BBC Urdu TV

ظفر گوہر کا بطور مقامی پلیئر مڈل سکس کاؤنٹی سے معاہدہ

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر کا مڈل سکس کاؤنٹی سے معاہدہ طے پاگیا۔

ظفر گوہر کو مڈل سکس نے دو سال کیلئے بطور مقامی پلیئر سائن کیا ہے، ظفر گوہر نے اس سے قبل چار سیزن بطور اوور سیز پلیئر گلوسسٹر شائر کی نمائندگی کی تھی۔

84 فرسٹ کلاس میچز میں 300 وکٹیں لینے والے ظفر گوہر کو پاکستان کی طرف سے صرف ایک ٹیسٹ میچ میں کھیلنے کا موقع مل سکا تھا، ظفر گوہر کاؤنٹی مڈل سکس کی جانب سے تینوں فارمیٹ کی کرکٹ کھیلیں گے۔

Exit mobile version