*عربوں کے دلوں سے ایمان ختم ہوگیا، سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی*
*عربوں کی عیاشیوں صیہونیوں کی اطاعت نے انہیں تباہ کردیا، جاوید صدیقی*
*مومن کا زیور اور حسن جذبہ جھاد ہوتا ھے، سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی*
*عرب ممالک صیہونی طاقتوں کو تقویت دینے کے بجائے مالی کمزور مسلم ممالک کو سہارا دیں، جاوید صدیقی*
*موجودہ دنیا صیہونی کفار و مشرکین اکھٹے ہوگئے اب وقت ضرورت ھے کہ مسلم دنیا بھی عملی متحد ہوجائے، سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی*
*عرب ممالک کو اسرائیل، امریکہ، برطانیہ، بھارت، کینیڈا، فرانس اور جرمنی سے لا تعلق ہوجانا چاہئے، جاوید صدیقی*
*ایران کو مسلم دنیا تنہا نہ چھوڑیں وگرنہ مسلم دنیا کو صیہونی طاقتیں مزید برباد کردیں گی، جاوید صدیقی*
*دنیا کا امن سپر پاور ممالک کے ذمہ سب سے زیادہ ہوتا ھے، سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی*
*جنگ صرف تباہی و بربادی کی علامت جبکہ گفت و شنود اور بردباری امن و سکون اور خوشحالی کی ضمانت ھے، جاوید صدیقی*
کراچی (اسٹاف رپورٹ) کراچی کے سینئر جرنلسٹ و کالمکار جاوید صدیقی نے دنیا کی بدلتی حالت کہا ھے کہ عربوں کے دلوں سے ایمان ختم ہوگیا ھے، عربوں کی عیاشیوں اور صیہونیوں جن میں اسرائیل امریکہ برطانیہ اور فرانس کی اطاعت نے انہیں تباہ کردیا، جاوید صدیقی کا کہنا ھے کہ مومن کا زیور اور حسن جذبہ جھاد ہوتا ھے، عرب ممالک صیہونی طاقتوں کو تقویت دینے کے بجائے مالی کمزور مسلم ممالک کو سہارا دیں، موجودہ دنیا صیہونی کفار و مشرکین مسلم امہ کے خلاف اکھٹے ہوگئے ہیں، اب وقت ضرورت ھے کہ مسلم دنیا بھی عملی طور پر متحد ہوجائیں۔ کراچی کے سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی کا کہنا ھے کہ عرب ممالک کو اسرائیل، امریکہ، برطانیہ، بھارت، کینیڈا، فرانس اور جرمنی سے لا تعلق ہوجانا چاہئے یہ غیر مسلم ممالک ان بیوقوف عربوں سے بے پناہ دولت سمٹ کر کمزور مسلمانوں کے قتل و غارت کیلئے استعمال کرتے چلے آرھے ہیں۔ ایران کو مسلم دنیا تنہا نہ چھوڑیں وگرنہ مسلم دنیا کو صیہونی طاقتیں مزید برباد کردیں گی، جاوید صدیقی کا کہنا ھے کہ دنیا کا امن سپر پاور ممالک کے ذمہ سب سے زیادہ ہوتا ھے، دنیا کا امن سپر پاور ممالک کے ذمہ سب سے زیادہ ہوتا ھے، اس بابت انہیں اپنا ہمیشہ مثبت کلیدی کردار ادا کرنا چاہئے، جنگ صرف تباہی و بربادی کی علامت ہوتی ھے جبکہ گفت و شنود، بردباری، امن و سکون اور خوشحالی کی ضمانت ھے۔ اب دیکھنا ہے کہ ایک غیر جوہری ملک کو سپر پاور ملک امریکہ ناجائز ریاست اسرائیل کے خاطر عالمی جنگ جھونکے کا یا دو قدم پیچھے ہوکر دنیا کا سکون و خوشحالی کا سبب بنے گا یہ وقت ہی بتائیگا ۔۔۔۔۔۔!!
