ٹائٹل: بیدار ھونے تک
عنوان:حضرت بابا فرید کے 779 ویں عرس کی تقریبات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ۔۔!!
یکم محرم الحرام سے عاشورہ تک دس روزہ سالانہ عرس مبارک حضرت بابا فرید مسعود گنج شکر چشتی کاکی غریب نواز رحمۃ الله علیہ منایا جاتا ھے۔ کورونا وائرس کے بڑھتے ھوئے پھیلاؤ کے باعث رواں سال برصغیر پاک وہند کے عظیم بزرگ حضرت بابا فرید مسعود گنج شکر چشتی کاکی غریب نواز رحمۃ الله علیہ کے سات سو اناسی ( 779 ) ویں عرس کی تقریبات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ حکومتِ پنجاب نے کیا ھے۔ پاکپتن شریف کی انتظامیہ کے مطابق عرس کی صدیوں جاری رسومات صرف علامتی طور پر ادا کی جائیگی جس میں دیوان مسعود فیملی کے چند ویکسین لگوانے اور نادرا سرٹیفکیٹ کے حامل افراد شرکت کرسکیں گے۔ عام زائرین کو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ بہشتی دروازہ بھی پانچ روز کی بجائے علامتی طور پر دو روز کے لئے کھولا جائے گا ۔۔۔۔۔ معزز قارئین!! ھماری حکومتیں اپنی ناکام کارکردگی کو چھپانے کیلئے ایسے ایسے اقدامات اٹھاتی ھیں جو دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا باعث بنتی ھیں۔ ھونا تو یہ چاہئے کہ تمام زائرین کو ایس او پیز کا پابند رکھتے ھوئے عرس کی تقریبات میں شرکت کی اجازت دی جائے البتہ زائرین میں وہی لوگ شامل کیئے جائیں جنھوں نے ویکسین لگوائی ھو اور اپنے ساتھ ویکسین سرٹیفکیٹ بھی رکھتے ھوں اسکے ساتھ ساتھ ماس اور سنیٹائزر کا استعمال بھی کیا گیا ھو۔۔۔۔۔۔معزز قارئین!! جمہوری حکومتیں تو عوام کیلئے ہر وہ عمل اپناتی ہیں جن میں زیادہ سے زیادہ عوامی سہولیات شامل ھوں۔موجودہ پی ٹی آئی کی وفاقی و صوبے پنجاب کی حکومتوں سے پاکستان اور بیرونِ ملک کے زائرین یہی امید رکھتے ہیں کہ محکمہ مذہبی امور اپنے فیصلے پر نظرِثانی کرتے ھوئے زائرین کیلئے آسانی فرمائیں اور عرس کی تقریبات میں شرکت تمام ایس او پیز کیساتھ یقینی بنائیں۔ زائرین کا کہنا ھے کہ تحریک انصاف اپنی منشور کے تحت انصاف کرتے ھوئے ھم زائرین کے ساتھ یقیناً انصاف کا رویہ اختیار کریگی اگر تحریک انصاف کی حکومت نے حضرت بابا فرید مسعود گنج شکر چشتی کاکی غریب نواز رحمۃ الله علیہ پر زائرین کی شرکت پر پابندی عائد کی تو پھر ثابت ھوجائیگا کہ تحریک انصاف عوام سے دھوکہ کررہی ھے اور یہ عوامی جماعت نہیں بلکہ آمر جماعت ھے۔۔۔۔!!
کالمکار: جاوید صدیقی
