BBC Urdu TV

عمران خان  کا سپریم کورٹ کو مذاکرات کے حوالے سے خط لکھنے کا فیصلہ

عمران خان  کا سپریم کورٹ کو مذاکرات کے حوالے سے خط لکھنے کا فیصلہ۔

ہر وہ فریق جو معاشی و سیاسی وسائل حل کرنے کی استطاعت رکھتا ہو اس سے بات کرنے کو تیار ہیں۔عمران خان

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بانی تحریک انصاف( پی ٹی آئی) عمران خان نے  سپریم کورٹ کو مذاکرات کے حوالے سے خط لکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر وہ فریق جو معاشی و سیاسی مسائل حل کرنے کی استطاعت رکھتاہو اس سے بات کرنے کو تیار ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے خط کا ضروری متن وکیل کو نوٹ کرواتے ہوئے کہاکہ انتخابی مینڈیٹ کی واپسی اور 9 مئی جوڈیشل انکوائری سمیت دیگر سیاسی کیسز میں فئیر ٹرائل کیا جائے۔انہوں نے مزید کہاکہ  ملک کو درپیش سنگین معاشی و سیاسی عدم استحکام ختم کرنے کیلئے ہر سنجیدہ فریق سے بات کرنے کو تیار ہیں، خط ملک کو درپیش معاشی مشکلات اور سیاسی عدم استحکام ختم کرنے کیلئے لکھ رہا ہوں۔واضح رہے کہ نیب ترامیم کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو دیگر سیاسی جماعتوں سے بات چیت کا مشورہ دیا گیا تھا جبکہ سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دئیے تھے کہ پارلیمنٹ میں بیٹھ کر مسائل حل کریں۔

Exit mobile version