علی امین گنڈا پور الخدمت فاؤنڈیشن کے فلاحی منصوبوں سے متاثر۔
الخدمت فاونڈیشن جو ڈیمانڈ کرے گی جو منصوبے پیش کرے گی صوبائی حکومت تعاون کرے گی۔وزیر اعلی خیبر پختون خواہ
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے الخدمت فاؤنڈیشن کے آغوش مراکز کے لئے سرکاری زمین دینے کا بڑا اعلان کر دیا،صوبائی حکومت کی جانب سے یتیموں کے لئے ان مراکز کی تعمیر کے حوالے سے مالی امداد بھی دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا کی دعوت پر پشاور میں یتیم بچوں کے لئے قائم آغوش مرکز کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے فلاحی بالخصوص یتیم بچوں کے لئے منصوبوں سے پہلے ہی سے آگاہ ہوں۔ میرے اپنے آبائی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان اس قسم کا مرکز موجود ہے اور میں وہاں وقتاً فوقتاً دورہ کرتا رہتا ہوں، یہاں بلانے پر میں شکرگزار ہوں، مجھے ایسا موقع فراہم کیا گیا ہے کہ شاید میری زندگی، آخرت میں یہ لمحات کام آئیں۔انھوں نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد لوگوں کو اپنے پاؤں پرکھڑا کرنا ہونا چاہیے جب لوگ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوجاتے ہیں تو قومیں بھی اپنے پاؤں پر کھڑا ہوجاتی ہیں یہی ہمارا مقصد ہمارامشن ہمارا ایجنڈا ہے اس حوالے سے کام کرنا ہے آغوش مراکز کو درپیش مسائل حل کئے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں جہاں سرکاری زمین چاہیے ہمیں بتائیں ہر تعاون کروں گا کوئی بھی زمین اس سے اچھے مقصد کے لیے استعمال نہیں ہوسکتی۔ان کا کہنا تھا کہ ڈونرز کے حوالے سے بھی مدد کروں گا، ہم نے کچھ چیزوں کے لیے سیاست سے بالاتر ہو کر سوچنا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس نیک کام کے افتتاح کے لیے میں ہر ٹائم حاضر ہوں اور میری رہنمائی کریں ٹیم ورک میں ہر ایک کا خیر مقدم کرتا ہوں۔وزیراعلی خیبرپختوانہ کا کہنا تھا کہ صرف زمین نہیں دیں گے مسائل ہی حل نہیں کریں گے بلکی سرمایہ کاری بھی کریںگے یہ سرمایہ ان بچوں کے لئے ہے جو ہماری زمہ داری ہیں مل کر یہ کام کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آغوش مرکز کے دورے کی دعوت میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے میرا یہاں آنا کسی پر احسان نہیں ہے بلکہ مجھے اس قسم کے اہم مرکز میں بلا کر مجھ پر احسان کیا گیا ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن جو ڈیمانڈ کرے گی جو منصوبے پیش کرے گی صوبائی حکومت تعاون کرے گی۔ سارے صوبے کے عوام کو ساتھ لے کر چلوں گا۔ کسی سیاست جماعت کے کارکن کے ساتھ امتیاز نہیں برتا جائے گا۔فلاحی بالخصوص یتیم بچوں کے منصوبوں کے لئے صوبائی حکومت سرمایہ کاری بھی کرے گی۔
