BBC Urdu TV

علاقہ تھانہ دینہ میں آشنا کے ساتھ مل کر اپنے خاوند کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزمان

علاقہ تھانہ دینہ میں آشنا کے ساتھ مل کر اپنے خاوند کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزمان کو تھانہ دینہ پولیس نے 24 گھنٹے میں گرفتار

تفصیلات کے مطابق:
گزشتہ روز تھانہ دینہ کی حدود جی ٹی روڈ ڈومیلی موڑ کے قریب رفاقت علی ولد محمد غضنفر ساکن تاجو جھنگی گوجر خان ضلع راولپنڈی کی تشدد زدہ نعش ملی، مقتول کی بیوی بشری ازرم ولد ازرم حسین نے اپنے آشنا ندیم احمد ولد مشتاق احمد ساکن موہڑہ ملکاں گوجر خان کے ساتھ مل کر اپنے خاوند کو بے دردی سے قتل کروایا اور نعش کو قریبی جنگل میں پھینک دیا، جس پر تھانہ دینہ پولیس نے مقتول کے بھائی نزاکت علی ولد محمد غضنفر کی مدعیت میں فوری طور پر ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 435/22 بجرم 302/34 ت پ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

کامران ممتاز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعم فریال کی سربراہی میں ڈی ایس پی صدر سرکل خالد محمود ملک، ایس ایچ او تھانہ دینہ، انسپکٹر محمد شریف اور دیگر افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے موقع سے تمام شواہد اکھٹے کر کے قتل میں ملوث مقتول کی بیوی اور اس کے آشنا کو جدید سائنٹیفک طریقہ کار اور ہیومین انٹیلیجنس ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے 24 گھنٹے کے قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعم فریال اور ان کی ٹیم کو بھرپور شاباش دی اور تعریفی اسناد دیں۔

Exit mobile version