BBC Urdu TV

عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات پیر کو اڈیالہ جیل میں متوقع

بانی پی ٹی آئی سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات پیر کو اڈیالہ جیل میں متوقع ہے ۔

ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی میں عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا، علامہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجا، اسد قیصر شامل ہوں گے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ عمران خان سے علی امین گنڈاپور کی بھی ون آن ون ملاقات کا امکان ہے، مذاکراتی کمیٹی کی معاونت وکیل بانی پی ٹی آئی فیصل چودھری کریں گے، مذاکراتی کمیٹی مذاکرات کے تیسرے دور کے لئے مشاورت کرے گی۔

Exit mobile version