BBC Urdu TV

ضلع چکوال کی عظیم سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسر کے لیے بہترین کارکردگی کا ایوارڈ

ضلع چکوال کی عظیم سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسر کے لیے بہترین کارکردگی کا ایوارڈ..

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے راجہ مجاہد افسر سے خوشگوار موڈ میں مصافحہ کر کے تبادلہ خیال کیا. عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے مبارکبادیں

وفاقی وزیر علیم خان نےبطور ممبر چیمبر آف کامرس راولپنڈی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر راجہ مجاہد افسر کو خصوصی ایواڈ سے نوازا

اسلام اباد (عدنان احمد صدیقی ) ضلع چکوال کی عظیم سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسر کے لیے بہترین کارکردگی کا ایوارڈ.سرینا ہوٹل اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کے دوران وفاقی وزیر علیم خان نےبطور ممبر چیمبر آف کامرس راولپنڈی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر راجہ مجاہد افسر کو خصوصی ایواڈ سے نوازا. راجہ مجاہد افسر نےچیئرمین چیمبر آف کامرس راولپنڈی ثاقب رفیق اور گروپ لیڈر الطاف حسین کے ہمراہ خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی. تقریب میں پہنچنے کے دوران سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے راجہ مجاہد افسر سے خوشگوار موڈ میں مصافحہ کر کے تبادلہ خیال کیا.تقریب میں ملک بھر میں موجود چیمبرز آف کامرس کے چیئرمین حضرات،سیاسی شخصیات اور ایمبیسڈرز سمیت مختلف شعبہ زندگی میں نمایاں کارکردگی کی حامل شخصیات نے بھی شرکت کی. ضلع چکوال کی عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے ایک اور ایوارڈ اپنے نام کرنے پر راجہ مجاہد افسر کو ڈھیروں مبارکبادیں پیش کی گئی ہیں

Exit mobile version