BBC Urdu TV

عمر فاروق اعوان کا پیراپلیجک سنٹر پشاور کا خیر سگالی دورہ ۔

عمر فاروق اعوان کا پیراپلیجک سنٹر پشاور کا خیر سگالی دورہ ۔

اس موقع پر انہوں نے امراض میں مبتلا مریضوں کی جسمانی بحالی کے اس واحد ادارے کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی۔

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بین الاقوامی فلاحی ادارے اسلامک ریلیف یوکے پاکستان چیپٹر کے ایریا پروگرام مینجر عمر فاروق اعوان نے پیراپلیجک سنٹر پشاور کا خیر سگالی دورہ کیا اور ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ او امراض میں مبتلا مریضوں کی جسمانی بحالی کے اس واحد ادارے کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی۔ انہوں نے مالی مشکلات کے باوجود پیدائشی ٹیڑھے پاؤں والے، پولیو و آٹزم سے متاثرہ بچوں کے موثر علاج و بحالی پر بھی ادارے کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور اپنے این جی او کی جانب سے سنٹر کے فلاحی منصوبوں میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ سنٹر کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر سید محمد الیاس نے انہیں سنٹر کی کارکردگی اور ضروریات سے آگاہ کیا۔ سنٹر کے چیئرمین بورڈ آف گورنرز و سابق سیکرٹری محکمہ خزانہ ضیاء الرحمان، اسلامک ریلیف پاکستان کی سینئر آفیسر شہزادی حنا زیب، ڈائریکٹر ری ہیب ڈاکٹر عامر زیب اور افراد باہم معذوری کی فلاحی این جی او فرینڈز آف پیراپلیجکس کے چیئرمین ثناء اللہ خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Exit mobile version