BBC Urdu TV

عمران احمر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے ڈسٹرکٹ جہلم کا دورہ کیا

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن کا ڈسٹرکٹ جہلم کا وزٹ

امروز عمران احمر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے ڈسٹرکٹ جہلم کا دورہ کیا اس موقع پر شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم، محمد اکرم گوندل ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز، محمود احمد شاہ ڈی ایس پی صدر سرکل، محمد ابرہیم ڈی ایس پی سٹی سرکل نے استقبال کیا.
عمران احمر ریجنل پولیس آفیسر نے تھانہ سول لائن، صدر، دینہ اور سوہاوہ کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر ایس ایچ اوز تھانہ جات بھی موجود تھے۔
ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے دوران وزٹ تھانہ جات میں قائم فرنٹ ڈیسک،دفاتر آفیسر مہتمم تھانہ جات، محرر رومز، بارک کانسٹیبلان ، کمرہ جات تفتیشی افسران، حوالات تھانہ جات، پولیس میس اور پولیس تھانہ جات میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹس اور تھانہ جات میں نصب شدہ CCTV کیمرا ز کابھی جائزہ لیا اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے انسپکشن کے دوران تھانہ جات کا ریکارڈ، کرائم رجسٹرز اور تفتیش مقدمات کا بھی جائزہ لیا اور اس بابت تھانہ جات کے انسپکشن رجسٹرز پر نوٹ دئیے

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے اس موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش کے دوران کسی قسم کے دباؤ کو قبول نہ کر کے میرٹ پر تفتیش مقدمات کو یکسو کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ پولیس افسران و ملازمین عوام کے ساتھ خوش اخلاقی ، خدمت خلق اور تحفظ جیسے اشعار کو اپناتے ہوئے اپنی ضلع کی عوام الناس کی دادرسی کو یقینی بنائیں۔

Exit mobile version