BBC Urdu TV

عدلیہ کے متعلق مارشل لا کےخلاف کھڑا نہ ہونے کا تاثرغلط ہے: عابد زبیری

سابق صدرسپریم کورٹ بارعابد زبیری نے کہا ہے کہ عدلیہ کے متعلق مارشل لا کےخلاف کھڑا نہ ہونے کا تاثرغلط ہے۔

دنیا نیوزکے پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئےعابد زبیری کا کہنا تھا کہ فیصلہ غلط ہویا صحیح عمل درآمد کرنا پڑتا ہے، عدلیہ کےاحکامات کی خلاف ورزی کا سوچا بھی نہیں جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کب مارشل لا کےخلاف کھڑی ہوئی؟ یہ کہنا درست نہیں کہ عدلیہ مارشل لا کےخلاف کھڑی نہیں ہوئی، یہ ترمیم ضرورکر سکتے ہیں مگر بادی النظر میں یہ تو سپریم کورٹ کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

عابد زبیری نے مزید کہا کہ ہرترمیم عدالت میں چیلنج ہوسکتی ہے، مسئلہ صرف اتنا ہے کہ وزرا پریس کانفرنس کرتے ہیں ججز پریس کانفرنس نہیں کرسکتے۔

Exit mobile version