BBC Urdu TV

عمران خان سے ملاقات نہ کرنے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرنے کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔

پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے رکن فیصل فرید چودھری نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت احکامات کی خلاف ورزی پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 6 ستمبر کو عدالت نے وکلا سے جیل ملاقات کے حوالے سے احکامات دیئے، 3 اکتوبر سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب اور سپریڈنٹ جیل کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے اور استدعا کی گئی ہے کہ عدالت احکامات کی خلاف ورزی پر سپرنٹنڈنٹ جیل کے خلاف کارروائی کرے۔

Exit mobile version