BBC Urdu TV

ضلع کیماڑی تھانہ اتحاد ٹاؤن پولیس کی دو مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں

ضلع کیماڑی تھانہ اتحاد ٹاؤن پولیس کی دو مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں۔

کراچی(اسٹاف رپورٹ)

اسٹریٹ کرائم و منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان، ناجائز اسلحہ، مسروقہ موٹرسائیکل و منشیات سمیت گرفتار۔

ایس ایس پی کیماڑی *کیپٹن (ر) فیضان علی* کی ہدایات پر ایس پی بلدیہ ڈویژن *علی انور سومرو* کی نگرانی بلدیہ ڈویژن پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری۔

امروز ایس ایچ او تھانہ اتحاد ٹاؤن انسپکٹر راؤ شبیر احمد کی اسٹاف کے ہمراہ دو مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں۔

پہلی کاروائی میں اسٹریٹ کرائم و موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث سجاد علی اور عبدالوحید نامی ملزمان کو گرفتار کیا۔

ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی پستول بمعہ ایمونیش اور اتحاد ٹاؤن سے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرکے مقدمات درج کئے گئے۔

جبکہ دوسری کاروائی میں محمد صدیق ولد محمد منشاء نامی منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزم بدنام زمانہ منشیات فروش محمد منشیاء کا بیٹا ہے۔

ملزم کے قبضہ سے 550 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ کا اندراج کیا گیا۔

Exit mobile version