیں شکریہ ۔۔۔ ڈاکٹر عبدالجبار خان بانی ممبر پی ایف یو جے دستور۔چیئرمین دستود گروپ ۔۔ ناصر محمود
ڈپٹی چیئرمین دستور گروپ
سابق سیکرٹری کے یو جے دستور ۔۔۔ طارق اسلم ڈپٹی چیئرمین دستور گروپ
سابق سینئر نائب صدر کے یو جے دستور۔۔۔ محمد عارف خان ڈپٹی چیئرمین دستور گروپ ۔۔۔ سابق صدر و سیکرٹری دستور گروپ
سابق جوائنٹ سیکرٹری کے پی سی۔۔۔۔!!

کالمکار: جاوید صدیقی

Exit mobile version