BBC Urdu TV

عنوان:خبر سندھ کیلئے بے اثر۔

ٹائٹل: بیدار ھونے تک

عنوان:خبر سندھ کیلئے بے اثر۔۔۔!!

اسلام آباد سے خبر شائع ھوئی کہ وزراتِ خزانہ نے گزشتہ سال کی طرح اس سال ‏یکم مارچ سے سرکاری ملازمین و پینشرز کی تنخواہ میں پندرہ فیصد بڑھے گی۔ تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزارت خزانہ نے پندرہ فیصد خصوصی الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ھے۔’ یاد رھے کہ صوبہ سندھ میں برسوں سے برسرِ اقتدار رہنے والی پاکستان پیپلز پارٹی نے سرکاری ملازمین اور پینشنرز میں دس فیصد سے زائد اضافے کو بہت جانا۔ سندھ حکومت کی بے حسی اور لاپرواہی کا عالم یہ ھے کہ تین سالوں سے پاکستان بھر میں ہر شے کئی سو گنا مہنگی ہوچکی ہے مگر ہر سال زیرے سے بھی کم تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ کرکے زخم پر نمک چھڑکا جاتا ھے۔ گزشتہ سالوں سے پاکستان تحریک انصاف سال میں دو بار اضافہ کررہی ہے ایک ماہ مارچ میں پندرہ فیصد دوسرا ماہ جون میں بجٹ میں دس فیصد اس طرح پچیس فیصد اضافہ کیا جاتا ھے جبکہ سندھ حکومت وفاق کے اس فارمولے سے نا آشنا ہوکر غافل ہے اس طرح پاکستان تحریک انصاف عوامی خدمت میں دو سالوں سے بازی لیتا رہا اور ممکن ہے آئندہ سال بھی سرکاری ملازمین اور پینشنرز کی معاشی خدمت کے اس سلسلے کو جاری رکھے گا اور ثابت کریگا کہ اس نے وفاقی ٹیکس کی مد میں محصولات سے پسے ہوئے سرکاری طبقے کی داد رسی کی۔ اب دیکھنا ھے کہ آل سندھ سرکاری پینشنرز کی جانب سے گزشتہ کئی سالوں سے جناب سردار آصف علی زرداری اور جناب بلاول بھٹو زرداری کی خدمت میں تنخواہوں اور پینشنرز میں سو فیصد اضافے پر کس قدر عمل کرتے ہیں آیا سندھ حکومت ہوشربا اضافے ک باوجود احساس انسانیت اور جذبہ ہمدردی کو ہاتھ سے جانے دیتے ہیں کہ نہیں ممکن ہے قائد عوام جناب ذوالفقار علی بھٹو کے ویژن اور بی بی شہید بینظیر بھٹو کی غریب پروری کا بھرم اور لحاظ قائم کرتے ہیں کہ نہیں یہ آنے والا وقت بتائے گا اگر اس سال بھی بجٹ میں سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین و پنشنرز کے مشاہرے میں سو فیصد اضافہ نہ کیا تو یہ سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ظالموں جابروں کی جماعت کہلائے گی۔۔۔۔!!

کالمکار: جاوید صدیقی

Exit mobile version