BBC Urdu TV

عائشہ مزمل کو نیشنل پرائیڈ آف پاکستان ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا۔

عائشہ مزمل کو نیشنل پرائیڈ آف پاکستان ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا۔

یاد رہے عائشہ مزمل کو نیشنل پرائیڈ آف پاکستان ایوارڈ 2025 بہترین خدمات پر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وائس آف یوتھ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام نیشنل ایوارڈ کانفرنس 2025 کی شاندار تقریب کا انعقاد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی نیشنل لائبریری میں ہوا۔جس میں سینیٹر طلحہ محمود، پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن ملک رؤف اعوان، ملیحہ اصغر، وائس آف یوتھ کے چیئرمین اظہر مرتضی، وائس چیئرمین سردار طاہر زمان، سردار یاسر کڑلال،معروف سماجی شخصیت سردار سعود اور دیگر نے بھرپور شریک کی۔تقریب کے دوران ملک بھر میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی 125 اہم شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر فٹنس اسٹوڈیو کی چیف ایگزیکٹیو و معروف سیاسی و کاروباری شخصیت عائشہ مزمل کو نیشنل پرائیڈ آف پاکستان ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا۔یہ ایوارڈ خواتین کی حفاظت اور با اختیار بنانے کے بارے میں ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ خواتین کیلئے اپنی تربیت کو آن لائن بنایا جا سکے۔یاد رہے کہ عائشہ مزمل نے ہمیشہ خواتین کو با اختیار بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور کر رہی ہیں جو قابل تعریف ہے۔

Exit mobile version