علامہ اقبال رحمتہ پاکستان کی ایک عظیم شخصیت ھے۔محمد نادر خان
ھم سب کو بحیثیت مسلمان اور بحیثیت پاکستانی علامہ محمد اقبال کے نقش قدم پر چلنے کی اشد ضرورت ہے۔معروف سوشل ورکر
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف سیاسی و کاروباری شخصیت محمد نادر خان نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کی شاعری میں نوجوان نسل کیلئے اہم اشارے ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر اور اپنے آپ کو اس سوچ و اقتدار میں ڈھال کر وہ خصوصیات پیدا کی جا سکتی ہیں جن کی بدولت مفکر پاکستان جیسی شخصیت میں خود کو ڈھالا جا سکے۔ سیاسی و کاروباری شخصیت محمد نادر خان نے 9 نومبر کے موقع پر بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ پاکستان کے ہر شہری سے مطالبہ ہے کہ علامہ محمد اقبال کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں بھرپور حصہ ڈالیں تا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک بن سکے۔
