BBC Urdu TV

عدالتی حکم پر شیریں مزاری نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج

عدالتی حکم پر شیریں مزاری نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج۔

ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا میمورنڈم جاری کردیا۔

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق عدالت کے حکم پر سابق وزیر شیریں مزاری نام پاسپورٹ کنٹرول  لسٹ سے نکال دیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا میمورنڈم جاری کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کو عدالتی فیصلے پر عملدرآمد سے آگاہ کردیا گیا اور ہائیکورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے پاس تعمیلی رپورٹ بھی جمع کرائی گئی ہے۔واضح رہےکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نےفیصلہ جاری کیا تھا جس کے بعد شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سےنکالا گیا۔عدالت نے شیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نام نکال کر عدالت میں تعمیلی رپورٹ جمع کرانےکی ہدایت کی تھی۔

Exit mobile version