BBC Urdu TV

ظہران ممدانی نے دفتر میں پہلے ہی روز سابق میئر کے تمام فیصلے منسوخ کردیے

ظہران ممدانی نے دفتر میں پہلے ہی روز سابق میئر کے تمام فیصلے منسوخ کردیے۔

ظہران ممدانی نے سابق میئر ایرک ایڈمز کے وہ تمام فیصلے منسوخ کردیے جو انہوں نے 26 ستمبر 2024 کے بعد کیے تھے۔

نیویارک(نمائندہ نائلہ جعفری) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نیو یارک کے نئے میئر ظہران ممدانی نے دفتر سنبھالنے کے پہلے ہی روز سابق میئر کے تمام فیصلے منسوخ کر دیے۔ظہران ممدانی نے سابق میئر ایرک ایڈمز کے وہ تمام فیصلے منسوخ کردیے جو انہوں نے 26 ستمبر 2024 کے بعد کیے تھے۔یہ وہ تاریخ ہے جس روز ایرک ایڈمز پر رشوت اور فراڈ کے الزامات میں فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔ظہران ممدانی کی جانب سے منسوخ کیے جانے والے فیصلوں میں نیویارک شہر کے لیے یہود دشمنی کی وہ وضاحت منسوخ کرنا بھی شامل ہے جو ہولوکاسٹ یادگار اتحاد نے منظور کی تھی۔

Exit mobile version