BBC Urdu TV

عالمی یوم خواندگی کے حوالے سے عوام الناس میں آگاہی اور تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے

عالمی یوم خواندگی کے حوالے سے عوام الناس میں آگاہی اور تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جہلم کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ تھے۔ سیمینار کا مقصد ضلع بھر میں غیر رسمی تعلیم کے لیے حکومت کی کوششوں اور سو فیصد شرح خواندگی کے حصول کے لیے کیے جانے والے تمام تر ممکنہ اقدامات کو لوگوں تک پہنچانا تھا۔ ضلع جہلم کا لٹریسی ریٹ پنجاب میں دوسرے نمبر پر ہے اور اس وقت ضلع جہلم میں 326 سکول لیٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے تحت کام کر رہے۔ تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے بچوں اور اساتذہ میں تعریفی اسناد اور شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

Exit mobile version