BBC Urdu TV

عنوان:بااثر شخصیات کے قرض معاف ہونے کا انکشاف

ٹائٹل: بیدار ھونے تک

عنوان:بااثر شخصیات کے قرض معاف ہونے کا انکشاف ۔۔۔!!

پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں با اثر شخصیات کے قرض معاف ہونے کا انکشاف ھوا ھے۔ اسٹیٹ بینک کی اہم رپورٹ کابینہ کو پیش کردی ھے۔۔۔۔۔ معزز قارئین!!

پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں با اثر شخصیات اور کمپنیوں کے کروڑوں روپے کا قرضے معاف ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے جس کی انسپیکشن رپورٹ اسٹیٹ بینک نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کردی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی انسپیکشن رپور ٹ کیمطابق سرکاری بینک کیجانب سے بعض کمپنیوں کو نوازنے کیلئے خلاف ضابطہ قرض معاف کئے گئے ہیں، چار بینکوں کیجانب سے ایک ارب چوبیس کروڑ سے زائد قرض معاف کئے گئے ہیں۔۔۔۔ معزز قرئین!! رپورٹ کے مطابق سرکاری بینک نے اٹھائیس کیسز میں ستائیس کروڑ اور تین نجی بینکوں نے ستانوے کروڑ معاف کئے ہیں۔ ٓٓذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کیجانب سے سرکاری بینک کو ایکشن لینے کی ہدایت کردی گئی ہے اور ناکامی پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا۔ عوامی مفاد کے پیش نظر قرض معاف کرنے کی رپورٹ قائمہ کمیٹی خزانہ میں جمع کرائی جائے گی۔وفاقی کابینہ اسٹیٹ بینک انسپکشن رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد مزید کارروائی کی منظوری دے گی۔ ذرائع کا کہنا ھے کہ عمران خان کی جانب سے غیر جانبداری کے ساتھ عملی اقدامات کیئے جائیں اور قانونی تقاضوں کے مطابق سخت عمل کیا جائے تاکہ عدل و انصاف کا کوئی پہلو رہ نہ پائے۔۔۔۔!!

کالمکار: جاوید صدیقی

Exit mobile version