BBC Urdu TV

عراق اور شام میں امریکی حملے ننگی جارحیت ہے۔حماس

عراق اور شام میں امریکی حملے ننگی جارحیت ہے۔حماس

صیہونی جارحیت کے جرائم روکنے تک خطے میں استحکام یا امن نہیں ہوگا۔اسلامی تحریک مزاحمت

غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک )گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت (حماس ) نے کہا کہ عراق اور شام میں حملے امریکہ کی ننگی جارحیت ہے۔حماس نے بیان میں مزید کہا کہ دونوں ممالک کے خلاف امریکی جارحیت قابض دشمن کے توسیع پسندانہ ایجنڈے اور غزہ کی پٹی میں ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف اپنے ہولناک جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔حماس نے کہا کہ امریکی جارحیت سے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جرائم پر پردہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔حماس نے کہا کہ صہیونی جارحیت کے جرائم روکنے تک خطے میں استحکام یا امن نہیں ہو گا۔ غزہ کی پٹی میں نسل کشی اور نسلی تطہیر کے جرائم غزہ اور ہماری مقبوضہ فلسطینی اور عرب سرزمین پر صیہونی نازیوں کے قبضے کو ختم کرنے تک امن قائم نہیں ہوگا۔بیان میں امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی جارحانہ پالیسیوں پر نظرثانی کرے اور ریاستوں کی خودمختاری اور عرب عوام کے مفادات کا احترام کرے۔

Exit mobile version