عبدالعلیم خان نے وزارت مواصلات کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔
خدمت کے جذبے سے سیاست میں آیا ہوں عوامی خدمت اور ملکی ترقی اولین ترجیح ہے۔عبدالعلیم خان
اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے وزارت مواصلات کا باضابطہ چارج سنبھال لیا ہے۔وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا وزارت مواصلات آمدپربھرپوراستقبال کیاگیا سیکریٹری مواصلات شیرعالم محسود نیوفاقی وزیرکوپھول پیش کیے، وفاقی وزیر مواصلات کو وزارت اورذیلی اداروں سے متعلق تعارفی بریفنگ دی گئی۔اس دوران وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ وزارت کیلئے محصولات میں اضافہ، اعلی معیاری تعمیراورشفافیت اپنائیں گے، خدمت کے جذبے سے سیاست میں آیاہوں، عوامی خدمت اورملکی ترقی اولین ترجیح ہے، عبدالعلیم نے عوامی بھلائی کے منصوبوں پر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
