BBC Urdu TV

ضلع کونسل ہال میں "انصاف آپکی دہلیز پر” پروگرام کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کیا

جہلم : کمشنر راولپنڈی ڈویژن گلزار حسین شاہ کا دورہ جہلم۔

کمشنر راولپنڈی ڈویژن گلزار حسین شاہ نے حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلع کونسل ہال میں "انصاف آپکی دہلیز پر” پروگرام کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز سے آگاہ کیا، جن کے فوری حل کے لئے کمشنر گلزار حسین شاہ نے احکامات جاری کیے، کچھ لوگوں کے مسائل موقع پر ہی حل کر دئیے گئے جبکہ کچھ مسائل کے حل کے لیے موقع پر موجود اسسٹنٹ کمشنرز کو احکامات جاری کر دئیے۔ کمشنر گلزار حسین شاہ نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد انتظامیہ تک عوام کی رسائی اور ان کے مسائل دریافت کر کے بروقت حل کرنا ہیں۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Exit mobile version