جہلم : ظلم کی انتہا پنڈی سید پور وجہ سرکاری نالہ پنڈی سید پور محلہ مشرقی میں ہونے والے واقعہ میں حساس ادارے کے ملازم نے سمجھانے کی کوششں کی کہ نالہ بند کرنے کی وجہ سے گورنمنٹ گرلز سکول الائیڈ سکول عائشہ پبلک سکول مشرقی قبرستان اور ملحقہ علاقوں کی گزر گاہ ہے ۔اور محلے والوں نے اپنی مدداپ کے تحت نالے کی صفائی مکمل مرمت کروائی ہے پانی کی روانی کو نہ روکا جائے اس کا صلہ یہ ملا بااثر افراد نے ڈنڈوں سوٹوں اور اتشیں اسلحے سے حملہ آور ہو گئے جس کے نتیجہ میں رب نواز کھوکھر کو فائر لگنے سے شدید زخمی ہو گیا اور حساس ادارے کا ملازم اور اس کا چچا زادبھائی مک حسن تراب سر پر اور دیگر جسم کے حصوں پر چوٹیں انے کی وجہ شدید زخمی ہو گئے رب نواز کھوکھر راولپنڈی ریفر کر دیا گیا جبکہ حساس ادارے کے ملازم اور ملک حسن کو جہلم ریفر کر دیا گیا جو کہ زندگی اور موت کی کشمکش لڑ رہے ہیں اہل محلہ کی محترم ائی جی پنجاب اور محترم وزیر اعلیٰ پنجاب سے دردمندانہ اپیل ہے کہ ان ظالموں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے تاکہ معاشرے میں امن کی زندگی گزار سکیں
رپورٹ : ملک اظہر اعوان
