BBC Urdu TV

علاقہ تھانہ دینہ میں شادی کی تقریب فائرنگ کے واقعہ پر فوری ایکشن

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا گزشتہ روز علاقہ تھانہ دینہ میں شادی کی تقریب فائرنگ کے واقعہ پر فوری ایکشن،

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ تھانہ دینہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار،

ملزم گزشتہ روز تھانہ دینہ کے علاقہ میں شادی کی تقریب میں 04 شہریوں کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے کے واقعہ میں ملوث تھا جس کو ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر فوری گرفتار کر لیا گیا،

ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،

شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،قانون شکن عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو

Exit mobile version