BBC Urdu TV

عمران خان نے سعودی ولی عہد کی دی ہوئی گھڑی بیچ کر قوم کا سر شرم سے نیچے کر دیا۔پرویز خٹک

عمران خان نے سعودی ولی عہد کی دی ہوئی گھڑی بیچ کر قوم کا سر شرم سے نیچے کر دیا۔پرویز خٹک

عمران خان کہتے تھے اقتدار میں آؤں گا تو ڈالر کی بارش ہوگی لیکن ان کے آتے ہی ڈالر غائب ہونا شروع ہوگئے۔سربراہ پی ٹی آئی پی

نوشہرہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان نے سعودی ولی عہد کی دی ہوئی گھڑی بیچ کر قوم کا سر شرم سے نیچے کردیا۔نوشہرہ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ایک نہیں سیکڑوں جھوٹ بولے، وہ ہربار نیا جھوٹ بول کر عوام کو بیوقوف بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے اقتدار میں آؤں گا تو ڈالر کی بارش ہوگی  لیکن ان کے آتے ہی ڈالر غائب ہونا شروع ہوگئے۔پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کہتے تھے قرضہ لیا تو خود کشی کرلوں گا لیکن سعودی ولی عہد کی دی ہوئی گھڑی بیچ کرقوم کا سر شرم سے نیچے کردیا۔

Exit mobile version