BBC Urdu TV

عدالتی فیصلے سے قانونی ابہام دور ہونے کے بجائے اور بڑھ گیا۔ماہر قانون اشتر اوصاف

عدالتی فیصلے سے قانونی ابہام دور ہونے کے بجائے اور بڑھ گیا۔ماہر قانون اشتر اوصاف

معاملہ پارلیمنٹ کی طرف جانا چاہیے تھا، عدالتی فیصلے سے حکومتی اتحاد کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ماہر قانون

اسلام آباد(نمائندہ طارق رشید)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ماہرِ قانون اشتر اوصاف کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے سے  قانونی ابہام دور ہونے کے بجائے اور بڑھ گیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اشتراوصاف نے کہا کہ کیس تو سارا سنی اتحاد کونسل کا تھا، مخصوص نشستوں پر دعویٰ بھی ان ہی کا تھا، عدالت کے سامنے پی ٹی آئی کا کیس ہی نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ قانونی ابہام دور ہونے کے بجائے اور بڑھ گیا ہے، معاملہ پارلیمنٹ کی طرف جانا چاہیے تھا، عدالتی فیصلے سے حکومتی اتحاد کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ماہر قانون عابد زبیری نے اس حوالے سے کہا کہ سپریم کورٹ نے ناانصافی روک دی اور درست فیصلہ دیا جب کہ سپریم کورٹ نے آج الیکشن کمیشن کی عدالتی فیصلے کی غلط تشریح کو درست کردیا۔

Exit mobile version